ترنمول وزراء کی گرفتار کے خلاف حامیوں نے لاک ڈاؤن کی دھجیاں اڑاتے ہوئے احتجاجی مظاہرہ
- Get link
- X
- Other Apps
ہگلی17/مئی ( محمد شبیب عالم ) ناردا معاملے میں اچانک دو ریاستی وزیر فرحاد حکیم ، سبرتو مکھرجی اور ایک ایم ایل اے مدن مترا وہیں کولکاتا کارپوریشن کے سابق مئیر سوبھندیب کی سی بی آئی کے جانب سے گرفتاری کے بعد پورے بنگال کے ساتھ ہگلی ضلع میں بھی ترنمول کارکنان و حامیوں کے جانب سے زبردست احتجاج دیکھا گیا ۔ ضلع کے آرم باغ اور دادپور کے علاقے میں راستوں اور قومی شاہراہ کی ناکہ بندی کی گئی ۔ جگہ جگہ ٹائر جلاکر مرکزی حکومت اور ریاستی گورنر کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے دیکھا گیا ۔ ترنمول کارکنان و حامی وزراء کی گرفتاری پر اتنے سخت ناراض تھے کہ وہ کورونا قوانین گائیڈ لائن کے ساتھ گزشتہ کل سے تیس مئی تک کےلئے سخت لاک ڈاؤن کا بھی پرواہ نہیں کیا اور گھنٹوں مظاہرہ کرتے رہے ساتھ ہی گرفتار وزراء کی جلد سے جلد رہائی کا مطالبہ کرتے رہے اور نعرے لگاتے رہے ۔ وہیں فرحاد حکیم ، سبرتو مکھرجی اور مدن مترا کی گرفتاری پر ہر جانب سے ترنمول کارکنان کا ایک ہی نعرہ لگتا رہا کہ " آماکئو گرفتار کورون " ۔ " مجھے بھی گرفتار کریں " ۔ ایک طرح سے یہ نعرہ ایک مہم کی طرح چاروں جانب گونجنے لگی ہے ۔ فیس بک پر مجھے بھی گرفتار کریں ۔ کا مہم سا چھڑ گیا ہے ۔ وہیں اس مظاہرے میں سپتوگرام کے ایم ایل اے تپن داس گپتا بھی ترنمول کارکنان و حامیوں کے ساتھ مظاہرہ کیا اور کہا کہ یہ مرکزی حکومت اور ریاست کے گورنر کی سازش ہے ۔ بی جے پی شکست کو برداشت نہیں کرپارہی ہے ۔ مغربی بنگال میں خود کی شکست کو مرکز سے بھی شکست کا خوف دیکھ رہی ہے ۔ اسی وجہ سے وہ ایسی الٹی سیدھی حرکت کررہی ہے ۔ وہیں اس معاملے میں شیرامپور کے ایم پی کلیان بنرجی نے ان وزراء کی گرفتار پر سخت ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے گورنر دھنکر کوآڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ ایک منٹ کےلئے بھی گورنر کو اپنے عہدے پر نہیں رکھنا چاہئے ۔ کلیان بنرجی نے کہا کہ گورنر کو جلد سے جلد عہدہ چھوڑنا ہوگا ۔ ساتھ ہی انہوں نے اور کہا کہ گورنر کا کوئی کام نہیں ہے ۔ دن بھر ادھر ادھر فالتو میں گھومتے رہتے ہیں ۔ وہیں دوسری طرف ترنمول کارکنان و حامیوں کے جانب سے بار بار سوال اٹھا کہ ناردا معاملے میں مکل رائے اور سبھیندو ادھیکاری کا نام بھی جڑا ہے تو انکی گرفتاری کیوں نہیں ۔
Comments
Post a Comment