آج ہگلی ضلع کے مختلف سرکاری اسکولوں میں گارجین کے درمیان چاول آلو تقسیم
ہگلی20/اپریل ( محمد شبیب عالم ) ملک میں کورونا وائرس کو لیکر پچھلے قریب ایک ماہ سے لاک ڈاؤن جاری ہے ۔ جس کی وجہ سے تمام تجارتی مراکز سے لیکر سرکاری غیرسرکاری دفتر آمدورفت کے ساتھ ساتھ اسکولیں بھی بند ہیں ۔ اس دوران غزائی بحران سے بچنے کے لئے ریاستی وزیر اعلیٰ گزشتہ ماہ ہی ریاست کے تمام اسکولوں کے طالب علموں کے لئے چاول اور آلو دینے کا اعلان کرچکی ہیں ۔ ان کی ہدایت کی بنیاد پر گزشتہ ماہ اسکولوں میں تعلیم حاصل کرنے والے ہر ایک بچوں کو دو کیلو چاول اور دو کیلو آلو دینے کا اعلان کی تھیں اور سختی سے ہدایت کی تھیں کہ یہ خوردنی اشیاء بچوں کے گارجین کے ہاتھوں میں دی جائے بچوں کو اسکول آنے سے روکا جائے ۔ اسی سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے اس ماہ یعنی اپریل کے مہینے میں بھی تعلیم حاصل کرنے والے گارجین کو بلاکر راشن دینے کو کہا گیا ۔ لیکن اس ماہ اسکی مقدار کو بڑھا کر دو کیلو سے تین کیلو کردی گئی ہے ۔ جس کے تحت ہر بچے کو تین کیلو چاول اور تین کیلو آلو آج گارجین کے ہاتھوں میں سونپ دیا گیا ۔ چاپدانی سے لیکر رشڑا بھدریشور انگس اور بانسبیڑیا کے بھی قریب قریب تمام اسکولوں میں یہ راشن تقسیم کی گئی ۔ بانسبیڑیا کے آئی ایم ہائی مدرسہ ( ایچ ایس ) کے پہلی جماعت سے آٹھویں جماعت تک کل 573 بچوں کے گارجین کے ہاتھوں میں مدرسہ کے اساتذہ اور انتظامیہ کمیٹی کے صدر سیکریٹری اور ممبران اپنے ہاتھوں سے چاول آلو تقسیم کرتے نظر آئے ۔ اس دوران آئی ایم ہائی مدرسہ کے سیکریٹری ایڈووکیٹ نواب سہیل نے کہا کہ میں وزیر اعلیٰ محترمہ ممتابنرجی کا شکرگزار ہوں کہ اس مشکل وقت میں جسطرح سے پورے مغربی بنگال کے عوام کی خدمت کررہی ہیں وہ قابلِ ستائش ہے ۔ یہاں تعلیم حاصل کرنے والے زیادہ تر بچوں کے گارجین روزی روزگار جوٹ مل سے جڑا ہواہے اور جوٹ ملوں کے بند ہونے سے مزدوروں کو خاصی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ ایسے مشکل وقت میں وزیر اعلیٰ کی یہ کارکردگی تعریف کے قابل ہے ۔ ادھر کچھ گارجین سے بات کی گئی تو زیادہ تر گارجین مایوس نظر آئے وہ اس لئے کہ کام دھندا بند ہے کارخانے سے کچھ رقم ملنے کی خبریں تو ضرور سنی جارہی ہے مگر حکومت اعلان کرکے بھی وہ اپنے جانب سے مالی امداد کچھ بھی نہیں دے رہی ہے ۔ ہمیں جو رقم دینے کی بات سامنے آ رہی ہے وہ ہمیں بطورِ قرض ہی دینے کی اطلاع مل رہی ہے ۔ پتہ نہیں آگے کیا ہوگا ؟ آج جو چاول ملی ہے اس سے دوچار دن گھر میں کھانا تو ضرور بن جائے گا ۔
Comments
Post a Comment