یومِ اساتذہ کے موقعے پر ترنمول کانگریس نے گنوایا تعلیمی شعبہ میں وزیر اعلیٰ کی کارکردگی
ہگلی5/ستمبر ( محمد شبیب عالم ) آج پورے ملک کے ساتھ ہگلی ضلع میں بھی نہایت ہی عقیدت و احترام کے ساتھ مختلف اسکولوں کلب اداروں میں یومِ اساتذہ کی تقریب منعقد کی گئی ۔ ایک طرف جہاں اساتذہ کمیٹیاں یومِ اساتذہ مناتے دیکھا دیئے وہیں ۔ ترنمول کانگریس کے ایم ایل اے ایم پی اور ضلع ، بلاک سطح کے رہنماؤں و حامیوں کو بھی یومِ اساتذہ مناتے دیکھا گیا ۔ اس موقعے پر کئی جگہوں پر خون عطیہ کیمپ بھی لگائے گئے ۔ آدی سپتو گرام کے ایم ایل اے و ریاستی وزیر زراعت مملکت تپن داس گپتا صبح سے ہی چنسورہ ، بانسبیڑیا سے لیکر پنڈوا تک کے کئی علاقوں میں ترنمول کے جانب سے منعقد کی گئی یومِ اساتذہ تقریب میں شامل ہوئے ۔ اس دوران ایک طرف وہ جہاں اساتذہ کی اہمیت و احترام پر روشنی ڈالا ۔ وہیں ریاستی وزیر اعلیٰ کی تعلیمی شعبہ میں کارکردگی کو گنوایا ۔ ساتھ ہی کئی اسکولوں کے اساتذہ کو گلوں و تحفہ تحائف سے انکی حوصلہ افزائی کرتے نظر آئے ۔ وہیں بانسبیڑیا میں پرائمری ٹیچر ایسوسی ایشن کے جانب سے بانسبیڑیا ہریجن ہندی اسکول میں بھی ٹیچروں نے ایک چھوٹی سی تقریب منعقد کرکے ڈاکٹر رادھا کرشنن کے سوانح حیات پر روشنی ڈالا اور انکی تصویر پر پھولوں کا ہار پیش کیا ۔ ادھر آج سیرامپور پریس کلب میں سہ پہر ایک تقریب منعقد کیا گیا ۔ یہ تقریب ہگلی ضلع ترنمول کانگریس کے جانب سے منعقد کی گئی ۔ جہاں تعلیمی شعبہ میں ترنمول اور ریاستی وزیر اعلیٰ کی کارکردگی کو گنوایا ۔ اس تقریب میں ہگلی ضلع ترنمول کانگریس کے صدر دلیپ یادو ، جنگی پاڑہ کے ایم ایل اے و میڈیا انچارج سنہاشس چکرورتی اور دیگر ترنمول لیڈران کارکنان و حامیوں نے شرکت کیا ۔ اس دوران انہوں نے بتایا کہ ترنمول دورے حکومت میں ریاست میں پرائمری سے لیکر ہائر ایجوکیشن تک تعلیمی شعبے میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے ۔ اسکے علاوہ ہر طبقے کےلئے خصوصی تعلیمی ادارے کھولے گئے ہیں ۔ ساتھ ہی ترنمول دورے اقتدار میں نئے اساتذہ کا انتخاب بھی بہت ہوا ہے ۔ اس تناظر میں پریس میٹ کے دوران کئی اہم پہلوؤں پر روشنی ڈالی گئی ۔ اس دوران صحافیوں کے سوال کا جواب دیتے ہوئے ترنمول ضلع صدر دلیپ یادو نے کہا کہ مغربی بنگال حکومت نے سب سے پہلے ملک میں تارکین وطن مزدوروں کے بارے میں سونچا تھا ۔ اس دوران وہ بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ بی جے پی سب سے پہلے یہ بتائے کہ گزشتہ ایک سال میں مغربی بنگال کے لئے کیا کیا ہے ۔ انہوں نے اور کہا کہ پہلے مغربی بنگال کے عوام کے کچھ کرے پھر حکومت کرنے کا خواب دیکھیں ۔
Comments
Post a Comment