مرکزی حکومت کی عوام دشمن پالیسی کے خلاف چنسورہ میں ترنمول کا احتجاجی جلوس دس ہزار سے زائد کارکنان ہوئے شامل : اسیت مجمدار
ہگلی13/ستمبر ( محمد شبیب عالم ) ایک تو کورونا وائرس کی وجہ سے آج ملک کے عوام کی حالت بد سے بدتر ہوکر رہ گئی ہے اور مرکزی حکومت کو چاہئے کہ ملک کے لوگوں کے مسائل کو ہل کرے ۔ پورے ملک کے لوگ مالی تنگی اور بےروزگاری سے سے پریشان ہیں ۔ مگر پھر بھی مرکزی حکومت عوام دشمن پالیسی اپنا کر ملک کے عوام کو گمراہ کر رہی ہے ۔ انہوں راستے پر لاکھڑا کی ہے ۔ یہ باتیں آج چنسورہ کے ایم ایل اے اسیت مجمدار نے کہا ۔ آج اسیت مجمدار کی رہنمائی میں ہگلی موڑ سے چنسورہ گھڑی موڑ تک ایک عالی شان جلوس احتجاجی جلوس نکالی گئی ۔ جس میں دس ہزار سے زائد ترنمول کارکنان و حامیوں نے شرکت کی ۔ جلوس کے دوران مودی مخالف ترنمول حامیوں نے جمکر نعرہ لگایا ۔ " مغربی بنگال کو مالی مراعات امداد سے محروم کیوں کیا گیا بی جے پی جواب دو " ۔ " بی جے پی سرکار اور نہیں درکار " ۔ اور بی جے پی دور ہٹو ، جیسے نعروں سے پورا شہر گونج اٹھا ۔ اس دوران اسیت مجمدار نے کہا کہ مرکزی حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں اور مغربی بنگال کو معاشی ناکہ بندی کے خلاف آج یہ احتجاجی جلوس نکالی گئی ہے ۔ جس میں دس ہزار سے زائد ترنمول کارکنان و حامی شرکت کئے ہیں ۔ آج کی اس جلوس میں ہگلی چنسورہ میونسپلٹی کے بورڈ آف ایڈمنسٹریٹ کے چئیر پرسن گوری کانتو مکھرجی کے علاوہ ایک نمبر سے لیکر تیس نمبر وارڈ تک کے تمام ترنمول کارکنان و حامیوں نے شرکت کیا ۔ اس احتجاجی جلوس کو اسیت مجمدار نے معاشرتی فاصلے کا احترام کیا گیا بتایا ۔ آج کی اس جلوس میں کافی تعداد میں عورتوں کو بھی دیکھا گیا ۔ ساتھ ہی سابق کونسلر بھی اس احتجاجی جلوس میں شامل ہوئے ۔ اسیت مجمدار نے اور کہا کہ آئندہ اتوار کو بھی مرکزی حکومت کی عوام مخالف پالیسیوں کے خلاف عظیم الشان جلوس نکالی جائے گی ۔
Comments
Post a Comment