میں باشندگان چاپدانی کا شکرگزار ہوں جنہوں نے مجھ پر یقین کرکے اپنے قیمتی ووٹوں سے کامیاب بنایا ہے : ارندم گوئن میری طرف سے تمام حضرات کو عید کی پیشگی مبارکباد : سریش مشرا
- Get link
- X
- Other Apps
ہگلی12/مئی ( محمد شبیب عالم ) چاپدانی اسمبلی حلقہ سے پہلی دفعہ ترنمول کی ٹکٹ پر ایم ایل اے کا انتخاب لڑنے والے ارندم گوئن بڑی کامیابی حاصل کئے ہیں ۔ جتنا انہوں نے سوچا نہیں تھا اس سے کہیں زیادہ ووٹوں سے چاپدانی کے عوام نے انہیں ووٹ دیا اور کامیاب بنایا ۔ لوگوں کا یہ پیار ارندم گوئن شاید ہی بھول پائیں گے ۔ وہیں چاپدانی کے عوام بھی انہیں سر آنکھوں پر بیٹھا لیا ہےاور یہی وجہ ہےکہ ارندم گوئن کو مبارکباد دینے کے لئے ہر روز چاپدانی سے درجنوں لوگوں پھولوں کا گلدستہ مٹھائیاں لیکر انکے گھر تک پہنچ رہے ہیں اور دعائیں مبارکباد کا سلسلہ ہر روز گزشتہ دو مئی سے لگا ہوا ہے ۔ اسکے علاوہ ارندم گوئن جب اپنے اسمبلی حلقہ چاپدانی میں پہنچتے ہیں تو یہاں بھی لوگ پھول اور گلدستہ لئے انکے استقبال میں کھڑے ہوجاتے ہیں ۔ گزشتہ روز بھی کچھ اسی طرح کا منظر دیکھنے کو ملا ۔ ارندم گوئن کو چاپدانی میونسپلٹی کے سابق چئیرمین سریش مشرا بھی انکی آؤبھگت میں کوئی کثر نہیں رکھتے ہیں ۔ جب جب ارندم یہاں آتے ہیں انکا استقبال خصوصی طور پر اکثریتی طبقے کے لوگ زبردست طریقے سے کرتے ہیں ۔ لوگوں کا یہ پیار دیکھ کر ارندم گوئن نے کہا کہ جس محبت اور یقین کے ساتھ چاپدانی اسمبلی کے عوام مجھے کامیاب بنائیں ہیں میں انکا شکرگزار ہوں ۔ انہوں نے اور کہا کہ مجھے خود بھی یقین نہیں تھا کہ مجھے اس قدر پیار ملےگا اور اتنی بڑی کامیابی سے لوگ نوازیں گے ۔ چاپدانی کے لوگوں نے جسطرح سے محبت اور ہمدردی کا ثبوت پیش کیا ہے میں تاعمر بھول نہیں پاؤنگا ۔ انہوں نے اور کہا کہ میری یہ کامیابی عوام کی کامیابی ہے ۔ ممتابنرجی کی کامیابی ہے ۔ ماں ماٹی مانس کی کامیابی ہے ۔ میں بیدیاباٹی میونسپلٹی کا چئیرمین رہ چکا ہوں ۔ ممتابنرجی آج صرف چاپدانی یا بیدیاباٹی نہیں پورے بنگال میں جسطرح کا ترقیاتی کام انجام دی ہیں اسے کوئی فراموش نہیں کر سکتا اور یہی وجہ ہے کہ لوگوں نے مجھ پر یقین کرتے ہوئے کامیاب بنایا صرف مجھے ہی نہیں بلکہ ترنمول پارٹی کو بھی دونوں ہاتھوں سے ووٹ دیکر گزشتہ کے مقابلے پوری اکثریت کے ساتھ تیسری دفعہ بھی حکومت بنانے کا موقع دیا ہے ۔ ارندم گوئن نے چاپدانی کے عوام کو عید کی مبارکباد دیا اور کہا کہ عید خوشیوں کا تہوار ہے ۔ عید محبت کا پیغام دینے کا دن ہے ۔ آئیے ہم سب ملکر خوشیاں منائیں ۔ لیکن اس کورونا وباء کے صورتحال میں ہم یہ بھی عہد کریں کہ ہمیں خود بھی محفوظ رہنا ہے اور دوسروں کو بھی رکھنا ہے ۔ اس دوران چاپدانی میونسپلٹی کے سابق چئیرمین سریش مشرا نے کہا کہ اس سال بھی عید اس طرح کی عید نہیں ہے جیسا ہم کورونا وباء سے قبل منایا کرتے تھے ۔ یہ جان لیوا مرض نہ جانے کتنوں کو اپنی آغوش میں لیکر موت کی نیند سلا دیا ہے ۔ ایسے صورتحال میں ہمیں بھی بچنا ہےاور صحت کی سلامتی کےلئے سرکاری گائیڈ لائن ماسک اور سینیٹائزر کا استعمال کرتے رہنا ہے ۔ ساتھ ہی انہوں نے چاپدانی کے عوام کو پیشگی مبارکباد دینے کے ساتھ گزارش بھی کیا کہ اپنے عبادت کے دوران کورونا وباء کا خاتمہ کرنے کے لئے دعاء کریں ۔ ساتھ ہی صحت و سلامتی کی بھی دعاء کریں ۔ ہماری عید تب ہی ہے جب ہم صحت مند رہے ہمارے پاس پڑوسی بھی صحت مند رہے تب ہی تو ہمیں خوشی ملےگی اور دوسروں کو بھی خوشیاں بانٹ پائیں گے ۔
Comments
Post a Comment