کورونا وائرس سے لوگوں کو محفوظ رکھنے کے لئے ایم ایل اے لگاتار خدمت میں لگے ہوئے ہیں

 ہگلی29/اپریل ( محمد شبیب عالم ) ہگلی ضلع کے آدی سپتو گرام اسمبلی کے ترنمول ایم ایل اے و ریاستی وزیر زراعت مملکت تپن داس گپتا جب تک لاک ڈاؤن کیا گیا ہے تب سے وہ لگاتار سرخیوں میں بنے ہوئے ہیں ۔ وہ ہرروز اپنے اسمبلی حلقہ کے کسی نہ کسی علاقے میں کچھ نہ کچھ کرتے دیکھائی ضرور دیتے ہیں ۔ اس سے قبل وہ اپنے حلقے کے تمام علاقوں میں غریب و 
ضرورت مندوں کے درمیان راشن تقسیم کرتے دیکھائی دیئے ۔ انہوں نے کہا کہ ابھی تک وہ میونسپلٹی سے لیکر پنچایت تک کے علاقوں میں کل چالیس ہزار ضرورت مندوں میں راشن تقسیم کرچکے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے ۔ وہیں آج دمکل کی مدد سے آدی سپتو گرام بدھان سبھا کے موگرا دو نمبر پنچایت کے نیم تلہ بازار  کانٹاپوکھر ، موگرا اسٹیشن روڈ اسکے علاوہ آدی سپتو گرام پنچایت کے تحت کسان بازار سے لیکر آدی سپتوگرام بازار اسٹیشن کے قریب بازار  میٹھا پوکھر چک بانسبیڑیا ، بوروپاڑہ ، سنکھونگر روڈ اور اسلام پاڑہ کے کچھ علاقوں کو سینیٹائز کیا ۔ اس دوران وہ خود اپنے ہاتھوں سے بھی سینیٹائز کا چھڑکاؤ کرتے نظر آئے ۔

Comments

Popular posts from this blog

اسلام پاڑہ حالٹ پر نہ جانے کب مزید ٹریں ٹھہریں گی ، ایم پی ، ایم ایل اے کی کارکردگی بھی ناقص ، لوگوں میں ناراضگی کہا جواب ووٹ سے دینگے

اپنا حق حاصل کرنے کے لئے احتجاج کا کوئی ایسا طریقہ اختیار نہ کریں جس سے عوام کا عوام سے سامنا ہونے کا اندیشہ ہو : مولانا حلیم اللہ قاسمیجمعیۃ علماء مہاراشٹر کا یکروزہ تربیتی اجلاس بحسن و خوبی اختتام پذیر

अग्रणी चिकित्सा शिक्षा और व्यापक देखभाल HOPECON'25 कोलकाता में तैयार