آج بانسبیڑیا میونسپلٹی اور گنجس جوٹ مل کی جانب سے مزدور کالونی کو سینیٹائز کیا گیا ۔
ہگلی23/اپریل ( محمد شبیب عالم ) جسطرح سے دن بدن کورونا وائرس کا عتاب بڑھتا جارہا ہے ۔ لوگوں کے درمیان خوف بھی بڑھتا جارہا ہے ۔ ساتھ ہی حکومت اور انتظامیہ کی بھی نیندیں اڑتی جارہی ہے ۔ لوگ کو اس مہلک مرض سے بچانے کے لئے انتظامیہ بےحد فکر مند ہے اور ہر ممکن کوشش میں لگی ہے کہ کسی بھی طرح چاہے جیسے بھی ہو اپنے علاقوں میں کورونا وائرس کا پیر پھیلانے نہیں دینا ہے ۔ مگر کامیابی کتنی مل رہی ہے یہ سبھی کو پتہ ہے ۔ مگر کہتے ہیں کہ مرتا کیا نہ کرتا ۔ کوشش و تدابیر تو ضروری ہے اور اسی لئے بانسبیڑیا میونسپلٹی لگاتار اپنے وارڈوں کو سینیٹائز کرنے میں لگی ہوئی ہے ۔ آج گنجس جوٹ مل کے دس نمبر وارڈ کی مزدور کالونی کو سینیٹائز کیا گیا ۔ مزدوروں کے لائن کواٹر میں جوٹ مل اور میونسپلٹی کے عملے سینیٹائز کرتے نظر آئے ۔ اس دوران بانسبیڑیا میونسپلٹی کے سی آئی سی امیت گھوش نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ یہ علاقہ ابھی تک کورونا سے پاک ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا فرض ہے لوگوں کی صحت کا خیال رکھنا لیکن لوگ خود سے اپنے آپ کو محفوظ نہیں رکھتے ہیں تو انکی بڑی غلطی ہے ۔ وہیں گنجس جوٹ مل کے پرسنل منیجر اتانو کمار دتو نے کہا کہ ہماری کوشش یہی ہے کہ اپنے مزدوروں کو اس مہلک مرض کی گرفت سے دور رکھیں ۔ اسکے لئے پہلے بازاروں کو سینیٹائز کیا گیا تھا ۔ آج دس نمبر وارڈ کو سینیٹائز کررہے ہیں اور آئندہ کل پرسوں میں 19 نمبر وارڈ کے مزدور کالونی کو سینیٹائز کرینگے ۔ یہ دونوں وارڈ گنجس جوٹ مل کے دائرے میں آتاہے ۔
Comments
Post a Comment