میں ایک دو دنوں میں خود کو پولیس کے سپرد کردونگا لیکن میرا قصور کیا ہے دیدی عام لوگوں سے پتہ کرلیں ، میں گناہ اگر کیا ہوں تو سزا بھگتنے کےلئے تیار ہوں : سونا سیل


 

ہگلی15/مئی ( محمد شبیب عالم ) گزشتہ کئی دنوں سے بانسبیڑیا میونسپلٹی علاقے میں ستئے رنجن سیل عرف سونا سیل جو بانسبیڑیا میونسپلٹی کے سابق چئیر پرسن ارجیتا سیل کے شوہر ہیں ۔ انکے خلاف لگاتار عوام مخالف ، غیر سماجی کارکردگی سے جڑنے کے علاوہ گزشتہ منگل کی صبح بانسبیڑیا میونسپلٹی کے سابق نائب چئیرمین آدیتہ نیوگی پر گولی چلنے و جان لیوا حملہ کرنے کا بھی الزام لگے ہیں ۔ اس سے قبل ایک خاتون سے زمین خرید دینے کے معاملے میں بیس لاکھ روپئے وصول کرنے کا الزام سونا سیل اور انکے دو شاگردوں پر لگایا گیا ہے ۔ اسکی تحریری شکایت موگرا تھانے میں کی گئی تھی ۔ جس کی بنیاد پر دو لوگوں کی گرفتاری عمل میں آئی ہے ۔  موگرا تھانے کی پولیس سونا سیل کو بھی اسی دن سے تلاش کررہی تھی کہ گزشتہ منگل کو نائب چئیرمین پر گولیاں چلانے کا بھی الزام سونا سیل پر لگ گیا ۔    آج چار دن گزر جانے کےبعد بھی پولیس حملہ ور کو گرفتار کرنے میں ناکام ہے ۔      ادھر گزشتہ رات ان تمام الزامات کو سامنے رکھتے ہوئے ستئے رنجن سیل عرف سونا سیل فیس بک کے زریعے ایک وڈیو جاری کیا اور کہا کہ میں آپ سبھوں کے سامنے کچھ باتیں پیش کرنا چاہتا ہوں ۔ میں یہ باتیں بےحد رنج و غم کے ساتھ پیش کرنے جارہا ہوں ورنہ مجھے جاننے والے ، چاہنے والے بھی ہم پر یقین نہیں کریں گے اور مجھ سے نفرت کریں گے ۔ اسی لئے میں اپنی پوری باتیں آپ سبھوں کے سامنے پیش کرتا ہوں تاکہ آپ بھی یہ سمجھیں کہ میں گناہگار ہوں  ؟ اگر ہاں تو سزا بھگتنے کےلئے تیار ہوں ۔   سونا نے کسی  کا نام لئے بغیر کہا کہ میں جسے احترام کرتا ہوں اپنی دل کی باتیں بتاتا ہوں آج وہ بھی کہیں مجھے غلط سمجھ رہے ہیں  ۔ سونا کا اشارہ ایم ایل اے کےطرف تھا ۔ وہ مجھے غلط سمجھیں گے میں خواب میں بھی نہیں سوچا تھا ۔ میں انکو اپنی پیٹ کی بات بتاتا تھا جو باتیں کسی کو کوئی شئیر نہیں کرتا تھا وہ بھی انکو میں بتایا کرتا تھا صرف انہیں خوش رکھنے کے لئے ۔  سونا نے اور کہا کہ سپتوگرام میں بدھان سبھا انتخاب کے دوران میں کیا کیا ہوں نہیں کیا ہوں یہ ایشور اللہ کو پتہ ہے ۔ ساتھ ہی انہیں بھی پتہ ہے ۔ ووٹنگ سے قبل انہوں نے مجھ سے ایک ہی بات کہا تھا کہ " بھائی جیسے بھی ہو اس انتخاب میں میری عزت بچا دو جیسے بھی مجھے کامیاب کرنے میں مدد کرو ۔ اسکے بعد جو کہو گے وہی کرونگا " ۔    مجھے پتہ ہے کہ وہ شخص جو منھ سے کہہ دیتا ہے وہ کرکے دیکھاتا ہے ۔ میں انکی باتوں کا خیال رکھتے ہوئے بےلوث خدمت کیا ہوں ۔  لیکن آج جو میری حالت ہے زبان سے بیان کرنے میں تکلیف ہورہی ہے ۔ گھر باڑی ، گاڑی ، روپیہ پیسہ سونا زیور سب توڑ پھوڑ لوٹ پاٹ کردیا گیا ہے ۔    میں ایک ہی بات کہونگا کہ میرا جرم کیا ہے میں کونسا گناہ کیا ہوں ؟  میں تو یہی سمجھ رہا ہوں کہ دادا کے ساتھ اپنی تصویر لگاکر ممتا بنرجی کو مبارکباد کا اشتہار لگایا تھا ۔   لیکن یہ کام بھی میں نہیں کیا تھااور جس نے یہ کیا تھا اسکے نام کا بھی پتہ چل گیا ہے مجھے ۔ ساتھ ہی آدیتہ نیوگی پر گولی کس نے چلایا تھا اسکے پیچھے کس کا ہاتھ تھا ؟ ایک دو دنوں میں لوگوں کو پتہ چل جائے گا ۔   میں صرف یہی جاننا چاہتا ہوں کہ " میرا قصور کیا ہے " ۔ میں محترمہ ممتا بنرجی سہ کہونگا کہ " دیدی یہاں عام لوگوں سے میرے متعلق پتہ لگالیں اگر حقیقت میں میں گناہگار ثابت ہوگیا تو سزا بھگتنے کےلئے تیار ہوں " ۔  میں پارٹی مخالف کارکردگی بھی کوئی کیا ہوں آپکو لگتا ہےتو مجھے سزا ضرور دیں ۔  لیکن اس سے پہلے میرے متعلق عام لوگوں سے ضرور پتہ کرلیں   ۔     سونا سیل نے ایک دم سے رونی صورت بنانے کہا کہ میرے گھر کا بےزبان جانور " پالتو کتوں " کو بھی بےرحمی سے ماردیا گیا ۔ اسکے لئے میں اتنا ہی کہونگا کہ میں اگر پاپ کیا ہوں تو اسکی سزا ضرور ملےگی ۔    جسطرح سے میرے خلاف سازش کی جارہی ہے ۔ میں " ایک دو دنوں میں خود کو پولیس کے سپرد کردونگا " ۔ پولیس مجھے جو بھی سزا دیگی ۔ جس میں وہ خوش ہونگے میں سرجھکا کر سہہ لونگا ۔  " لیکن میں بار بار یہی کہونگا کہ میں نے کوئی جرم نہیں کیا ہے " ۔ مجھے میرے خلاف سازش رچی جارہی ہے " ۔   ساتھ ہی یہ بھی کہونگا کہ " دادا کس وجہ سے مجھے غلط سمجھ رہے ہیں یہ بھی میری سمجھ میں نہیں آرہی ہے " ۔ میرے خلاف مختلف قسم کے معاملے درج کئے جارہے ہیں جس کا سر پیر کچھ بھی نہیں ہے ۔ اسی لئے میں آپ سبھوں سے گزارش کرونگا کہ ایشور اللہ کے سامنے میرے لئے انصاف کی دعاء کریں ۔ ساتھ ہی میں دی دی سے بھی گزارش کرونگا کہ میرے متعلق جانکاری فراہم کرکے انصاف کریں ۔  آخر میں سونا سیل نے اپنے فیس بک دوستوں ساتھ ہی ریاستی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کو بھی نمشکار سلام کرتے ہوئے انصاف کی گزارش کیا ۔  

Comments

Popular posts from this blog

اپنا حق حاصل کرنے کے لئے احتجاج کا کوئی ایسا طریقہ اختیار نہ کریں جس سے عوام کا عوام سے سامنا ہونے کا اندیشہ ہو : مولانا حلیم اللہ قاسمیجمعیۃ علماء مہاراشٹر کا یکروزہ تربیتی اجلاس بحسن و خوبی اختتام پذیر

अग्रणी चिकित्सा शिक्षा और व्यापक देखभाल HOPECON'25 कोलकाता में तैयार

کلکتہ کے مٹیا برج گارڈن ریچ( میٹھا تلاب) میں 26 جنوری ریپلک ڈے کے موقع پر جےء ہند ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے  کینسر آورنیس ایجوکیشنل کانفرنس پروگرام منعقد کیا گیا