بانسبیڑیا آئی ایم ہائی مدرسہ میں انتظامیہ کمیٹی منتخب نواب سہیل سیکریٹری چنے گئے ۔
- Get link
- X
- Other Apps
ہگلی22/فروری ( محمد شبیب عالم ) بانسبیڑیا میں واحد ہائرسکنڈری تعلیمی ادارہ " آئی ایم ہائی مدرسہ " انتظامیہ کمیٹی کا انتخاب گزشتہ سال دسمبر ماہ کے بلکل آخر میں انتخاب ہوا تھا ۔ جس میں ترنمول کانگریس پینل کے کل 6 ممبران کامیاب ہوئے تھے ۔ لیکن کامیابی کے بعد بھی کمیٹی منتخب کرنے میں کافی وقت لگ گیا ۔ اسکی وجہ ترنمول خیمے میں آپسی چپکلس بتایا گیا ۔ ترنمول کے لوگ یہ طئے نہیں کرپاتے تھے کہ کس کو صدر سیکریٹری بنایا جائے ۔ آخر کار کمیٹی آپسی میٹنگ بنی ۔ جس میں ایڈووکیٹ نواب سہیل کو سیکریٹری منتخب کیا گیا اور پینل میں کامیاب ہونے والے ممبر منور علی کو صدر اور محمد حاتم کو نائب صدر بنایا گیا ۔ ادھر نئی کمیٹی بن نے کے بعد مقامی لوگوں کے درمیان یہ کہتے سناگیا کہ سب ٹھیک ہے اس مدرسے کا عالی شان عمارت ہے بچے بچیوں کی تعداد بھی اچھی خاصی ہے ۔ اب بہتر تعلیم پر زور دینے کی ضرورت ہے ۔ اس مدرسے میں اساتذہ کی کمی ہے ۔ نئی کمیٹی ان باتوں کو خیال میں رکھکر تعلیمی ترقی کو آگے بڑھائے ۔ ادھر سیکریٹری منتخب ہونے پر ایڈووکیٹ نواب سہیل نے کہا کہ میں تعلیمی ترقی کے لئے ہرممکن کوشش کرونگا ۔ مدرسہ کے اساتذہ کے ساتھ ساتھ گارجین کا بھی ساتھ چاہئے وہ بھی آگے آئیں اور اپنے بہترین مشوروں سے نوازیں ۔
- Get link
- X
- Other Apps
Comments
Post a Comment