زرعی مخالف بل کے خلاف کسانوں نے دہلی میں مظاہرہ کیا تھا تو ہگلی ضلع میں سی پی ایم کسانوں کے حمایت میں ٹریکٹر جلوس نکالا


 

                ہگلی27/جنوری ( محمد شبیب عالم ) مرکزی حکومت اندھی بہری گونگی ہوگئی ہے ۔ ورنہ گزشتہ دوماہ سے زرعی بل کے خلاف کسان دھرنے پر بیٹھے ہیں اور گزشتہ کل انکا صبر کا باندھ بھی ٹوٹ گیا اور دہلی کار رخ کردیئے اور اسکے بعد جو ہوا وہ پوری دنیا دیکھ چکی ہے ۔ مگر مرکزی حکومت کو نہ کچھ دیکھائی دے رہا اور نہ ہی کچھ سن پارہی ہے ۔  ٹھیک اسی دن 26 جنوری کو ایک طرف دہلی میں جہاں ملک کے کسان مرکزی حکومت کی پالیسی اور زرعی کالا قانون کے خلاف بغاوت پر اتر گئے تھے ۔ ٹھیک اسی وقت یہاں ہگلی ضلع سی پی آئی ایم پارٹی کے ہزاروں کارکنان کسانوں کے اس تحریک کی حمایت کرنے کے لئے سیکڑوں ٹریکٹر لیکر راستے پر اتر گئے تھے اور مودی مخالف نعرہ لگاتے دیکھائی دیئے ۔  ساتھ ہی کسان مخالف بل کا خاتمہ کے لئے مطالبات کرتے نظر آئے ۔  اس دوران کہا گیا کہ اگر یہ بل پاس ہوگیا تو ملک کے کسانوں کے ساتھ عام لوگ بھی کارپوریٹ کے ہاتھوں گروی ہوجائیں گے ۔  اسی لئے کسانوں کے اس تحریک کی حمایت میں یہاں ٹریکٹر جلوس نکالی گئی ۔ یہ جلوس صبح نو بجے اترپاڑہ سے شروع ہوئی اور چنسورہ میں آکر ختم ہوئی ۔ اس دوران سبھی علاقوں گاؤں گرام کے لوگوں کو ایک جگہ جی ٹی روڈ پر جماعت کرکے اترپاڑہ سے ہند موٹر ، کون نگر ، رشڑا ، شیرامپور برتلہ ، شیوڑاپھولی ، بیدیاباٹی گیٹ ، بھدریشور بازار ، چندن نگر باراسات ہوتے ہوئے دہلی روڈ کے راستے بنڈیل ، کاجی ڈانگہ ہوتے ہوئے چنسورہ پہونچی ۔  اس ٹریکٹر جلوس میں سیکڑوں کے تعداد میں ٹریکٹر شامل ہوئے جس پر سی پی آئی ایم کے لیڈران کارکنان و حامی نعرے لگاتے دیکھائی دیئے ۔  اس ٹریکٹر جلوس میں ایک طرف جہاں سی پی آئی ایم - کانگریس پارٹی کا پرچم ساتھ تھا وہیں قومی پرچم بھی لہراتے دیکھائی دیا ۔

Comments

Popular posts from this blog

اپنا حق حاصل کرنے کے لئے احتجاج کا کوئی ایسا طریقہ اختیار نہ کریں جس سے عوام کا عوام سے سامنا ہونے کا اندیشہ ہو : مولانا حلیم اللہ قاسمیجمعیۃ علماء مہاراشٹر کا یکروزہ تربیتی اجلاس بحسن و خوبی اختتام پذیر

अग्रणी चिकित्सा शिक्षा और व्यापक देखभाल HOPECON'25 कोलकाता में तैयार

کلکتہ کے مٹیا برج گارڈن ریچ( میٹھا تلاب) میں 26 جنوری ریپلک ڈے کے موقع پر جےء ہند ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے  کینسر آورنیس ایجوکیشنل کانفرنس پروگرام منعقد کیا گیا