لکھنؤ کے ضلع عدالت میں وکیل پر دیسی بم سے حملہ دن کے اجالے میں عدالت کے احاطے میں بم اندازی پر یوگی حکومت پر اٹھے سوال

 وکیلوں کے گروہی ٹکراؤ کا معاملہ بھی بتایا جارہا ہے  ۔        لکھنؤ 13/فروری  - اترپردیش کی راجدھانی لکھنؤ کے ڈسٹرکٹ سیشن کورٹ احاطے میں جمعرات کو کچھ نامعلوم افراد نے ایک وکیل پر دیسی بم سے حملہ کردیا۔ اس حملے میں وکیل سنجے لودھی بال بال بچے۔ بم پھینکنے والا جائے حادثہ سے فرار بتایا جا رہا ہے۔ جائے حادثہ پر بھاری پولیس فورس موجود ہے۔ پولیس کے مطابق، یہ وکیلوں کے دو گروپوں میں ٹکراؤ کا معاملہ ہے ۔   

اطلاعات کے مطابق وکیل سنجے لودھی اپنے چیمبر میں بیٹھے ہوئے تھے۔ تقریبا 11:45 بجے کے قریب ایک نوجوان نے ان پر بم سے حملہ کر دیا ۔ حالانکہ اس حملہ میں وکیل سنجے لودھی بال بال بچ گئے۔ نوجوان کے پاس دو اور بم تھے جسے پولیس نے ضبط کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق ایک بم پھٹ گیا جس سے موقع پر موجود سنجیو لودھی سمیت دیگر کئی افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس موقع پر موجود سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ کر ملزم نوجوان کا پتہ لگانے میں جٹ گئی ہے۔


واردات کے بعد وکیلوں میں سخت غم وغصہ ہے۔ موقع پر ڈی سی پی ویسٹ اور ایس ایچ او موجود ہیں۔ پولیس سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعہ مجرمین کی شناخت کی کوشش میں ہے۔ موقع پر کثیر تعداد میں پولیس اہلکار کو تعینات کیا گیا ہے ۔  

Comments

Popular posts from this blog

اسلام پاڑہ حالٹ پر نہ جانے کب مزید ٹریں ٹھہریں گی ، ایم پی ، ایم ایل اے کی کارکردگی بھی ناقص ، لوگوں میں ناراضگی کہا جواب ووٹ سے دینگے

اپنا حق حاصل کرنے کے لئے احتجاج کا کوئی ایسا طریقہ اختیار نہ کریں جس سے عوام کا عوام سے سامنا ہونے کا اندیشہ ہو : مولانا حلیم اللہ قاسمیجمعیۃ علماء مہاراشٹر کا یکروزہ تربیتی اجلاس بحسن و خوبی اختتام پذیر

अग्रणी चिकित्सा शिक्षा और व्यापक देखभाल HOPECON'25 कोलकाता में तैयार