کوننگر میں نیٹ امیدوار ابھیک کی لاش ملی قتل یا خودکشی ؟ والد نے خاتون دوست کے خلاف شکایت کرنے کو کہا
ہگلی11ستمبر ( محمد شبیب عالم ) اور میڈیکل کے امتحان میں نہیں بیٹھ سکا ہگلی کون نگر کے بیدیشہ ہاؤسنگ کا رہنے والا ابھیک منڈل ۔ تین دن بعد اسکی لاش آج صبح ہند موٹر کے شب تلہ گھاٹ کے پاس سے برآمد کی گئی ۔ گھاٹ کنارے پڑی ہوئی لاش دیکھنے کے بعد مقامی لوگوں نے اترپاڑہ تھانے کو اطلاع کیا ۔ پولیس موقعے پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لی ۔ دو روز قبل ہی ابھیک کے والد سبھاش منڈل اور ماں جھرنا منڈل اترپاڑہ تھانے میں اپنے بیٹے کی پراسرار طور پر گمشدگی کی شکایت درج کروائے تھے ۔ ابھیک کی ماں جھرنا کے مطابق وہ نیٹ کا امتحان آئندہ اتوار کو منٹوپارک کولکاتا کے کسی اسکول میں دینے والا تھا ۔ اسکے لئے اس رات داخلہ کارڈ ( ایڈمٹ ) ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے گھر سے باہر کسی قریبی سائبر کیفے میں سائکل لیکر نکلا تھا ۔ مگر وہ اسکے بعد گھر واپس نہیں آیا ۔ اسی رات اسکی سائکل جی ٹی روڈ کے قریب اس گھاٹ کے پاس راستے پر پڑی ہوئی ملی ۔ لیکن ابھیک کا کوئی شراغ نہیں ملا اور آخر کار اسے مردہ حالت میں گھاٹ کے کنارے پائی گئی ۔ آج پولیس لاش کو برآمد کرنے کے بعد ابھیک کے گھر والوں کو شناخت کرنے کے لئے بلایا گیا اور والدین نے تصدیق کیا کہ انکے بیٹے کی ہی لاش ہے ۔ اسکے بعد والدين غم میں نڈھال ہوگئے ۔ ادھر ابھیک کے دوستو کو خبر ملتے ہی وہ بھی چلے آئے ۔ اس دوران ابھیک کے والد جو کولکاتا پولیس میں ملازمت کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ میرا بیٹا برا نہیں تھا ۔ علاقے کے تمام لوگ جانتے ہیں ۔ وہ پڑھنے لکھنے میں بھی انتہائی ہونہار تھا ۔ ان سے ابھیک کے متعلق پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ اس رات جب وہ گھر سے نکلا تھا وہ موبائل گھر پر ہی چھوڑ کر گیا تھا ۔ ہم نے جب موبائل دیکھا تو اس کے تمام لسٹ ڈیلیٹ کئے ہوئے تھے ۔ ابھیک کے والد سے پوچھا گیا کہ کوئی وجہ تو نہیں تھی ؟ یا کسی کے ساتھ کوئی دشمنی ؟ اس پر انہوں نے کہا کہ کسی سے اسکی یا ہماری کوئی دشمنی نہیں تھی ۔ مگر باتوں باتوں میں ابھیک کے والد نے ابھیک کی کسی خاتون دوست کا ذکر کیا ۔ حالانکہ کسی لڑکی کا نام تو نہیں لیا ۔ مگر اس کے خلاف ہی تھانے میں شکایت کرنے کو کہا ۔ انہوں نے اور کہا کہ ایک لڑکی کے ساتھ اسکے قریبی تعلقات تھے ۔ مگر موبائل میں تمام کچھ ڈیلیٹ ہونے کی وجہ سے پتہ لگانا مشکل ہورہا ہے ۔ پولیس اس معاملے کو لیکر تفتیش شروع کردی ہے ۔ فلحال لاش کو پوسٹ مارٹم کےلئے بھیج دیا گیا ہے ۔ پولیس یہ معلوم کرنے میں لگی ہے کہ ابھیک نے خودکشی کی تھی یا کسی نے اسکا قتل کیا ہے ؟
Comments
Post a Comment