دہلی میں ہنگامہ رشڑا میں نیم فوجی دستوں کی چہل قدمی مقامی لوگوں میں حیرانی -

 ہگلی28/فروری ( محمد شبیب عالم ) شاید یہ پڑھکر آپ بھی حیران ہونگے کہ حالات دہلی میں خراب ہیں اور فوجیں یہاں ہگلی ضلع میں گشت کررہی ہیں ۔  بلکل ایسا کچھ رشڑا کے لوگوں کے ساتھ بھی ہوا ہے ۔ اچانک آج جمعہ کی صبح سویرے گھر سے باہر نکلتے ہی انہیں بوٹوں کی آواز سنائی دینے لگی اور انکے سامنے چہل قدمی کرتے نظر آئے نیم فوجی دستے جنکی رہنمائی رشڑا تھانہ کے او سی پربیر دتہ اور چندن نگر پولیس کمشنریٹ کے ای سی پی 2 رہنمائی کررہے تھے ۔  لیکن اچانک کیوں کیسے کس مقصد سے یہاں فوجیوں کو چہل قدمی کروائی گئی کسی نے بھی ٹھوس بیان نہیں دیا ۔ لیکن دیکھ گیا کہ رشڑا کے قریب قریب تمام علاقوں میں انکی گشتی ہوئی ۔ اس معاملے میں رشڑا میونسپلٹی کے نائب چئیرمین زاہد حسن خان سے بات کی گئی تو انہوں نے بتایا کہ اس معاملے میں ہمیں کچھ ٹھوس معلومات فراہم نہیں ہوئی ہے ۔ مگر صبح سے ہی مختلف علاقوں میں فوجی جوان گھوم رہے تھے ۔ یہاں تک کہ جمعہ کے نماز کے وقت بھی مسجدوں کے سامنے ان فوجیوں کو ٹہل تے دیکھا گیا ۔  اس معاملے میں چندن نگر پولیس کمشنر ہمایوں کبیر نے کہا کہ دہلی جیسا حال یہاں کبھی نہیں ہوگا ۔ بنگال کے عوام ایسی باتوں کے لئے کوئی سوچ نہیں رکھتے ہیں اور نہ ہی نفرت کی آگ بھڑکانے والوں کی حمایت کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ عنقریب ہی ہولی اور رام نومی جیسے بڑے تہوار کی آمد ہے ۔ جسے دیکھتے ہوئے ماحول کو پرامن بنائے رکھنے اور کسی ناخوشگوار واقعات نہ ہو اسی کے لئے یہ فوجی چہل قدمی کروائی جارہی ہے ۔ انہوں نے اور کہا کہ فلحال نیم فوجی دستوں کی ایک کمپنی آج ڈانکونی رشڑا ، باغ کھال علاقے میں گشت کی ہے ۔ آئندہ چندن نگر کمشنریٹ کے تمام تھانوں کے علاقے میں فوج اور ریف جوانوں کو گشت کرائی جائے گی ۔ پولیس ناخوشگوار واقعات کو روکنے کی ہرممکن کوشش میں لگی ہے ۔ ساتھ ہی انہوں نے ضلع کے عوام سے گزارش کیا کہ کوئی کسی بھی طرح کی افواہوں پر کان نہ دھریں ۔ افواہ پھیلانے والوں پر بھی نگرانی رکھی گئی ہے ۔       وہیں آج اچانک سے فوجی دستوں کی گشتی کو لیکر عام لوگوں میں حیرانی پائی گئی ۔ اکثر لوگوں سے یہ کہتے سناگیا کہ یہاں ماحول پر امن ہے ۔ مگر اچانک سے فوجیوں کو چہل قدمی کرتے دیکھ کر لوگوں میں غیریقینی پیدا ہونے لگاہے ۔ لوگوں کے اندر دہشت طاری ہونے لگا ہے کہ یہاں تو کچھ بھی نہیں ہورہا ہے ۔ جہاں ہورہا ہے وہیں پولیس یا فورس اپنی ڈیوٹی ٹھیک ڈھنگ سے کرے ۔

Comments

Popular posts from this blog

اپنا حق حاصل کرنے کے لئے احتجاج کا کوئی ایسا طریقہ اختیار نہ کریں جس سے عوام کا عوام سے سامنا ہونے کا اندیشہ ہو : مولانا حلیم اللہ قاسمیجمعیۃ علماء مہاراشٹر کا یکروزہ تربیتی اجلاس بحسن و خوبی اختتام پذیر

अग्रणी चिकित्सा शिक्षा और व्यापक देखभाल HOPECON'25 कोलकाता में तैयार

کلکتہ کے مٹیا برج گارڈن ریچ( میٹھا تلاب) میں 26 جنوری ریپلک ڈے کے موقع پر جےء ہند ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے  کینسر آورنیس ایجوکیشنل کانفرنس پروگرام منعقد کیا گیا