رمضان المبارک کی آمد پر صوفیہ مسجد کی جانب سے ضرورت مندوں میں خوردنی اشیاء کی تقسیم ۔
ہگلی 23/اپریل ( محمد شبیب عالم ) صوفیہ مسجد کمیٹی، بوڑوپاڑہ، بانسبیڑیا، ہگلی ،کے مخلص اراکین نےباہم بیٹھ کر یہ مشورہ کیا کہ لوگ پریشان ہیں ،بہت سے گھروں میں چولہا جلنا مشکل ہے۔ لہذا ہمیں اپنے علاقے کے حاجت مند لوگوں کے لیے کچھ کرنا چاہیے، پورے محلے کا دورہ کرکے دیکھنا چاہیے کہ کن گھروں میںں راشن اور اناج کی ضرورت ہے اور کون لوگ ان کی مدد کے لیے آگے آرہے ہیں اور اپنا تعاون پیش کر رہے ہیں۔
ہم لوگوں نے اپنے پورے محلے کا دورہ کیا ،کافی لوگوں نے سراہا اور اپنا تعاون پیش کیا ،ضرورت مند لوگوں کے چہرے پراس وخوف اور نا امیدی کے ماحول میں ایک ہلکی سی چمک دیکھنے کو ملی، کچھ لوگوں نے اپنی خوشی کا اظہار ان لفظوں میں کیا کہ’’ہم تو یہ سمجھتے تھے کہ اس مشکل گھڑی میں ہمارے سماج میں ہمارا کوئی مددگار نہیں ہے مگر آپ لوگوں کو دیکھنے کے بعد یہ احساس ہوا کہ کوئی تو ہے جو ہمارے پیچھے کھڑا ہے،بڑےخلوص اور محبت سے ماہ مبارک کی آمد آمد کے مبارک موقع پر ضرورت مندوں میں ایک تحفہ پیش کیا گیا ۔
یہ خدمت جو صوفیہ مسجد کے اراکین نے پیش کی ہے ،اس مبارک سلسلے کو آگے بڑھانے کی ضرورت ہے ،بالخصوص دیگر اراکین مسجد سے گزارش ہے کہ آپ بھی کچھ کریں تاکہ مسجد کے حوالے سے ملک و قوم کے نام ایک خوب صورت پیغام پہونچے،اس خلوص اور جذبے کے ساتھ کام کریں کہ
روشنی پہونچانا میرا کام ہے
آپ کی خدمت میرا انعام ہے ۔

Comments
Post a Comment