بانسبیڑیا میونسپلٹی کی چئیر پرسن کو عہدے سے ہٹایا گیا انکی جگہ شرپسندوں کے گولی کے شکار آدیتہ نیوگی کو عہدہ دیا گیا
- Get link
- X
- Other Apps
ہگلی13/مئی ( محمد شبیب عالم ) کیا راستے کا کانٹا ہٹانے کے مقصد سے ہی کیا گولی مارا گیا تھا بانسبیڑیا کے ترنمول رہنماء کو و سابق نائب چئیرمین آدیتہ نیوگی کو ؟ یہ سوال سیاسی خیمے میں خوب چرچا بنا ہواہے ۔ گزشتہ منگل کی صبح بانسبیڑیا میونسپلٹی کے سابق نائب چئیرمین پر قاتلانہ حملہ ہوا کچھ نامعلوم شرپسندوں نے ان پر گولیاں چلادی وہ ابھی بھی کولکاتا کے غیرسرکاری اسپتال میں زیرِ علاج ہیں ۔ وہیں آج 36 گھنٹے گزر جانے کے بعد بھی حملہ وروں کو پولیس گرفتار کرنے میں ناکام رہی ۔ وہیں سابق نائب چئیرمین پر گولی چلنے کےبعد ہی بانسبیڑیا میونسپلٹی کی سابق چئیر پرسن و بورڈ آف ایڈمنسٹریٹ ارجیتا سیل کو انکے عہدے سے برخاست کردیا ۔ انکی جگہ شرپسندوں کی گولیوں کے شکار زخمی آدیتہ نیوگی جو ایڈمنسٹریٹر کونسل کے ممبر کو ایڈمنسٹریٹر بنا دیا گیا ۔ ادھر پولیس اور ترنمول پارٹی زرائع سے ملی اطلاع کے مطابق ستیہ رنجن سیل عرف سونا کے خلاف طویل عرصے سے بدعنوانی تولہ بازی ، دھمکیاں غریب لوگوں کی زمین پر تجاوزات کرنے اور عام لوگوں سے غیرقانونی رقم کی وصولی جیسے الزامات لگ رہے تھے ۔ سونا سیل کی اہلیہ ارجیتا سیل بانسبیڑیا میونسپلٹی کی چئیر پرسن اور منتظمین تھیں جسکی وجہ سے سونا علاقے میں معاشرتی سرگرمیوں میں ملوث تھے ۔ انکی اس حرکت سے پریشان میونسپلٹی کے کئی سابق کونسلر و ایڈمنسٹریٹر کونسل کے ممبران ارجیتا کے خلاف مخالفت میں اتر گئے تھے ۔ اب انہیں لگنے لگاتھا کہ شاید ارجیتا کو انکے عہدے سے ہٹا دیا جائے گا ۔ اسکا ادراک ہونے کےبعد ہی راستے سے ہٹانے کےلئے آدیتہ پر گولیاں چلائی گئی ہو ؟ کچھ لوگوں کا یہ بھی کہنا ہےکہ گولی چلنے سے بارہ گھنٹہ قبل یعنی رات کو ہی ایڈمنسٹریٹر کے جانب سے ای میل کے زریعہ ارجیتا سیل کو عہدہ سے برخاست کرنے اور آدیتہ نیوگی کو عہدہ سونپنے کا ۔ اسکے ٹھیک بارہ گھنٹے بعد یعنی ای میل آنے کے بعد صبح ہوتے ہی آدیتہ پو جان لیوا حملہ ہوگیا ۔ اسطرح سے اور بھی طرح طرح کی باتیں سننے کو مل رہی ہے ۔ لیکن ان باتوں میں کتنی سچائی ہے ۔ یہ تو خود آدیتہ یا ارجیتا سیل یا پھر انکے شوہر سونا سیل ہی بتا پائیں گے ۔ ویسے پولیس ابھی بھی تفصیلات حاصل کرنے میں جٹی ہوئی ہے ۔ جب تک پولیس کے ہاتھ کچھ نہیں لگتا کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا ۔ ارجیتا سیل کو انکے عہدے سے ہٹایا جائے گا یہ بات بانسبیڑیا میونسپلٹی کے قریب قریب سبھی سابق کونسلر جانتے تھے ۔ بس سرکاری ہدایت کا انتظار تھا ۔ اس معاملے میں تپن داس گپتا نےکہا کہ ارجیتا کو عہدے سے برخاست کردیا گیا ہے ۔ وہیں گناہگاروں کو پولیس تلاش کرنے میں لگی ہوئی ہے ۔ بہت جلد گناہگار سلاخوں کے پیچھے ہونگے ۔
Comments
Post a Comment