دنیا میں ہندوستان کی شبیہ خراب کرنے کیلئے رچی گئی سازش ، موج پور تشدد پر کشن ریڈی کا بیان ۔

 نئی دہلی ۔ 24/فروری  - مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ کشن ریڈی نے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے ہندوستان کے دورہ کے دوران پیر کو دہلی میں شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) کے مسئلہ پر بھڑکے تشدد کو ملک کی شبیہ کو بگاڑنے کی سازش قرار دیا ۔ انہوں نے دہلی میں بھڑکے تشدد کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ کے ہندوستان دورہ کے دوران اس طرح کے واقعات سے ہندوستان کی شبیہ کو نقصان پہنچا ہے ۔  انہوں نے کہا کہ اس طرح کے واقعہ سے ملک میں امن و قانون کا مسئلہ پیدا ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ ایسے واقعات ملک کے مفاد میں نہیں ہیں اور اس سے ملک کی شبیہ پر منفی اثر پڑتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ واقعہ کیلئے ذمہ دار لوگوں کو بخشا نہیں جائے گا اور ان پر سخت کارروائی کی جائے گی ۔  خیال رہے کہ دہلی کے موج پور میں پرتشدد مظاہرہ کے دوران ایک پولیس اہلکار کی موت ہوگئی جبکہ کئی دیگر پولیس اہلکار زخمی ہیں ۔ اس دوران تین لوگوں کی موت بھی خبر ہے ۔ علاقہ میں حالات کشیدہ ہیں ، مگر قابو میں بتائے جارہے ہیں ۔ 

Comments

Popular posts from this blog

Former Chinsura Mogra Block President Debabrata Biswas's homecoming after leaving BJP and holding the Trinamool flag again was witnessed with enthusiasm and excitement among the fans

State Sub-Junior Boxing Championship Concludes in Shibpur; Bengal’s Rising Boxers Secure Tickets to National Championship in Jalandhar

Suraksha Clinic and Diagnostics Expands Its Presence in Kolkata With The Launch Of New Diagnostics Centre in Shyambazar; Councillor Dr. Minakshi Ganguly inaugurates the same