ڈانکوئی میں بہوں کو کورونا مثبت رپورٹ پاکر سسر نے گھر سے بے گھر کیا
- Get link
- X
- Other Apps
ہگلی6/مئی ( محمد شبیب عالم ) موت کے خوف نے انسانی ہمدردی ، رشتہ ، بھائی چارگی سب کو ختم کردیا ہے ۔ لوگ ایک پل کےلئے بھی نہیں سوچ رہے ہیں کہ موت تو سب کی ہےاور ہرحال میں آنی ہے ۔ وجہ بھلے ہی مختلف ہوسکتی ہے ۔ کورونا لوگوں کے درمیان اس قدر خوف پیدا کر رکھا ہےکہ اگر آپ کسی بھی وجہ سے کھانس بھی دیں تو آپکے پاس والوں آپکو حیران کن نگاہ سے دیکھنے لگتا ہے ۔ وہ ایسا محسوس کرتا ہےکہ آپ کہ منھ سے کھانسی نہیں بندوق کی گولی نکلی ہو ۔ ہگلی ضلع کے ڈانکونی میں ایک کربناک واقعہ پیش آیا ۔ ایک گھریلو خاتون کو بخار ہوا لگاتار دو دن دوا کھانے کے بعد بھی بخار کم نہیں ہورہا تھا ۔ اس کے بعد گھر والوں نے نزدیکی ہیلتھ سینٹر میں انکی جانچ کروانے لے گئے ۔ وہاں ٹیسٹ میں وہ بائیس سالہ خاتون کا رپورٹ مثبت ( پازیٹیو ) آیا ۔ یہ دیکھ کر گھر والے ایک دم سے حیران ہوگئے ۔ کسی بھی طرح واپس گھر تو آگئے ۔ مگر ساس سسر یہ بات جاننے کے بعد اس متاثرہ خاتون کو گھر میں داخل ہونے نہیں دیا اور سیدھے لفظوں میں کہا کہ گھر میں چھوٹے بچے ہیں ۔ انہیں بھی یہ مرض اپنی گرفت میں لے لیگی ۔ اس وجہ سے اس گھر میں تمہارے لئے کوئی جگہ نہیں ہے ۔ یہ پوری تفصیلات رشڑا میونسپلٹی ایڈمن ڈپارٹمنٹ کے اسیتابھو گنگولی نے بتایا ۔ انہوں نے اس تعلق سے مزید تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ آج صبح کی ہے ۔ جب اس خاتون کو گھر سے باہر نکال دیا گیا ۔ تب وہ عورت علاج کے لئے سیدھے شیرامپور والس اسپتال پہنچ گئی ۔ مگر وہاں اسکی داخلہ نہیں ہوپائی ۔ اسکے بعد یہ عورت اپنی آپ بیتی کسی سے سنائی تو وہیں کسی نے رشڑا میونسپلٹی ایڈمن ڈپارٹمنٹ کے اسیتابھو گنگولی کا نمبر دیا ۔ اسیتابھو نے یہ خبر پاتے ہی اس عورت کو رشڑا سیواصدن میں داخل کرایا ۔ ساتھ ہی اس متعلق رشڑا میونسپلٹی کے سابق چئیرمین وجے ساگر مشرا کو بھی اطلاع کیا ۔ فلحال متاثرہ خاتون یہاں زیر علاج ہیں ۔ انکی حالت مستحکم بتائی جارہی ہے ۔ متاثرہ خاتون کے گھر والوں کی حرکت پر اسیتابھو گنگولی نے کہا کہ ایسے لوگ کورونا سے بھی خطرناک ہیں ۔ وہیں وجے ساگر مشرا نے کہا کہ انکے ساتھ جو ہوا وہ انسانیت نہیں ہے ۔ انہوں نے اور کہا کہ مرض کسی کو بھی ہو سکتاہے ۔ موت ایک دن سب کو آنی ہے ۔ ہمیں اس مشکل وقت میں جو بھی لوگ کورونا سے متاثر ہیں ۔ ان سے نفرت ہمیں نفرت نہیں پیار سے ہمدردی سے پیش آنا چاہئے ۔ وجے مشرا نے اور کہا کہ آج ریاستی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی تیسری دفعہ وزیر اعلیٰ کی حلف لیتے ہوئے سب سے پہلے ریاست کے لوگوں کو کورونا وباء سے کیسے محفوظ رکھا جائے اسکے لئے ہنگامی حالت میں راستے پر اتر چکی ہیں ۔ ہمیں بھی بس انکا ساتھ دینا ہے گائیڈ لائن پر عمل کرتے ہوئے ۔ بغیر ماسک کے گھر سے باہر نہیں نکلنا ہے ۔ جگہ جگہ بھیڑ کا حصہ نہیں بننا ہے ۔ ہمیں امید ہےکہ بہت جلد اس مرض پر قابو پاکر ہم سب آزاد ہوجائیں گے ۔ وہیں اس معاملے میں شیرامپور کے ایم پی کلیان بنرجی نے کہا کہ کورونا سے خوف کھانے کی ضرورت نہیں بلکہ احتیاط کی ضرورت ہے ۔ ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ کورونا وباء کو انسانی نفرت کا ہتھیار نہیں بنائیں ۔ بلکہ اس مشکل وقت میں ایک دوسرے کا بھرپور ساتھ دیں ۔ جسطرح سے گزشتہ سال ہم کورونا پر فتح حاصل کئے تھے ۔ اس بار بھی ہم اسے انسانی زندگی کی پہنچ سے بہت دور بھگا دینگے ۔ بس اسکے لئے ہمیں سرکاری ہدایت پر عمل کرنا ہے ۔ اسی میں ہم سب کی کامیابی ہے ۔
Show quoted text
Comments
Post a Comment