عبادت ہی واحد راستہ ہے کورونا وائرس سے نجات پانے کی : زاہد حسن خان
- Get link
- X
- Other Apps
ہگلی27/اپریل ( محمد شبیب عالم ) جسطرح سے کورونا آج پوری دنیا کو متاثر کیا ہے ۔ ہم دنیا کے تمام مذاہب کے لوگوں کا عبادت گاہ تک سے دور کردیا ہے اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اللہ تعالی ہم سبھوں سے ناراض ہے ۔ ہم دنیاوی عیش و عشرت میں اتنا کھوگئے ہیں کہ سہی طریقے سے خدا کی بندگی نہیں کرپاتے ہیں اور شاید یہی وجہ ہے کہ اللہ تعالی عالم اسلام کے ساتھ پوری دنیا کے لوگوں
سے ناراض ہوگیا ہے ۔ اسی لئے آج اس مہلک مرض کی گرفت اور طرح طرح کی پریشانیوں سے گھر تے جارہے ہیں ۔ اس سے نجات پانے کا آخری راستہ ہے عبادت ۔ یہ باتیں آج رشڑا میونسپلٹی کے نائب چئیرمین زاہد حسن خان ایک ملاقات کے دوران کہا اس دوران انہوں نے دنیا کے تمام مسلمانوں خصوصی طور پر رشڑا کے مسلمان بھائیوں سے گزارش کیا کہ آپ لوگ ماہ رمضان کی عبادت کے دوران کورونا سے نجات کے لئے بھی دعاء کریں ۔ اس دوران لاک ڈاؤن سے متاثرہ ضرورت مندوں کے مسائل پر انہوں نے کہا کہ میں حسبِ اوقات ضرورت مندوں کی ضروریات پوری کرنے کے لئے ہرممکن کوشش میں لگاہوں اور لگاتار اسی دن سے ضرورت مندوں میں چاول تیل آٹا موڑھی چینی تقسیم کیا جارہا ہے ۔ اس سے قبل شبِ برات کے موقعے پر پر ضرورت مندوں میں چنادال سوزی گھی تیل چینی تقسیم کیا گیا اور ابھی رمضان المبارک کے موقعے پر چنا بیسن کھجور تیل کے علاوہ اور دیگر ضروریات کے سامان اور خوردنی اشیاء تقسیم کی جارہی ہے ۔ انہوں نے اور کہا کہ خوردنی اشیاء کے علاوہ لوگوں کو دوا علاج کی بھی ضرورت پیش آرہی ہے ۔ اس کے لئے بھی میں اپنی جانب سے ہرممکن کوشش کررہا ہوں ۔ اس دوران انہوں نے پورے عالم اسلام کو ماہ رمضان کی مبارک دیا اور خصوصی طور پر باشندگان رشڑ سے گزارش کیا کہ آپ لوگ لاک ڈاؤن پر جسطرح سے عمل کرتے آرہے ہیں ایسے ہی آئندہ تین مئی تک کچھ اسطرح سے عمل کریں کہ ہم مثال بن جائیں ۔ احتیاط برتیں ہم مسلمان تو یونہی بدنام ہےکہ یہ لاک ڈاؤن کی پابندی سے عمل نہیں کرتے ہیں ۔ بس اس بات کا خیال رکھنا ہے اور ہمیں کسی کو بدنام کرنے کا موقعہ نہیں دینا ہے ۔ ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں باشندگان رشڑا سے کہونگا کہ آپکا یہ بیٹا بھائی ہر وقت آپ سبھوں کے سامنے کھڑا ہے کوئی بھی ایسی بات ہو مجھ سے رابطہ کرلیں ۔ آج دوپر کے وقت رشڑا تھانہ کے آئی سی کے ساتھ ملکر ضرورت مندوں کے درمیان راشن تقسیم کرتے بھی نظر آئے ۔

Comments
Post a Comment