رشڑامیں کورونا کی تصدیق کے بعد انتظامیہ نے 6 وارڈوں کو کیا سیل

 ہگلی 28/ اپریل (محمد شبیب عالم )  ہگلی  ضلع رشڑا میونسپلٹی کے ایک نمبر وارڈ میں ایک خاتون کی کورونا مثبت ہونے کے بعد رشڑامیونسپل کے تحت ایک سے چھ نمبر وارڈوں پر مکمل مہر لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔  رشڑا میونسپل پولیس اور محکمہ کے انتظامی نمائندوں کا ہنگامی اجلاس منگل کی سہ پہر شریرام پور کے ایس ڈی او ثمراٹ چکرورتی کے دفتر میں ہوا جس میں یہ فیصلہ لیا گیا ہے ۔

 رشرا میونسپل کے چیئرمین وجے ساگر مشرا نے میونسپلٹی  کے دیگر نمائندوں کے ساتھ اپنے طور پر کھڑے ہوکر ان وارڈوں کے داخلی اور خارجی راستوں پر مہر ثبت کردی  انہوں نے بتایا کہ اب بلدیہ کی جانب سے سبزیوں اور پھلوں کے دکانداروں کو فروش شناختی کارڈ جاری کیا جائے گا ۔ اس کے بعد وہ اپنے علاقے میں سبزیاں اور پھل فروخت کرسکیں گے ۔   بیچنے والے جو پہلے سے کاروبار میں ہیں ان کو ترجیح دی جائے گی اور  فروش شناختی کارڈ بنائے جائیں گے ۔ 

 اس دوران  وجے ساگر مشرا نے ایک بار پھر میڈیا کے ذریعے لوگوں سے اپنے گھروں میں رہنے کی اپیل کی اور کہا کہ صرف سماجی فاصلے برقرار رکھنے سے ہی کرونا کو شکست دی جاسکتی ہے۔  اگرچہ رشڑا میونسپلٹی کے علاقے میں ایک خاتون کو کورونا سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے۔  لیکن گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے ۔

Comments

Popular posts from this blog

اپنا حق حاصل کرنے کے لئے احتجاج کا کوئی ایسا طریقہ اختیار نہ کریں جس سے عوام کا عوام سے سامنا ہونے کا اندیشہ ہو : مولانا حلیم اللہ قاسمیجمعیۃ علماء مہاراشٹر کا یکروزہ تربیتی اجلاس بحسن و خوبی اختتام پذیر

अग्रणी चिकित्सा शिक्षा और व्यापक देखभाल HOPECON'25 कोलकाता में तैयार

کلکتہ کے مٹیا برج گارڈن ریچ( میٹھا تلاب) میں 26 جنوری ریپلک ڈے کے موقع پر جےء ہند ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے  کینسر آورنیس ایجوکیشنل کانفرنس پروگرام منعقد کیا گیا