سیاسی پارٹیوں کو سپریم کورٹ کی ہدایت مجرمانہ پس منظر والے امیدواروں کی معلومات اپنی ویب سائٹ پر دیں

نئی دہلی13/فروری  - سپریم کورٹ نے ایک اہم فیصلے میں سیاسی پارٹیوں کو جمعرات کو ہدایت دی کہ وہ مجرمانہ پس منظر والے امیدواروں کی فہرست اور منتخب ہونے کا سبب اپنی اپنی ویب سائٹس پر اپ لوڈ کریں۔ جسٹس آر ایف نریمن اور جسٹس ایس روندر بھٹ کی بنچ نے بی جے پی لیڈر اشونی کمار اپادھیائے اور رام بابو شرما کی توہین عدالت کی درخواست پر یہ حکم دیا۔ عدالت نے ان ہدایات پر عمل نہ کئے جانے پر الیکشن کمیشن کو اس بات کی اجازت دی ہے کہ وہ سیاسی پارٹیوں کے خلاف یہ معلومات عدالت کو آگاہ کرائے ۔       

جسٹس آر ایف نریمن اور جسٹس ایس روندر بھٹ کی بنچ نے بی جے پی لیڈر اشونی کمار اپادھیائے اور رام بابو شرما کی توہین عدالت کی درخواست پر یہ حکم دیا ۔     سیاست کے جرائم زدہ ہونے سے روکنے کے لئے عدالت نے سیاسی پارٹیوں کے لئے گائیڈلائن جاری کی ہے۔ عدالت عظمیٰ نے کہا کہ گزشتہ چار عام انتخابات میں سیاست میں جرائم تیزی سے بڑھے ہیں۔ اس کے مطابق، اگر سیاسی پارٹیوں کی طرف سے مجرمانہ پس منظر کے شخص کو ٹکٹ دیا جاتا ہے تو اس کے جرائم کی تفصیلات پارٹی کی ویب سائٹ پر اور سوشل میڈیا پر دینی ہوگی۔ ساتھ ہی انہیں یہ بھی بتانا ہوگا کہ کسی بے داغ کو ٹکٹ کیوں نہیں دیا گیا ؟            عدالت عظمی نے امیدواروں پر درج فوجداری مقدمات کی معلومات اخبارات، نيوز چینلز اور سوشل میڈیا پر بھی نامزدگی کلیئر ہونے کے 48 گھنٹوں کے اندر شائع کرنے کو کہا ہے۔ اگر سیاسی پارٹی ایسا نہیں کرتی ہے تو الیکشن کمیشن اس کی معلومات سپریم کورٹ کو دے گا ۔

Comments

Popular posts from this blog

اسلام پاڑہ حالٹ پر نہ جانے کب مزید ٹریں ٹھہریں گی ، ایم پی ، ایم ایل اے کی کارکردگی بھی ناقص ، لوگوں میں ناراضگی کہا جواب ووٹ سے دینگے

اپنا حق حاصل کرنے کے لئے احتجاج کا کوئی ایسا طریقہ اختیار نہ کریں جس سے عوام کا عوام سے سامنا ہونے کا اندیشہ ہو : مولانا حلیم اللہ قاسمیجمعیۃ علماء مہاراشٹر کا یکروزہ تربیتی اجلاس بحسن و خوبی اختتام پذیر

अग्रणी चिकित्सा शिक्षा और व्यापक देखभाल HOPECON'25 कोलकाता में तैयार