کورونا پہونچا کوننگر کے کنہائی پور علاقے میں لوگوں میں دہشت ۔
ہگلی23/اپریل ( محمد شبیب عالم ) کورونا وائرس ایک طرح سے آدھے ہگلی ضلع کو اپنی گرفت میں لے چکاہے ۔ اور ابھی بھی اس کے قدم رک نہیں رہے ہیں ۔ پہلے سیوڑا پھولی ۔ اسکے بعد شری رامپور پھر اتر پاڑہ چندن نگر اور اب کوننگر کے کنہائی پور پنچایت کے آدرش نگر علاقے میں دستک دے دیا ہے ۔ بتایا جارہا ہے کہ کولکاتا مارواڑی سوسائٹی اسپتال کے ایک ڈاکٹر اور انکی اہلیہ گزشتہ سات اپریل کو بخار کھانسی میں مبتلا ہو کر شری رامپوری کے شرم جیوی اسپتال میں داخل ہوئے ۔ اسکے دوسرے دن ان دونوں جانچ کے لئے سیمپل کولکاتا کے کسی سرکاری اسپتال میں بھیجا گیا ۔ گزشتہ رات ان دونوں کی رپورٹ سامنے آئی جس میں ان دونوں کو کورونا پوجیٹیو بتایا گیا ۔ آج بروز جمرات اس خبر کو پاتے ہی کنہائی پور پنچایت کے پردھان اچھے لال یادو دمکل کی مدد سے پورے علاقے کو سینیٹائز کروانا شروع کیا ۔ اس معاملے میں پردھان نے کہا کہ بلا وجہ خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے ۔ بس لاک ڈاؤن کی ہدایت پر عمل کریں کنہائی پور پنچایت آپ لوگوں کی خدمت میں پہلے بھی تھا آج بھی ہے اور آئندہ بھی رہے گا ۔
Comments
Post a Comment