رشڑا میں کورونا سے ایک اور شخص ہوا متاثر پورے علاقے خوف و دہشت مقامی انتظامیہ سوالوں کے گھیرے میں ۔
- Get link
- X
- Other Apps
ہگلی30/اپریل ( محمد شبیب عالم ) کورونا آج مغربی بنگال میں لاک ڈاؤن کے چالیسویں دن بھی پیچھا نہیں چھوڑ رہا ہے ۔ اسکی حرکت میں تیزی سے انتظامیہ کے نیند اڑ گئے ہیں کہ آخر کیسے اس پر قابو پائی جائے ؟ جی ہاں آج پورے ملک کی طرح مغربی بنگال کے رشڑا میونسپلٹی کو بھی بڑی ہی تیزی کے ساتھ کورونا اپنی گرفت میں لیتے جارہا ہے ۔ حالانکہ میونسپل انتظامیہ اس پر قابو پانے کے لئے کوئی بھی کسر باقی نہیں چھوڑ رہے ہیں مگر اس کے باوجود ابھی دو روز قبل ایک نمبر وارڈ میں کورونا مثبت مریض پانے کی خبر ٹھنڈی بھی نہیں پڑی تھی کہ آج رشڑا میونسپلٹی کے ہی دو نمبر وارڈ میں ایک اور رپورٹ آنے سے پورے رشڑا کے لوگوں میں خوف و دہشت کا ماحول طاری ہو گیا ہے ۔ کورونا متاثرہ مریضوں کی تعداد یہاں مسلسل بڑھنے سے لوگوں میں کے درمیان بےچینی بڑھتی جارہی ہے ۔ آج یہاں دو نمبر وارڈ میں کورونا مثبت کی خبر ملتے ہی میونسپلٹی کے جانب سے پورے علاقے کو سینیٹائز کیا گیا اور متاثرہ شخص کے گھر والوں کو شری رامپور کے والش اسپتال میں داخل کرایا گیا ۔ اس معاملے میں مقامی کونسلر برہم دیو روی داس نے بتایا کہ متاثرہ شخص کی عمر 45سال کے قریب ہے اور وہ رشڑا میونسپلٹی کا مستقبل ملازم بطورِ پمپ آپریٹر ہے ۔ انہوں نے اور کہا کہ آج سے تین روز قبل اسکی طبیعت اچانک بگڑ گئی ۔ اسکے بعد وہ ایک مقامی ڈاکٹر کے پاس گیا ۔ ڈاکٹر اسکی ابتدائی جانچ کے بعد اسے شری رامپور والش اسپتال میں بھیج دیا ۔ وہاں ڈاکٹروں نے اس کا نمونہ ٹیسٹ کرنے کے لئے لیا ۔ آج بروز جمرات کو ڈاکٹروں نے تحقیقاتی رپورٹ میں اس شخص کو کورونا مثبت پاکر ڈاکٹروں نے متاثرہ شخص کو کولکاتا کے ایم آر بانگور اسپتال میں بھیج دیا ۔ ادھر اس خبر کو پاتے ہی رشڑا کے علاقے میں لوگ خوفزدہ ہوگئے ۔ اس لئے کہ ابھی ابھی ایک نمبر وارڈ میں ایک کورونا مریض کی تصدیق ہوئی تھی اور اب یہ دوسرا معاملہ دو نمبر وارڈ میں آگیا ۔ حالانکہ رشڑا میونسپلٹی کو پہلے ہی دن جب ایک نمبر وارڈ میں کورونا مریض کی تصدیق ہوئی تو وہ اسی دن ایک نمبر سے لیکر 6 نمبر تک کے پورے وارڈ کو مکمل طور پر سیل کرکے لوگوں پر ادھر سے ادھر جانے پر پابندی لگادیا ۔ لیکن کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ ابھی تک ایک نمبر سے لیکر 6نمبر وارڈ تک کو سیل کرنے کی کاروائی مکمل نہیں ہوئی تھی ۔