کولکاتا کا ملی الامین کالج حکومت کی بے اعتنائی کا شکار ہے۔


ممتا بنرجی کی اقلیت دوستی پر اٹھ رہے ہیں سوال : ملی الامین کالج انتظامیہ عدالت سے ہوگا رجوع ، یہ ہے اصل وجہ -         کولکاتا  / 

کولکاتا کا ملی الامین کالج حکومت کی بے اعتنائی کا شکار ہے۔کالج کی موجودہ صورتحال کے لئے کالج انتظامیہ ن ے حکومت کوذمہ دار قراردیا ۔کالج کی موجودہ صورتحال کے لئے کالج انتظامیہ ن ے حکومت کوذمہ دار قراردیا۔انتظامیہ نے محکمہ تعلیم پر کالج کے ساتھ سوتیلارویہ اختیار کرنے کا الزام لگایا ہے ۔کالج کمیٹی کے رکن محمد شہنواز نے محکمہ تعلیم و ٹیچر انچارج کے خلاف کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹانے کا فیصلہ کیا ہے کولکاتا کے بنیاپوکھر میں 1992 ٕ میں قائم ملی الامین کالج مسلمانوں کا واحد ادارہ ہے جو آزادی کے بعد مسمانوں کی جانب سے قائم کیا گیا ۔اس کالج کا قیام لڑکیوں کے اعلیٰ تعلیم کے لئے کیا گیا ۔خاص کر کم مارکس کے باعث دیگر کالجوں میں داخلہ لینے سے قاصر طالبات کو یہاں تعلیم کے مواقع فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔   اس کالج کے قیام سے اقلیتی طالبات کی ایک بڑی تعداد نے یہاں داخلہ لیا ۔کالج کو قومی کمیشن برائے اقلیتی تعلیمی ادارہ کی جانب سے اقلیتی درجہ بھی دیا گیا۔تاہم ترنمول حکومت نے کالج کی اقلیتی حیثیت کوماننےسے انکار کرتے کالج کا اقلیتی کردار ختم کر دیا۔ تاہم سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے میں قومی کمیشن برائے اقلیتی تعلیمی ادارے کی حیثیت تسلیم کئے جانے کے فیصلے کے بعد کالج کا اقلیتی کردار بحال ہوا اور حکومت نے بھی اسے تسلیم کیا ۔  لیکن کالج کمیٹی کو نظر انداز کیا گیا کمیٹی کے مطابق کالج کی ٹیچر انچارج بیساکھی بنرجی کے استعفی کو کالج انتظامیہ کی جانب سے منظور کئے جانے کے باوجود حکومت نے دوبارہ بیساکھی بنرجی کو ٹیچرانچاچارج کے طور پر نامزد کیا جو ناقابل قبول ہے کمیٹی نے کالج کو نظر انداز کرنے کا الزام لگاتے کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹانے کا فیصلہ کیا ہے ۔

Comments

Popular posts from this blog

اپنا حق حاصل کرنے کے لئے احتجاج کا کوئی ایسا طریقہ اختیار نہ کریں جس سے عوام کا عوام سے سامنا ہونے کا اندیشہ ہو : مولانا حلیم اللہ قاسمیجمعیۃ علماء مہاراشٹر کا یکروزہ تربیتی اجلاس بحسن و خوبی اختتام پذیر

अग्रणी चिकित्सा शिक्षा और व्यापक देखभाल HOPECON'25 कोलकाता में तैयार

کلکتہ کے مٹیا برج گارڈن ریچ( میٹھا تلاب) میں 26 جنوری ریپلک ڈے کے موقع پر جےء ہند ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے  کینسر آورنیس ایجوکیشنل کانفرنس پروگرام منعقد کیا گیا