رشڑا میونسپلٹی کے علاقے میں کورونا مثبت مریض پائے جانے سے لوگوں میں دہشت چئیرمین نائب چئیرمین لوگوں سے خوفزدہ نہ ہونے کی گزارش کیا ۔

 ہگلی27 اپریل (محمد شبیب عالم ) رشڑ ا   میونسپلٹی کے ایک  نمبر  وارڈ کے بڑی مسجد روڈ کے علاقے میں سوموار  کی شام ایک خاتون کے کورونا مثبت ہونے کی خبر سے علاقے میں ہلچل مچ گئی ۔

  وارڈ کی کونسلر مایا گپتا کے شوہر پرتھا سارتھی گپتا (پپو) نے بتایا کہ خاتون گذشتہ کئی دنوں سے علیل تھی۔  انہیں شریرام پور شریرام پور کے والش اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔  کورونا کی علامات کو دیکھ کر ، اس کا نمونہ جانچ کے لئے اسپتال بھیج دیا گیا۔  پیر کو رپورٹ آنے پر کورونا کورونا کی تصدیق نمونے میں ہوئی۔  فی الحال ، اس خاتون کو کولکاتا  کے ID اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔  پورے علاقے کو صاف ستھرا اور  کردیا گیا ہے ۔  زرائع سے ملی اطلاع کے مطابقمتاثرہ شخص کا شوہر ویلنگٹن 
جوٹ مل میں کام کرتا ہے۔

 انتظامیہ کی طرف سے بتایا جارہا ہے کہ اس خاتون کے لواحقین کو قرنطین سنٹر بھیجنے کے انتظامات کیے جارہے ہیں۔  پورے علاقے کو بھی سیل کردیا جائے گا ۔ اس معاملے میں رشڑا میونسپلٹی کے چئیرمین وجئے ساگر مشرا نے لوگوں سے خوفزدہ نہ ہونے کی گزارش کیا ۔ ساتھ ہی نائب چئیرمین زاہد حسن خان بھی لوگوں سے احتیاط برتنے اور لاک ڈاؤن پر عمل کرنے کی گزارش کیا ۔

Comments

Popular posts from this blog

Former Chinsura Mogra Block President Debabrata Biswas's homecoming after leaving BJP and holding the Trinamool flag again was witnessed with enthusiasm and excitement among the fans

State Sub-Junior Boxing Championship Concludes in Shibpur; Bengal’s Rising Boxers Secure Tickets to National Championship in Jalandhar

Suraksha Clinic and Diagnostics Expands Its Presence in Kolkata With The Launch Of New Diagnostics Centre in Shyambazar; Councillor Dr. Minakshi Ganguly inaugurates the same