کام کرنے والوں کو عہدے کی ضرورت نہیں ہوتی لیکن اصل میں یہ دو منھ والا سانپ ہے ایسے غدار کو ہٹاؤ ترنمول بچاؤ : کلیان بنرجی


 

             ہگلی27/جنوری ( محمد شبیب عالم ) بی جے پی تو ممتابنرجی کے پیچھے لگی ہے ۔ مگر انکے خود سپاہی کہے جانے والے کچھ ترنمول رہنماء بھی کم نہیں ہیں جو ممتا بنرجی کی مشکلیں لگاتار بڑھانے کی جانب گامزن ہیں ۔  گزشتہ دو ماہ سے لگاتار وقفہ وقفہ سے ترنمول کے کئی بڑے رہنماء بی جے پی کے خلاف نعرہ لگانے کے بجائے خود اپنی پارٹی ترنمول کے خلاف ہی آواز بلند کرنے لگے ہیں ۔ ان میں سے کئی تو پارٹی چھوڑ کر بی جے پی کی گود میں جا بیٹھے ہیں اور کچھ ابھی بی جے پی ایکسپریس پکڑنے کےلئے اسٹیشن پر کھڑے وقت کا انتظار کررہے ہیں ۔ حالانکہ کہ اس بات کا پختہ سبوت ابھی نہیں ہے کہ ابھی ابھی کچھ اور ترنمول رہنماء جو ترنمول سے بغاوت کرچکے ہیں وہ بی جے پی میں جائیں گے ہی ؟  لیکن گزشتہ کچھ مہینوں میں اسطرح کے واقعات دیکھ کر عام لوگوں کے درمیان چرچہ تیز ہوگیا ہےکہ کہیں یہ بھی بی جے پی میں تو نہیں جائیں گے ؟   اسی فہرست میں ایک اور نام جڑگیا ہے اور وہ ہگلی ضلع اترپاڑہ کے ایم ایل اے پربیر گھوشال ہیں ۔ جو کچھ دنوں سے ترنمول کے خلاف آواز بلند کرتے نظر آرہے ہیں ۔ اس معاملے میں ہفتہ قبل یہ بھی کہہ چکے ہیں کہ کچھ میرے اپنے پارٹی کے لوگ ہی انتخاب میں مجھے شکست دلانے کےلئے حکمتیں کررہے ہیں اور اسی وجہ سے انکے اسمبلی حلقہ میں ترقیاتی کاموں میں رخنہ ڈالتے ہیں ۔  پربیر گھوشال پنچایت پردھان پر بھی الزام لگائے تھے کہ انہیں خستہ حال سڑکوں مرمت کے لئے دیکھنے جانے پر بھی راستہ روکا گیا ہے ۔  حالانکہ کہ پنچایت کے پردھان اس الزام ہو بے بنیاد بتاتے ہوئے کہا کہ یہ کوئی بھی کام خود کرنا نہیں چاہتے ہیں اور الزام اپنے ہی لوگوں پر لگاتے ہیں ۔  اسطرح سے آپسی رنجش دیکھتے دیکھتے گزشتہ کل یعنی منگل کے روز پربیر گھوشال کون نگر سویمنگ کلب میں ایک پریس کانفرنس بلاکر میڈیا کو بتایا کہ وہ ترنمول کانگریس کے دو عہدوں سے استعفیٰ دے رہے ہیں ۔ ایک ہگلی ضلع کور کمیٹی اور دوسرا ہگلی ضلع ترنمول ترجمان کے عہدے سے بھی استفعٰی دے رہے ہیں ۔  حالانکہ کہ وہ ترنمول کانگریس سے خود کو باہر نہیں کئے ہیں ۔ انہوں نے اور کہا کہ ترنمول کانگریس کے کچھ رویئے سے خاصے پریشان ہیں ۔  منگل کے روز ہیرالال پال کالج جس میں پربیر گھوشال بھی پڑھائی کر چکے ہیں اور اس کالج میں گورننگ باڈی کے ممبر بھی ہیں ۔ مگر اس کالج میں ایک سرکاری عمارت کی افتتاحی تقریب میں انہیں شرکت کی دعوت تک نہیں ملی ۔   پربیر نے کہا کہ انکے خلاف انہیں کی پارٹی کے کچھ لوگ سازش کررہے ہیں ۔  اچھے لوگوں کو ترنمول چھوڑ کر جانے کے لئے پارٹی کے ہی کچھ لوگ مجبور کررہے ہیں ۔ یہ باتیں کہتے ہوئے راجیو بنرجی کا حوالہ دیا ۔       ادھر انکے استعفیٰ کی خبر جب ترنمول خیمے تک پہونچی تھوڑی ہی دیر بعد ترنمول کے ہی کئی کارکنان پربیر کے دفتر کے سامنے پہنچ گئے اور پربیر کے خلاف جمکر مظاہرہ کیا ۔ ساتھ ہی یہ نعرہ لگاتے دیکھائی دیئے کہ " غدار ہٹاؤ ترنمول بچاؤ " ۔   وہیں اس معاملے میں شیرامپور کے ایم پی کلیان بنرجی بھی پربیر کے خلاف بھڑک اٹھے اور کہا کہ کام کرنے والوں کو عہدے کی ضرورت نہیں پڑتی ہے ۔ ساتھ ہی انہوں نے پربیر کو دو منھا سانپ بھی کہا ۔  وہیں بی جے پی خیمے میں دعویٰ کیا جا رہا ہےکہ پربیر امیت شاہ کے ہاتھوں بی جے پی کا پرچم تھامنے جارہے ہیں ۔ مگر یہ کتنا سچ ہے یہ تو آئندہ تین یا اکتیس جنوری کو ہی پتہ چلے گا ۔

Comments

Popular posts from this blog

اپنا حق حاصل کرنے کے لئے احتجاج کا کوئی ایسا طریقہ اختیار نہ کریں جس سے عوام کا عوام سے سامنا ہونے کا اندیشہ ہو : مولانا حلیم اللہ قاسمیجمعیۃ علماء مہاراشٹر کا یکروزہ تربیتی اجلاس بحسن و خوبی اختتام پذیر

अग्रणी चिकित्सा शिक्षा और व्यापक देखभाल HOPECON'25 कोलकाता में तैयार

کلکتہ کے مٹیا برج گارڈن ریچ( میٹھا تلاب) میں 26 جنوری ریپلک ڈے کے موقع پر جےء ہند ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے  کینسر آورنیس ایجوکیشنل کانفرنس پروگرام منعقد کیا گیا