ذات دھرم مزہب کے درمیان نفرت کی سیاست کرنے والوں کا بنگال کے عوام نے منھ کالا کردیا : سریش مشرا


 

ہگلی3/مئی ( محمد شبیب عالم ) لگاتار تین ماہ سے سیاسی جدوجہد میں آخر کار ذات کے نام پر دھرم کے نام پر عوام کے درمیان نفرت کی سیاست کرنے والی جماعت جو حکومت کرنے کا خواب دیکھ رہی تھی ۔ بنگال کے عوام انکا منھ کالا کردیا ۔ یہ باتیں آج چاپدانی میونسپلٹی کے سابق چئیرمین سریش مشرا نے کہا ۔   چاپدانی اسمبلی حلقہ سے اس دفعہ ارندم گوئن ترنمول کی ٹکٹ پر انتخابی میدان میں اترے تھے ۔  ارندم گوئن پہلی بار ایم ایل اے کے امیدوار بنیں تھے اور آج جسطرح سے وہ کامیاب ہوئے ہیں وہ خود نہیں سوچ پائیں تھے کہ عوام انہیں اتنا پیار دینگے ۔ ارندم گوئن چاپدانی قدآور کانگریسی رہنماء عبدالمنان کو 30000 ہزار سے زائد ووٹوں سے کامیاب بنایا ۔   آج کامیابی کے بعد چاپدانی میونسپلٹی کے سابق چئیرمین سریش مشرا کے گھر سیکڑوں ترنمول کارکنان و حامی پہونچے اور سریش مشرا کو گلوں سے نوازا ساتھ ہی مبارکباد بھی دیا ۔  اس موقعے پر سریش مشرا نے کہا کہ مجھے پھول کیوں اسکا حقدار ہمارے نئے ایم ایل اے ارندم گوئن ہیں ۔  اس پر لوگوں نے کہا کہ ضرور ہم انکے پاس بھی جائیں گے ۔ مگر اس کامیابی میں بھلا آپ کو کیسے بھولا یا جاسکتا ہے ۔   اس موقعے پر سریش مشرا سے جب صحافیوں نے پوچھا تو انہوں نے کہا کہ ہماری دے دی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کو ہرانے کےلئے بی جے پی ، کانگریس ، سی پی ایم اور آئی ایس ایف ایڑی چھوٹی لگا دیئے تھے ۔ مگر اسکے باوجود بنگال کے لوگوں نے ممتا بنرجی پر مکمل یقین کرتے ہوئے تیسری دفعہ بھی بھاری اکثریت سے کامیاب بنایا ہے اسکے لئے پورے بنگال کے عوام کو سلام کرتا ہوں ۔  ساتھ چاپدانی اسمبلی حلقہ سے ارندم گوئن کی کامیابی کےلئے تمام باشندے گان چاپدانی اسمبلی کا شکریہ ادا کرتا ہوں ۔ انہوں نے اور کہا کہ یہ جیت عوام کی جیت ہے ۔ نفرت پھیلانے والوں کے خلاف جیت ہے ۔ ذات دھرم مذہب کے نام پر لوگوں کو باٹنے والوں کے خلاف جیت ہے ۔  سریش مشرا نے اور کہا کہ بنگال امن و بھائی چارہ کی زمین ہے ۔ یہاں نفرت کی سیاست کو قبول نہیں کیا جاتا ہے ۔ یہ بات ایک دفعہ پھر سے عوام بتا دیئے ہیں ۔  اسی لئے آئیں ہم سب عہد کریں کہ جسطرح سے ہم پہلے آپسی ہمدردی و محبت کے ساتھ چاپدانی میں ایک دوسرے کے غم دکھ درد سکھ میں شریک ہوتے تھے ویسے ہی ہمیشہ رہیں گے ۔  ابھی ہم سب کے سامنے سب سے بڑا دشمن کورونا وباء ہے ۔ جسطرح سے بی جے پی کو بنگال کی سرزمین پر حکومت کرنے کا موقع نہیں دیئے ہیں ۔ ٹھیک اسی طرح سے کورونا وباء کو بھی نکال باہر کریں گے ۔ اسکے لئے بس ہمیں تھوڑی سی سرکاری ہدایت پر عمل کرنی ہوگی ۔ 

Comments

Popular posts from this blog

اپنا حق حاصل کرنے کے لئے احتجاج کا کوئی ایسا طریقہ اختیار نہ کریں جس سے عوام کا عوام سے سامنا ہونے کا اندیشہ ہو : مولانا حلیم اللہ قاسمیجمعیۃ علماء مہاراشٹر کا یکروزہ تربیتی اجلاس بحسن و خوبی اختتام پذیر

अग्रणी चिकित्सा शिक्षा और व्यापक देखभाल HOPECON'25 कोलकाता में तैयार

کلکتہ کے مٹیا برج گارڈن ریچ( میٹھا تلاب) میں 26 جنوری ریپلک ڈے کے موقع پر جےء ہند ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے  کینسر آورنیس ایجوکیشنل کانفرنس پروگرام منعقد کیا گیا