تین مہینے بعد بی جے پی والے چراغ جلاکر ڈھونڈنے سے بھی نہیں ملیں گے مغربی بنگال کے ہندو مسلمان ہمیشہ ایک تھے ایک رہیں گے : وزیر مملکت تپن داس گپتا -


 

                 ہگلی15/جنوری ( محمد شبیب عالم ) مغربی بنگال اسمبلی انتخاب شروع ہونے سے قبل مغربی بنگال میں مختلف قسم کے سیاسی و غیرسیاسی جماعتیں متحرک نظر آنے لگی ہیں ۔  انکی حرکت بس ایک ہی اشارہ کرتا ہےکہ حکمران جماعت انہیں نظر انداز نہ کرے ۔     آج بانسبیڑیا میں ایک اور جماعت نمودار ہوا ۔ جسکا نام بنگیو سنکھیا لوگو بدھیجیبی منچ بتایا گیا ۔  اس بینر کے تحت بانسبیڑیا اسلام پاڑہ کے آئی ایم ہائی مدرسہ میں ایک جلسہ منعقد کیا گیا ۔ جس میں درجنوں کی تعداد میں اس تنظیم سے جڑے کئی اہم شخصیات تشریف لائے تھے ۔ ساتھ ہی حکمراں جماعت کے لوگوں میں مقامی ایم ایل اے و ریاستی وزیر زراعت مملکت تپن داس گپتا کو بھی مدعو کیا گیا تھا ۔ اسکے علاوہ سابق راجیہ سبھا کے ممبر و پوبیر قلم بنگلہ اخبار کے ایڈیٹر احمد حسن عمران بھی مہمان خاص تھے ۔   آج یہاں اس تقریب کا اہتمام بنگیو سنکھیا لوگو بدھیجیبی منچ ہگلی ضلع کے صدر اکرم الحق نے کیا تھا ۔ یہ اکرام الحق کچھ روز پہلے تک انٹرنیشنل ہیومن رائٹ پروٹیکشن ایسوسی ایشن ہگلی ضلع کا صدر ہوا کرتا تھا ۔ لیکن ابھی اچانک رنگ اور منچ دونوں بدل دیا ہے ۔   یہ تقریب جسے قومی یکجہتی کا نام سے لوگوں کو ایک جگہ جمع کیا گیا تھا ۔  اس تقریب میں شامل سبھی مہمانوں نے ملک کی موجودہ صورتحال اور اقلیتوں کے کردار ساتھ ہی انکے حالات پر روشنی ڈالا ۔ وہیں چاپدانی سے تشریف لائے مہمان ڈاکٹر زاہد اختر مرکزی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف جمکر بی جے پی کو لتاڑا ۔     ادھر  آدی سپتو گرام کے ایم ایل اے و ریاستی وزیر زراعت تپن داس گپتا تقریب کی آغاز سے قبل ہی یہاں پہنچ گئے ۔ تقریب منعقد کرنے والے لوگوں سے ملاقات کیا اور کہا کہ آئندہ 25 جنوری کو ریاستی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی آرم باغ میں آنے والی ہیں ۔ اس وجہ سے انکی مصروفیت بڑھ گئی ہے ۔ مجھے کئی جگہوں پر میٹنگ کےلئے جانا ہوگا ۔ اسی لئے چونکہ یہ لوگ مجھے مدعو کئے ہیں تو مجھے آنا ہی تھا ۔ اس لئے وقت سے قبل اپنی حاضری لگاکر اپنی مصروفیات بتاکر واپس جارہا ہوں ۔  اس دوران ان سے اخباری نمائندے گزشتہ دنوں یہاں اترپردیش کے نائب وزیر اعلیٰ کیشو پرساد موریہ نے جسطرح سے ترنمول کے خلاف بیان دیا تھا ۔ اس متعلق ان سے پوچھا گیا تو تپن داس گپتا نے کہا کہ کون غنڈہ ہے اور کسطرح سے غنڈہ گردی کرتا ہے ۔ آج پورے ملک کے عوام کو معلوم ہے ۔  پھر ان سے پوچھاگیا کہ بی جے پی ہر میٹنگ میں دوسو سیٹ سے کامیاب ہونے کا دعویٰ کررہی ہے ؟  اس پر تپن داس گپتا نے کہا کہ کسی کے خواب دیکھنے پر ہم تو پابندی نہیں لگاسکتے ہیں ۔ کوئی خواب دیکھ ہی سکتا ہے ۔ بی جے پی بھی اسی طرح سے خواب دیکھ رہی ہے ۔  وہ بھی دن میں جاگتے ہوئے ۔  ساتھ ہی انہوں نے اور کہا کہ بی جے پی کچھ کرائے کے لوگوں کو لیکر مغربی بنگال کی گلیوں محلوں میں گھوم رہی ہے اور ہندو مسلمان کا نام لیکر نفرت کی آگ بھڑکا کر مغربی بنگال فتح کرنے کا خواب  دیکھ رہی ہے ۔ مگر اسے شاید یہ معلوم نہیں کہ یہ مغربی بنگال ہے ۔ یہاں کا کلچر تہزیب نفرت کا نہیں آپس محبت و اخلاقی پیغام کا ہے ۔ یہاں ہمیشہ سے ہندو مسلمان ایک ساتھ تھے ۔ ایک ساتھ ہیں اور آئندہ بھی ایک ساتھ رہیں گے ۔    انہوں نے اور کہا کہ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی جسطرح کے ترقیاتی کام انجام دی ہیں اسکی مثال دوسرے ریاستوں میں دیکھنے کو نہیں ملےگی ۔  یہاں ہر ذات دھرم مذہب کے ساتھ یکساں  عزت و احترام کی جاتی ہے ۔  کورونا لاک ڈاؤن کے زمانے میں مرکزی حکومت یہاں کے عوام کو کیا دی ہے ۔ سوائے خوف تکلیف کے ۔ مگر ممتا بنرجی اس دن سے لگاتار مفت راشن فراہم کررہی ہیں اور آئندہ بھی کرتی رہیں گی ۔  تپن داس گپتا نے اور کہا کہ تین مہینے بعد بی جے پی والوں کو چراغ جلاکر ڈھونڈنے سے بھی نہیں ملیں گے ۔ ممتا بنرجی تیسری دفعہ وزیر اعلیٰ بننے جارہی ہیں وہ بھی 225 سیٹوں پر کامیابی حاصل کرکے ۔

Comments

Popular posts from this blog

اپنا حق حاصل کرنے کے لئے احتجاج کا کوئی ایسا طریقہ اختیار نہ کریں جس سے عوام کا عوام سے سامنا ہونے کا اندیشہ ہو : مولانا حلیم اللہ قاسمیجمعیۃ علماء مہاراشٹر کا یکروزہ تربیتی اجلاس بحسن و خوبی اختتام پذیر

अग्रणी चिकित्सा शिक्षा और व्यापक देखभाल HOPECON'25 कोलकाता में तैयार

کلکتہ کے مٹیا برج گارڈن ریچ( میٹھا تلاب) میں 26 جنوری ریپلک ڈے کے موقع پر جےء ہند ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے  کینسر آورنیس ایجوکیشنل کانفرنس پروگرام منعقد کیا گیا