پی آئی بی ، کولکاتا نےضلع جنوبی 24 پرگنہ کے جوئے گوپال پور میں میڈیا ورکشاپ ’وارتالاپ‘ کا انعقاد کیا

 کولکاتا‘14/فروری، 2020:
پی آئی بی ، کولکاتا نے مغربی بنگال کے ضلع جنوبی 24 پرگنہ کے جوئے گوپال پور گرام بکاس کیندر میں میڈیا ورکشاپ ’وارتالاپ‘ کا انعقاد کیا۔ اس پروگرام میں چھوٹے اور درمیانہ درجے کے اخبارات سمیت ضلع کےصحافیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی جس کا مقصد مرکزی حکومت کے زیر اہتمام فلاحی اسکیموں اور پریس انفارمیشن بیورو سے متعلق پروگراموں اور میڈیا خدمات سے متعلق خبروں کو پھیلانا تھا۔
شری آر این مشرا ، ڈائرکٹر جنرل مشرقی زون ، مرکزی وزارت برائے اطلاعات و نشریات نے ضلع جنوبی 24 پرگنہ میں کام کرنے والے صحافیوں کو پریس انفارمیشن بیورو کے افعال کے بارے میں تازہ کاری سے متعلق خطاب کیا جوان تک ڈیجیٹل میڈیا اور دوسرے ذرائع سے بھی پہنچیںاورجو انہیں مرکزی حکومت کی اسکیموں اور پروگراموں سے متعلق مستند معلومات فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے شہریت ترمیمی قانون سے متعلق صحافیوں کو کہا کہ وہ صحیح جانکاری لوگوں تک پہنچائیں تاکہ لوگ حقیقت کو سمجھ سکیں۔ اس قانون کا مقصد شہریت دینا ہے لینا نہیں۔پروگرام کے ایک حصے کے طور پر منعقدہ ایک انٹرایکٹو سیشن میں صحافیوں نے اپنے روز مرہ کے کاموں میں پیش آنے والے اپنے تحفظات اور پریشانیوں کو بتایا۔
شری سنتانو پالودھی سابق آئی آئی ایس آفیسر و تجربہ کار صحافی شری رتھندرا موہن بندوپادھیائے نے اپنے پیشہ ورانہ تجربات شیئر کیے اور بتایا کہ پی آئی بی کی پریس ریلیزز ، فیچر سروس ، فوٹو لوگوں کیلئے سرکاری اور فلاحی منصوبوں کے بارے میں مستند خبریں بنانے کی جستجو میں ان کیلئے فائدہ مند ثابت ہوسکتی ہیں۔ انہوں نے میڈیا والوں سے پرزور اپیل کی کہ وہ پی آئی بی کے ذریعہ فراہم کردہ معلومات کو عام شہریوں کو حساس کرنے کیلئے استعمال کریں تاکہ وہ مرکزی تعاون سے چلنے والی اسکیموں سے کس طرح فائدہ اٹھاسکیں۔ اس ورکشاپ میں یہ بھی بتایا گیا کہ ہندی ، انگریزی اور دیگر ہندوستانی زبانوں کے علاوہ پی آئی بی کی پریس ریلیز ، فوٹو ، انفوگرافکس اور میڈیا کے دیگر مشمولات کو پی آئی بی کے ویب سائٹ ، فیس بک پیج کے علاوہ بنگلہ زبان میں ٹویٹر ہینڈل سے کس طرح حاصل کیا جاسکتا ہے۔
شری اشوک یادو ، لیڈ بینک منیجر ، یونائیٹڈ بینک آف انڈیا (یو بی آئی) ،بسنتی برانچ نے مرکزی حکومت کی جانب سے شروع کی جانے والی مختلف بینکاری اسکیموں جیسے پی ایم جے ڈی وائی ، پی ایم اے وائی ، پی ایم ایم وائی ، پی ایم جے جے وائی ، اٹل پنشن یوجنا ، سینئر شہری بچت اسکیم، سکنیا سمریدھی یوجنا اور دیگر قرضوں کی اسکیموں کے بارے میں صحافیوں کو آگاہ کیا۔
ڈاکٹر اریجیت بنرجی نے ماحولیات کو بچانے اور اس خطے کو پلاسٹک سے پاک بنانے کیلئے ضلع جنوبی 24 پرگنہ میں اٹھائے گئے اقدامات کے بارے میں تفصیل سے بتایا۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع میں اب پلاسٹک کیری بیگ اور تھرموکول کے استعمال پر مکمل طور پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔انہوں نے اس مہم کو مثبت انداز میں آگے بڑھانے اور عوام میں شعور اجاگر کرنے کیلئے میڈیا کی تعریف کی۔
ورکشاپ میں لگ بھگ 50 صحافیوں نے حصہ لیا اور وہ اس قدر متحرک اور حصہ دار بن گئے کہ وہاں موجود بیشتر میڈیا افراد نے اس کی تعریف کی۔
شریمتی چیترا گپتا، ڈپٹی ڈائرکٹر پی آئی بی ، کولکاتا نے اس پروگرام کا انعقاد کیا۔ کولکاتا، پی آئی بی کے جوائنٹ ڈائریکٹر شری اجے مہامیا نے مختلف پہلوؤں سے متعلق صحافیوں کے مختلف سوالات کے جوابات دیئے اور شکریہ ادا کیا۔ پی آئی بی یوٹی لیٹیز کی ایک آڈیو ویوزیل پریزنٹیشن ، بشمول حوالہ جاتی امور کے متنوع کثیر لسانی صفحات جو پیش کیے گئے وہ پی آئی بی کے ویب سائٹ پر موجود ہیں۔

Comments

Popular posts from this blog

اپنا حق حاصل کرنے کے لئے احتجاج کا کوئی ایسا طریقہ اختیار نہ کریں جس سے عوام کا عوام سے سامنا ہونے کا اندیشہ ہو : مولانا حلیم اللہ قاسمیجمعیۃ علماء مہاراشٹر کا یکروزہ تربیتی اجلاس بحسن و خوبی اختتام پذیر

अग्रणी चिकित्सा शिक्षा और व्यापक देखभाल HOPECON'25 कोलकाता में तैयार

کلکتہ کے مٹیا برج گارڈن ریچ( میٹھا تلاب) میں 26 جنوری ریپلک ڈے کے موقع پر جےء ہند ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے  کینسر آورنیس ایجوکیشنل کانفرنس پروگرام منعقد کیا گیا