لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں پر ڈرون کیمرے سے نگرانی

 ہگلی23/اپریل ( محمد شبیب عالم )  کورونا وائرس بیرون ملک کے بعد اپنے وطن میں بھی بڑی تیزی کے ساتھ اپنا پیر پھیلاتے جارہا ہے ۔ ساتھ ہی اس نے ریاست مغربی بنگال اور اس کے اضلاع کو بھی اچھوتا نہیں چھوڑا ہے ۔ اسکی تیزرفتاری کی وجہ سے ریاستی حکومت کے بھی کان کھڑے کردیئے ہیں ۔ جس کے نتیجے میں  شہر کے علاوہ کئی اضلاع   

کو آرینج زون کے جمرہ میں ڈال دیا گیا ہے ۔ جس میں ہگلی ضلع کا بھی بیشتر علاقہ شامل ہے اور اسی وجہ سے یہاں کے شہریوں پر شکنجہ کسنے کے لئے ضلع انتظامیہ حرکت میں آگئی ہے ۔ اور لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں پر نظر رکھنے کے لئے اب ڈرون کیمرے کا بھی سہارا لے رہی ہے ۔  آج دن کو موگرا تھانہ پولیس کی ایک پوری ٹیم جس میں ڈی ایس پی کرائم سبھاشش چودھری او سی پرسانت چٹرجی  سی آئی اروپ بھومک کے علاوہ بانسبیڑیا آؤٹ پوٹ کے مل پھاڑی کے ایس آئی سجیت اور اے ایس آئی دلیپ مشرا پولیس عملے کے ساتھ پہلے بانسبیڑیا کے مزدور بستی  بازاروں میں ڈرون کیمرہ سے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سختی سے پیش آیا اور لوگوں کو گھروں میں بھیا ۔  اسکے بعد بنگالہ بھاسی علاقہ تریوینی کے بازاروں میں اچانک داخل ہوگئے وہاں کا ماحول دیکھ کر لگاکہ لاک ڈاؤن کیا ہے کسے کہتے ہیں کسی کو پتہ ہی نہیں ہے شاید ؟ یہاں پولیس برہمی کا مظاہرہ کی اور لوگوں سے سختی سے پیش آئی ۔ بازار بند کروائی بغیر ہیلمٹ اور بغیر ماسک کے راستے پر چلنے والوں آڑے ہاتھوں لیا ۔ راہگیروں کے سائکل کی ہوا نکالا اور دونوں ہاتھوں میں سائکل کندھے پر رکھ کر پیدل چہل قدمی کروایا ۔ اس دوران موگرا تھانہ کے او سی پرسانت چٹرجی نے کہا کہ آپ لوگ ہم سے جھوٹ بولکر ڈاکٹر کے پاس جارہے ہیں ۔ اسپتال جارہے ہیں یہاں جارہے ہیں وہاں جارہے ہیں ؟ اصل میں آپ لوگ مجھے نہیں خود کو دھوکہ دے رہے ہیں ۔ آپ لوگ نہیں سمجھیں گے تو میں بیمار تھوڑی ہونگا آپ ہونگے ۔ اسی لئے برائے مہربانی لاک ڈاؤن پر عمل کریں ورنہ دوسری جگہوں کی طرح یہ جہاں بھی جس دن سیل کر دی جائے گی تب اس دن آپکے ہوش ٹھکانے آجائیں گے ۔ 

Comments

Popular posts from this blog

اپنا حق حاصل کرنے کے لئے احتجاج کا کوئی ایسا طریقہ اختیار نہ کریں جس سے عوام کا عوام سے سامنا ہونے کا اندیشہ ہو : مولانا حلیم اللہ قاسمیجمعیۃ علماء مہاراشٹر کا یکروزہ تربیتی اجلاس بحسن و خوبی اختتام پذیر

अग्रणी चिकित्सा शिक्षा और व्यापक देखभाल HOPECON'25 कोलकाता में तैयार

کلکتہ کے مٹیا برج گارڈن ریچ( میٹھا تلاب) میں 26 جنوری ریپلک ڈے کے موقع پر جےء ہند ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے  کینسر آورنیس ایجوکیشنل کانفرنس پروگرام منعقد کیا گیا