کسان مخالف بل کے خلاف رشڑا میں مظاہرہ آخر کس قسم کا شخص وزیر اعظم کے تخت پر بیٹھ گیا ہے : وجے ساگر مشرا

 ہگلی23/ستمبر ( محمد شبیب عالم ) مرکزی حکومت کے جانب سے حالیہ منظور کسان بل کے خلاف ترنمول کانگریس کے جانب سے ریاست بھر میں تحریک جاری ہے ۔ ترنمول لیڈران کارکنان حامی سڑکوں پر اتر کر کسان مخالف بل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے نظر آرہے ہیں ۔  آج رشڑا میں بھی کچھ اسی طرح کا مظاہرہ دیکھنے کو ملا ۔ رشڑا شہر ترنمول کانگریس کے جانب سے رشڑا میونسپلٹی کے سابق چئیرمین وجے ساگر مشرا کے رہنمائی میں دن کو گیارہ بجے کے قریب رشڑا تین نمبر ریل گیٹ کے نزدیک بازار میں مودی و مرکزی حکومت کے خلاف زبردست احتجاج دیکھنے کو ملا ۔ اس مظاہرے میں رشڑا میونسپلٹی کے سابق نائب چئیرمین زاہد حسن خان کے علاوہ کئی سابق کونسلر و سیکڑوں کی تعداد میں ترنمول کارکنان و حامی شامل ہوئے اور مودی و مرکزی حکومت کی عوام دشمن اور کسان مخالف منظور شدہ بل کے خلاف جمکر احتجاج کیا ۔ اس دوران سبزیوں اور روزمرہ کی ضروریات خوردنی اشیاء کی آسمان چھوتی قیمتوں کے خلاف اپنے اپنے گلے میں آلو پیاز کا مالا پہن کر مودی خلاف نفرت ظاہر کیا ۔  اس دوران وجے ساگر مشرا اپنے گلے میں دال کی پیکٹ جھولا کر آسمان چھوتی قیمت کے خلاف مظاہرہ کرتے نظر آئے ۔  وجے ساگر مشرا نے کہا کہ مرکزی حکومت کسانوں کے خلاف جو رویہ اختیار کی ہے ۔ اس سے آنے والے دنوں میں کھلے بازاروں میں سبزیاں اور دیگر غذائی اجناس فروخت ہونا مشکل ہوجائے گا ۔ ریلائنس اور دیگر ایسی کپمنیوں کے ایجینٹ سیدھے کھیت سے مال خرید کر گودام میں بند کردینگے اور جمع خوری شروع ہوجائے گی ۔ چھوٹے کاروباریوں کو مال نہیں ملنے سے انکا کاروبار بند ہوجائے گا ۔ اس سے ملک میں بےروزگاری اور بڑھ جائے گی ۔   انہوں نے اور کہا کہ مودی اور امیت شاہ یہ ایسے شخص ہیں جو اندر سے کچھ اور باہر سے کچھ اور دیکھائی دیتے ہیں ۔  اتنا ہی نہیں انکے خلاف اگر کوئی سامنے کھڑا ہوتا ہے تو یہ سیدھے کاروائی پر اتر جاتے ہیں ۔ جیسا کہ گزشتہ دنوں ایوان میں دیکھنے کو ملا ۔ عوامی حق کی بات کرنے والے ممبر پارلیمنٹ کو معطل کردیا گیا ۔ اب کوئی حق کی بات بھی نہیں کرسکتا اور نہ ہی عوامی حقوق کے لئے سامنے کھڑا ہو سکتا ہے ۔  افسوس بےحد افسوس اور ہمیں دکھ تکلیف ہورہا ہےکہ آج وزیر اعظم کے تخت پر کس قسم کا شخص بیٹھ گیا ہے ۔  اپنی تغلقی رویے کہ خلاف بولنے والوں کی زبان بند کروانے کہ لئے ایوان سے معطل کروا دے رہا ہے ۔  لیکن گزشتہ 6 ماہ میں ایک دن بھی ملک کے غریب کورونا وباء  لاک ڈاؤن کی وجہ سے بےروزگار ہوچکے نوجوان بڑے بزرگوں کے بارے میں نہیں سوچا کہ وہ کس حال میں ہیں ۔ انہیں مشکلات سے باہر نکالنے کے لئے کسطرح کی امداد و حکمت عملی کی ضرورت ہے ۔  اسکے علاوہ مغربی بنگال کو غریب کلیان اسکیم سے بھی محروم رکھاہے آخر یہ کسطرح کی سیاست کررہے ہیں ۔   آخر میں نائب چئیرمین زاہد حسن خان نے بھی مرکزی حکومت کی جانب سے عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مودی عوامی نقصان پہوچانے والی سیاست کررہے ہیں ۔ جو نہایت ہی شرمناک عمل ہے ۔ 

Comments

Popular posts from this blog

اپنا حق حاصل کرنے کے لئے احتجاج کا کوئی ایسا طریقہ اختیار نہ کریں جس سے عوام کا عوام سے سامنا ہونے کا اندیشہ ہو : مولانا حلیم اللہ قاسمیجمعیۃ علماء مہاراشٹر کا یکروزہ تربیتی اجلاس بحسن و خوبی اختتام پذیر

अग्रणी चिकित्सा शिक्षा और व्यापक देखभाल HOPECON'25 कोलकाता में तैयार

کلکتہ کے مٹیا برج گارڈن ریچ( میٹھا تلاب) میں 26 جنوری ریپلک ڈے کے موقع پر جےء ہند ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے  کینسر آورنیس ایجوکیشنل کانفرنس پروگرام منعقد کیا گیا