امن کی بحالی چاہتے ہیں تو اس پورے علاقے کو فوج کے حوالے کیاجانا چاہیے۔ اویسی کا پی ایم کو مشورہ -

  دہلی 25/فروری  -

دہلی پولیس نے بتایا کہ پیر کی دوپہر شمال مشرقی دہلی میں کشیدگی کے دوران آج اسکولوں کو چھٹی دی گئی ہے۔ وہیں پولیس ذرائع نے دعویٰ کیاہے کہ پرتشدد احتجاج کے دوران مبینہ طورپر پولیس پر فائرنگ کرنے والے شاہ رخ نامی شخص کو حراست میں لے لیا گیاہے ۔مجلس اتحادالمسلمین  کے سربراہ اسدالدین اویسی نے پی ایم او کو ٹویٹ کیا  اور تشدد کے درمیان دہلی میں فوج کی تعیناتی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔شمال مشرقی دہلی میں صورتحال ابترہوتی جارہی ہے۔ اگر آپ  امن کی بحالی چاہتے ہیں تو اس پورے علاقے کو فوج کے حوالے کیاجانا چاہیے۔ پولیس اہلکاروں نے اپنی ذمہ داری ترک کردی ہے اور ہجوم کے ساتھ مل کر کام کررہے ہیں۔ زندگیوں کو محفوظ رکھنے کا واحد راستہ   یہ ہے کہ پورے  علاقے کو فوج کے حوالے کردیں ۔   شمال مشرقی دہلی میں ہوئےتشددمیں مہلوکین کی تعدادبڑھ کر 7 ہوگئی ہے۔دہلی پولیس کےجوانٹ کمشنرآلوک کمارنےباضابطہ طورپرخبرکی تصدیق کردی ہے۔آج بھی موج پوراوربرہم پوری میں پتھراؤ کےواقعات سامنےآئےہیں۔پورے علاقےمیں دفعہ 144 نافذ کردیاگیاہے ۔ بجن پورا علاقے میں آج بھی تشدد کی واردات پیش آئی ۔ یہاں آج بھی دو گروپوں کے درمیان جھڑپ ہوئی جس میں کئی افراز زخمی ہو گئے ہیں ۔ آپکو بتادیں بجن پورا میں کل بھی تشدد کی واردات پیش آئی ۔ جسکے بعد علاقے میں دفعہ ایک سو چوالیس نافذ کر دیا گیا تھا ۔ تصویروں کے ذریعے آپ دیکھ سکتے ہیں کہ یہاں کتنا نقصان ہوا ہے ۔ کئی پیٹرول پمپ کی تباہ کن تصویریں ہیں تو کہیں ۔ گاڑیاں جلی ہوئی ہیں ۔ تشدد کے دوران کئی شو رومس میں آگ لگادی ۔ علاقے میں نظم و نسق بر قرار رکھنے کے لیے سکیورٹی فورسس کی اضافی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے ۔

Comments

Popular posts from this blog

Former Chinsura Mogra Block President Debabrata Biswas's homecoming after leaving BJP and holding the Trinamool flag again was witnessed with enthusiasm and excitement among the fans

State Sub-Junior Boxing Championship Concludes in Shibpur; Bengal’s Rising Boxers Secure Tickets to National Championship in Jalandhar

Suraksha Clinic and Diagnostics Expands Its Presence in Kolkata With The Launch Of New Diagnostics Centre in Shyambazar; Councillor Dr. Minakshi Ganguly inaugurates the same