ریلوے ائیر پورٹ فروخت کرکے دل نہیں بھرا تو اب بزرگوں کو لوٹنے کے فراق میں لگ گئی ہے مرکزی حکومت : وجئے ساگر مشرا
ہگلی15/ستمبر ( محمد شبیب عالم ) مرکزی حکومت کی عوام دشمن پالیسی رکنے کا نام نہیں لے رہی ہے ۔ جس دن سے مرکز میں بی جے پی اقتدار میں آئی ہے ۔ اسی دن سے ملک کے عوام کو گمراہ کرنے ۔ بڑے بڑے جھوٹے وعدے کرنے اچھے دنوں کے خواب دکھانے کی بات کرتے کرتے ملک کے عوام کو نوٹ بندی کی کھائی میں دھکیل دی ۔ اسکی اس حرکت سے نہ جانے کتنے غریبوں کی جانیں چلیں گئی ۔ بی جے پی کی اس عوام دشمنی پالیسی کی وجہ سے آج بھی بینکوں کے سامنے لوگوں کی قطاریں اپنی گاڑھی محنت کی رقم کو لینے کے لئے کھڑا رہنا پڑتا ہے ۔ اسکے بعد سے لگاتار پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ تو کبھی ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کرکے ملک کے مہنگائی آسمان تک پہونچا دیا ۔ پھر بھی دل انکا نہیں بھرا تو ریلوے کو امبانی تو ایئر پورٹ کو اڈانی کے ہاتھوں میں فروخت کردیا ۔ یہی نہیں رکے ملک کے بیشتر کاروباری شعبوں کمپنیوں کو غیرسرکاری ہاتھوں میں سونپ دیا ۔ یہ باتیں آج رشڑا میونسپلٹی کے بورڈ آف ایڈمنسٹریٹ کے چئیر پرسن وجئے ساگر مشرا نے مرکزی حکومت کی عوام مخالف پالیسیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کے دوران کہا ۔ انہوں نے اور کہا کہ گزشتہ 6 ماہ سے ملک کے عوام مفلسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں ۔ نہ جانے کتنے لوگ بےروزگار ہوگئے ۔ پھانکہ کشی کی وجہ سے کتنوں کی جانیں چلیں گئی ۔ انکے خلاف ٹھوس حکمت عملی مالی تعاون کی فراہمی کے بجائے مودی حکومت غریب بزرگوں کے ریٹائرمنٹ کے بعد کی مختصر بچت جو بینکوں میں رکھے ہیں ۔ اس پر بھی شرح سود میں اچانک کمی کرکے بزرگوں کو وقت سے پہلے موت کی نیند سلا دینا چاہتی ہے ۔ مرکزی حکومت کی اسی طرح کی عوام دشمن پالیسی کے خلاف آج رشڑا شہر ترنمول کانگریس کے جانب سے جی ٹی روڈ سے متصل اسٹیٹ بینک کے سامنے جکر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔ اس احتجاجی تقریب میں وجئے مشرا کے علاوہ رشڑا میونسپلٹی کے سابق نائب چئیرمین زاہد حسن خان کے علاوہ دیگر سابق کونسلر سماجی کارکن ماسٹر محمد نسیم ، سماجی کارکنان ٹیکو مشرا کے علاوہ ہزاروں کی تعداد میں ترنمول کارکنان و حامیوں نے شرکت کیا ۔ اس مظاہرہ کے دوران مودی ہٹاؤ ملک بچاؤ ۔ بی جے پی سرکار اور نہیں درکار جیسے نعروں سے رشڑا شہر گونج اٹھا ۔
Comments
Post a Comment