بانسبیڑیا میونسپلٹی کے سابق چئیرمین امیوکمار کنڈو اس دنیا سے رخصت ہوگئے پورا علاقہ سوگوار ۔

ہگلی12/فروری ( محمد شبیب عالم ) نیمائی کنڈو کے نام سے مشہور کانگریسی رہنماء و بانسبیڑیا میونسپلٹی کے سابق چئیرمین امیو کمار کنڈو 88 سال کی عمر میں اس دنیا کو الوداع کہہ گئے ۔ وہ بڑے چھوٹے تمام لوگوں کے چہیتے رہنماء رہے ہیں ۔ بنگالی ہونے کے باوجود بھی ہندو اردو بھاسی علاقوں میں انہیں انکی کاکردگی کی وجہ سے خاصی پہچان تھی ۔ اپنے چئیرمین کی مختصر سی مدت  میں عام لوگوں کے لئے بہت سارے کام انجام دیئے ہیں وہ عام لوگوں کے ساتھ گھل ملکر رہے ہیں یہی انکی مقبولیت کی وجہ رہی ہے ۔  بتایا جاتا ہے کہ ابھی کچھ دن قبل ہی اچانک دل کے مرض میں مبتلا ہوگئے ۔ گھر والوں نے انہیں کولکاتا کسی اسپتال میں داخل کروایا تھا ۔ گزشتہ کل رات ساڑھے آٹھ بجے کے قریب انکی روح فناء ہوگئی ۔ وہ 88سال کے تھے ۔ وہ صرف بانسبیڑیا میونسپلٹی کے سابق چئیرمین ہی نہیں بلکہ ضلع کانگریس کے مختلف عہدوں کی ذمہ داری بھی نبھائے تھے ۔ سات برسوں تک یعنی 1995 سے 2002 تک چئیرمین کا عہدہ سنبھالے ۔ اس درمیان مزدوروں کے حق کی لڑائی بھی لڑے ۔ وہ کانگریسی رہنماء تھے مگر تمام دوسری سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کے ساتھ انکا رشتہ خوشگوار تھا ۔ وہ ملک کے سابق صدر پرنب مکھرجی کے بھی قریب تھے پرنب مکھرجی سے لیکر ریاستی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی فٹبال کھیلاڑی بریٹو جیسے شخصیت انکے گھر آچکے ہیں ۔  2020 میونسپلٹی انتخاب سے قبل انکی موت پر کانگریسی خیمے کے علاوہ دوسری سیاسی جماعتوں میں غم و سوگ دیکھا جارہا ہے ۔  آج انکی لاش جیسے ہی انکے گھر پہونچی انکی آخری دیدار کےلئے بانسبیڑیا میونسپلٹی کی چئیرپرسن ارجیتاسیل کونسلر امیت گھوش کے علاوہ ماضی میں دو دہائیوں سے زیادہ تک بانسبیڑیا میونسپلٹی پر حکومت کرنے والی سی پی آئی پارٹی کے سابق چئیرمین کنہائی مجمدار بھی انکے گھر پہونچے اور گل پوشی کیا ۔ ساتھ ہی کانگریس رہنما پریتم چٹرجی کے علاوہ مختلف کلب اداروں کے  ممبران بھی آخری دیدار کے لئے پہونچے ۔ انکی یاد میں بانسبیڑیا میونسپلٹی میں آدھے دن کی چھٹی بھی رکھی گئی ۔

Comments

Popular posts from this blog

اپنا حق حاصل کرنے کے لئے احتجاج کا کوئی ایسا طریقہ اختیار نہ کریں جس سے عوام کا عوام سے سامنا ہونے کا اندیشہ ہو : مولانا حلیم اللہ قاسمیجمعیۃ علماء مہاراشٹر کا یکروزہ تربیتی اجلاس بحسن و خوبی اختتام پذیر

अग्रणी चिकित्सा शिक्षा और व्यापक देखभाल HOPECON'25 कोलकाता में तैयार

کلکتہ کے مٹیا برج گارڈن ریچ( میٹھا تلاب) میں 26 جنوری ریپلک ڈے کے موقع پر جےء ہند ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے  کینسر آورنیس ایجوکیشنل کانفرنس پروگرام منعقد کیا گیا