اس معاملے میں رشڑا میونسپلٹی کے نائب چئیرمین زاہد حسن خان سے بات کی گئی تو انہوں نے کہا کہ ایک نمبر وارڈ سے چار نمبر وارڈ تک مکمل طور پر سیل کئے جانے کی کارروائی چل رہی ہے ۔ پہلے جو سیل کرنے کی بات کہی گئی تھی مگر باس باندھ کر ہی ہی کچھ علاقوں کی گھیرا بندی کی گئی تھی ۔ انہوں نے آج پھر باشندگان رشڑا سے کہا کہ آپ خوفزدہ نہ ہوں بس خود کو محفوظ رکھیں اور اس کے لئے احتیاط ضروری ہے ۔ادھر اس طرح سے کورونا کے بڑھتے معاملے پر لوگوں نے مقامی انتظامیہ کے سامنے سوال کھڑے کردیئے ہیں اور لوگوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ ٹھیک طریقے سے کام نہیں کرپائی ہے ۔ اس معاملے میں رشڑا میونسپلٹی کے چئیرمین وجئے ساگر مشرا سے بات کی گئی تو انہوں نے کہا کہ ہم لوگ اپنے طور پر ہر ممکن کوشش کررہے ہیں کہ لوگ اس مہلک مرض سے محفوظ رہیں ۔ لیکن صرف ہمارے کرنے اور سوچنے سے کیا ہوگا ۔ میں بار بار پھر ایک بار رشڑا کے تمام چھوٹے بڑے بزرگ ماں بہنوں سے گزارش کرتاہوں کہ آپ صرف انتظامیہ کے بھروسے پر نہ رہیں خود کو کیسے محفوظ رکھنا ہے آپ جانتے ہیں ۔ آپ ایک دوسرے سے سماجی دوری قائم کرکے رکھیں ۔ بغیر ضرورت باہر نہ نکلیں لاک ڈاؤن کے اصول پر عمل کریں ۔ اس سے خود بھی محفوظ رہیں اور اپنے بال بچوں اور گھر کے تمام افراد کو بھی محفوظ رکھیں ۔ علاقہ سیل کرنے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ جگہ جگہ بانس لگاکر گلی محلہ چوراہے کو بند کردیا گیا ہے مگر اسکے باوجود بھی کچھ لوگ اس کی پرواہ نہیں کررہے ہیں ۔ یہی صورتحال رہی تو ضلع انتظامیہ کی جانب سے سختی بڑھادی جا سکتی ہے ۔ لہٰذا آپ لوگوں سے گزارش ہےکہ اپنے گھروں سے نہ نکلیں ۔ آپ اگر تھوڑے دن اور صبر کر لئے تو ممکن ہے کہ جسطرح سے ریاستی وزیر اعلیٰ آئندہ سوموار سے ریاست کے گرین زون میں دکانیں کھولنے اور بسیں چلنے کے علاوہ اور بھی چھوٹ دی جارہی ہے ۔ اگر یہاں بھی ہم لاک ڈاؤن پر عمل کرلیں تو ہمیں امید ہے کہ ہمارا علاقہ بھی گرین زون میں آجائے گا اور ہمیں بھی چھوٹ مل سکتی ہے ۔ کورونا کو لیکر باشعور لوگوں کا کہنا ہے کہ کورونا کیا ہے ابھی بھی ہندی اردو زبان والے علاقے کے لوگ نہیں سمجھ رہے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ لوگ اسکی پرواہ نہیں کررہے ہیں ۔ کورونا سے کتنا خطرناک مرض ہے اور اس کی گرفت سے لوگ کیسے آرہے ہیں اس پر ایک ڈوکومینٹری یا کارٹون ٹائپ کی فلم حکومت کی جانب سے بناکر اشتہاری شکل میں دیکھانا چاہئے تب شاید لوگ اس کورونا کو سمجھیں گےاور احتیاط برتیں گے ۔
- Get link
- X
- Other Apps
Comments
Post a Comment