چندن نگر پولیس کمشنریٹ کی بڑی کامیاب چھوری و دھوکہ بازی کے ساتھ لوٹے گئے موبائل اور روپئے واپس ملنے سے لوگوں میں خوشی

 


 ہگلی14/فروری ( محمد شبیب عالم ) چندن نگر پولیس کمشنر کے جانب آج ایک پریس کانفرینس بلائی گئی تھی ۔ جہاں پولس کمشنر ہمایوں کبیر نے  صحافیوں کو بتایا کہ گزشتہ دو ماہ میں موبائل چوری اور روپئے کی۔دھوکہ دھڑی کی کل 738 شکایتیں درج کی گئی تھی ۔ لوگوں کے جانب سے شکایات ملنے کے بعد پولیس اپنی کاروائی میں لگ گئی جسکا نتیجہ آپ کے سامنے ہے ۔ اب تک کل 220 عدد موبائل برآمد کیا گیا ہے ۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ مختلف طریقے سے لوگوں کے روپئے لوٹ لینے کی شکایتیں بھی درج کی گئی تھی اور پتہ چلا کہ زیادہ لوگوں کے بینک اکاؤنٹ سے ہی روپئے غائب کردیئے گئے ہیں ۔ گزشتہ ایک سال میں 39 لاکھ  نو ہزار 160 روپئے برآمد کرکے واپس اکاؤنٹ ہولڈروں کے خاتے میں جمع کروانے میں ہم کامیاب ہوئے ہیں ۔  آج جو 220 موبائل برآمد ہوئے ہیں ۔ اسکی جانکاری فراہم کرنے کے بعد جنکا موبائل تھا انہیں پولیس کمشنر دفتر میں بولا کر انہیں انکے ہاتھوں میں خود کمشنر ہمایوں کبیر موبائل سونپ دیئے ۔  موبائل واپس پاکر لوگ بےحد خوش نظر آئے ۔ ساتھ ہی کہاں کس جگہ سے کیسے انکا موبائل گم ہو چوری چھنتائی ہوا تھا اس متعلق بھی لوگوں نے کمشنر کو تفصیلات بتائے ۔ ان میں زیادہ تر لوگوں نے بتایا کہ بنڈیل ریلوے اسٹیشن ، چندن نگر ریلوے اسٹیشن اور شری رامپور ریلوے اسٹیشن پر چوری چھنتائی کی بتائیں ۔ زیادہ تر خواتین کے موبائل چوری چھنتائی ہوئے تھے کسی کی سائڈ بیگ کاٹ کر چوری ہوئی تھی تو کسی کا پرس چھین لیا گیا تھا اور کچھ لوگوں نے تو یہ بھی نصیحت دے ڈالا کہ ٹرین میں اور ٹرین میں اترنے یا چڑھنے کے دوران موبائل ہاتھ میں نہ رکھیں یا پلیٹ فارم پر جہاں ٹرین ٹھہری ہے وہاں کھڑے ہوکر بات نہ کریں ورنہ آپکے سامنے سے موبائل چھین کر چور ٹرین چلتے بنیں گے اور آپ کچھ نہیں کر پائیں گے چور آپکا موبائل چھین کر آپکے سامنے ٹاٹا بائے بائے کرتے چلاجائے گا ۔  اسطرح کی بہت ساری باتوں کو پولیس انتظامیہ نے نوٹ بھی کیا اور آئندہ اس پر کڑی نگرانی کا یقین بھی دلایا ۔  کمشنر نے اور کہا کہ گزشتہ دسمبر اور جنوری مہینے کے درمیان سائبر کرائم کے زریعہ بینک اکاؤنٹ سے لوٹے گئے قریب آٹھ لاکھ 51ہزار 653روپئے برآمد کئے گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ زیادہ تر معاملہ جعلی ویلیٹ کا استعمال کرنے مختلف طریقے سے لوگوں کے روپئے لوٹے گئے ہیں ۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ روپئے نکالتے وقت یا لین دین کے وقت ہوشیار رہیں ساتھ ہی سب کچھ سوچ سمجھ کر پوری جانکاری کے بعد ہی ویلیٹ کا استعمال کریں ۔

Comments

Popular posts from this blog

اپنا حق حاصل کرنے کے لئے احتجاج کا کوئی ایسا طریقہ اختیار نہ کریں جس سے عوام کا عوام سے سامنا ہونے کا اندیشہ ہو : مولانا حلیم اللہ قاسمیجمعیۃ علماء مہاراشٹر کا یکروزہ تربیتی اجلاس بحسن و خوبی اختتام پذیر

अग्रणी चिकित्सा शिक्षा और व्यापक देखभाल HOPECON'25 कोलकाता में तैयार

کلکتہ کے مٹیا برج گارڈن ریچ( میٹھا تلاب) میں 26 جنوری ریپلک ڈے کے موقع پر جےء ہند ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے  کینسر آورنیس ایجوکیشنل کانفرنس پروگرام منعقد کیا گیا