ممتابنرجی یہاں عوام کے لئے جو ترقیاتی کام کی ہیں اسکی مثال دوسری ریاستوں میں نہیں ملتی : وجئے ساگر مشرا
ہگلی18/فروری ( محمد شبیب عالم ) آج رشڑا میونسپلٹی کی جانب سے مرکزی حکومت کی غلط پالیسی اور مہنگائی کے خلاف احتجاجی جلوس نکالی گئی ۔ یہ جلوس رشڑا میونسپلٹی کے چئیرمین وجئے ساگر مشرا اور نائب چئیرمین زاہد حسن کے رہنمائی میں نکالی گئی جس میں تمام کونسلروں کے علاوہ ترنمول یوتھ کانگریس کے ساتھ ساتھ ہزاروں کی تعداد میں ترنمول حمایتی خواتین بھی شرکت کیں ۔ یہ احتجاجی جلوس رشڑا میونسپلٹی سے شروع ہوکر مختلف راستوں سے گزرتے ہوئے واپس میونسپلٹی کے پاس اختتام پزیر ہوئی ۔ اس دوران لوگوں نے مرکزی حکومت کے خلاف جمکر نعرے لگائے ۔ ساتھ ہی درجنوں سوال بھی کئے اور مودی ہائے ہائے کے ساتھ بی جے پی دھتکار ہے کا نعرہ بلند کیا ۔ اسکے علاوہ گیس کی قیمت میں اچانک سے آئی ابال پر لوگوں میں غم و غصہ دیکھا گیا اسکے لئے لوگوں نے کہا کہ گیس کی قیمت میں اچانک اضافہ کیوں مودی جواب دو ؟ ساتھ ہی بےروزگاری دن بدن بڑھتی جارہی ہے اور ملک کے عوام کو گمراہ کرکے مزہبی بھید بھاؤ ہندو مسلمان کے درمیان نفرت پھیلانے والی بیان بازی کرکے قومی یکجہتی آپسی بھائی چارگی ختم کرنے اور پھوٹ ڈالو حکومت کرو جیسی پالیسیاں اپنا کر ملک کے عوام کے ساتھ دھوکہ دھڑی کی جارہی ہے ۔ اس دوران رشڑا میونسپلٹی کے چئیرمین وجئے ساگر مشرا نے کہا کہ نریندر مودی ملک کے عوام کو دھوکہ دے رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا تھا کہ انکی حکومت قائم ہونے کے بعد ہرسال دو کروڑ بےروزگاروں کو روزگار دینگے ۔ عوام کے لئے اچھے دن لائیں گے ۔ مگر آج دیکھا جارہا ہے کہ وہ ہوا میں پھینکنے کے علاوہ کچھ نہیں جانتے ہیں ۔ آج ملک میں کڑوڑوں نوجوان بےروزگاری کی مار جھیل رہے ہیں ۔ نوٹ بندی اور جی ایس ٹی کی وجہ سے ملک کا تجارتی ڈھانچہ بد سے بدتر ہوگیا ہے ۔ میں نریندر مودی جی سے پوچھتا ہوں کہ ملک کے تمام کاروباریوں سے نفرت اور اڈانی امبانی سے ہی صرف محبت آخر اتنی کیوں ۔ اسکے علاوہ دہلی میں ملی شکست کا بدلہ گیس کی قیمت میں اضافہ کرکے کیوں ۔ سب کا ساتھ اور سب کا وکاس کیا اسی کو کہتے ہیں ؟ ۔ انہوں نے اور کہا کہ کچھ بی جے پی رہنماء رشڑا کی پر سکون ماحول کو بگاڑنے اور نفرت کی آگ بھڑکانے کی ناکام کوشش میں لگے ہوئے ہیں ۔ مگر وہ شاید بھول رہے ہیں کہ رشڑا کے عوام انکے ناپاک ارادے میں کامیاب نہیں ہونے دینگے ۔ بی جے پی رشڑا میں عوامی ترقیاتی کام سے جلن محسوس کررہی ہے ۔ وہ چاہے کچھ بھی کرلیں رشڑا کی ترقی و ترقیاتی کام نہ رکی تھی نہ رکی ہے اور نہ ہی تم روک پاؤ گے ۔ آج مجھے فخر ہے کہ میں ممتابنرجی کی زیرسایہ یہاں کے عوام کے خدمت کرنے کا موقع ملا ہے ۔ آج ریاستی وزیر اعلیٰ محترمہ ممتابنرجی اتنے کم وقتوں میں جو ترقیاتی کام انجام دی ہیں اسکی مثال کسی بھی دوسرے ریاستوں میں دیکھنے کو نہیں ملے گی ۔ آج کی اس احتجاجی جلوس میں سی اے اے اور این آر سی کے خلاف بھی مرد عورتیں ہاتھوں میں کٹ آؤٹ ( تختی ) لئے مودی اور امیت شاہ کے خلاف نعرے لگاتے دیکھائی دیئے ۔
Comments
Post a Comment