عوامی خدمت کرنا میرا پہلا دھرم ہے سیاست کرنے کے لئے دن اور بھی ہیں : سریش مشرا
ہگلی26/اپریل ( محمد شبیب عالم ) کورونا وائرس سے بچنے بچانے کے لئے حکومت ہر ممکن تدابیر اپنانے میں لگی ہے تاکہ لوگوں کو اس مہلک مرض سے محفوظ رکھا جاسکے ۔ اس کوشش میں چاپدانی میونسپلٹی ایک قدم آگے ہی بڑھ کر لوگوں کی خدمت میں لگی ہے ۔ باشندگان چاپدانی کو کورونا سے محفوظ رکھنے کے لئے ایک بےنظیر کارنامہ انجام دی ہے جو ریاست کے دوسرے اضلاع و میونسپلٹی میں دیکھنے نہیں ملی ہے ۔ جی ہاں چاپدانی میونسپلٹی کے تحت چاپدانی موجودہ سبزی بازار ( اندرا میدان ) میں داخل ہونے سے پہلے لوگوں کو corona prevention tunnel سے گزرنا پڑتا ہے ۔ بازاروں میں خریداری کرنے آنے والے لوگ اس ٹینل سے گزر تے ہیں اور پوری طرح سے سر سے پاؤں مکمل طور پر سینیٹائز ہوکر دوسری جانب نکل تے ہیں ۔ اسکے علاوہ چاپدانی میونسپلٹی کے سامنے بھی یہ کورونا پریوینشن ٹنیل لگایا گیا ہے ۔ اور ایک بھدریشور تھانے کے سامنے لگایا گیا ہے ۔ اس معاملے میں آج چاپدانی میونسپلٹی کے چئیرمین سریش مشرا سے بات ہوئی تو انہوں نے کہا کہ چاپدانی میونسپلٹی کی جانب سے ان تین جگہوں پر کورونا وائرس سے چاپدانی کے عوام کو محفوظ رکھنے کے لئے ہی یہ ٹینل لگائی گئی ہے ۔ اس ٹینل اخراجات کے متعلق انہوں نے کہا کہ یہاں دو ٹینل 72ہزار روپئے اور ایک بڑا ٹینل پر 86 ہزار روپئے خرچ ہوئے ہیں ۔ انہوں نے اور کہا کہ یہ ٹینل یہاں اب ہمیشہ کے لئے ہی لگا دیا گیا ہے ۔ لاک ڈاؤن ختم ہونے کے بعد بھی اسے استعمال کیا جائے گا ۔ ایک سوال کے جواب پر انہوں نے کہا کہ یہی تو اصل وقت ہے لوگوں کے خدمت کرنے کا ۔ اکثر دیکھا جاتاہے کہ ہم سیاسی نظریہ کے تحت انتخابات کے دنوں میں لوگوں کی خدمت کی دہائیاں دیتے ہیں اور وعدے پے وعدے کرتے ہیں ۔ لیکن آج دن کچھ اور ہیں لوگوں کے درمیان ہماری پہچان اصل میں آج ہی ہوگی جہاں اس مہلک مرض کی وجہ سے لوگ لاک ڈاؤن کی مار جھیل رہے ہیں ۔ کس دکھ مصیبت میں لوگ زندگی گزر بسر کررہے ہیں ۔ یہ ہمیں سوچنا ہوگا آج انکے ساتھ ہمارا برتاؤ ہی لوگوں کے دلوں میں رہ جائے گا ۔ یہی وقت ہےکہ ہم اس مشکل و مصیبت کی گھڑی میں لوگوں کے کام آئیں ۔ ابھی سیاست کرنے کا وقت نہیں ہے سیاست کرنے کے دن ابھی اور ہیں ۔ ادھر ٹینل لگائے جانے پر بہت سارے لوگوں نے خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ بہت اچھا کام ہے اس لئے کہ بازار میں کو ایک ساتھ بہت سارے لوگ داخل ہوتے ہیں پتہ نہیں کس کے اندر کیا ہے ۔ لیکن ہم خود کو جب مکمل طور پر سینیٹائز ہوکر گھر آتے ہیں تو خود کے ساتھ اپنے گھر والوں کو بھی محفوظ رکھنے میں کامیاب سمجھتے ہیں ۔ سریش مشرا نے ضرورت مندوں کی خدمت کے متعلق پوچھے جانے پر کہا کہ میرا مقصد ضرورت مندوں کی خدمت کرنا خود کی نمائش کرنا نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میرے گھر سے روزانہ ضرورت مندوں میں راشن تقسیم کیا جارہا ہے ۔ ابھی تک بارہ ہزار سے زائد ضرورت مند لوگوں کے درمیان خوردنی اشیاء پہونچانے میں ہم کامیاب ہوئے ہیں اور جب تک لاک ڈاؤن جاری رہے گا تب تک میرے یہاں سے راشن تقسیم کرنے کا سلسلہ جاری رہے گا ۔
Comments
Post a Comment