مودی کا چائنیز ایپس پر پابندی مگر چینی بینک سے خود قرض لینے میں مصروف آخر یہ کسطرح کی دشمنی : سریش مشرا
- Get link
- X
- Other Apps
ہگلی20/ستمبر ( محمد شبیب عالم ) مرکزی حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف پورے مغربی بنگال میں ترنمول کانگریس راستے پر اتر آئی ہے اور گزشتہ کچھ دنوں سے ریاست کے مختلف جگہوں شہر گاؤں اضلاع میں ترنمول کانگریس لیڈران احتجاجی مظاہرہ کررہے ہیں ۔ احتجاجی جلوس نکال رہے ہیں ۔ اسی سلسلے میں گزشتہ کل شام کو چاپدانی کے تیرہ نمبر وارڈ نوتن پاڑہ موڑ پر چاپدانی شہر ترنمول کانگریس کے جانب سے ایک احتجاجی جلسہ منعقد کیا گیا ۔ جس میں چاپدانی میونسپلٹی کے تمام سابق کونسلر کے علاوہ ہزاروں کی تعداد میں ترنمول کارکنان و حامیوں نے شرکت کیا ۔ اس جلسہ کی سربراہی چاپدانی میونسپلٹی کے بورڈ آف ایڈمنسٹریٹ کے چئیر پرسن سریش مشرا کئے ۔ جس میں مہمان خاص کے طور پر ہگلی ضلع ترنمول کانگریس کے صدر دلیپ یادو تشریف فرما تھے ۔ جلسے کا افتتاحی تقریر مودی اور مرکزی حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف زور دار طریقے سے احتجاج کے ساتھ ہوا ۔ یہاں باری باری سے سابق کونسلر مرکزی حکومت کے خلاف اپنے تاثرات بیان کیا اور مودی حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کو گنوایا ۔ اس کے بعد چاپدانی میونسپلٹی کے سابق چئیرمین سریش مشرا نے بھی اپنی مختصر سی تقریر کے دوران مودی اور مرکزی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ملک ایمرجنسی سے بھی خطرناک دور سے گزر رہا ہے ۔ ملک کے عوام مہنگائی ، بےروزگاری کے درد سے کراہ رہے ہیں ۔ مگر مودی حکومت بس سیاست میں ہی لگی ہوئی ہے ۔ پیٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں لگاتار اضافہ کے ساتھ ساتھ خوردنی اشیاء کی قیمتیں آسمان چھوتی جارہی ہے ۔ کورونا وائرس لاک ڈاؤن کے بیچ عوام پیس چکےہیں ۔ نہ جانے کتنے بےروزگار ہوگئے ۔ کتنوں کی نوکریاں چلیں گئی ۔ مگر مودی حکومت ان کو راحت پہونچا نے کے بجائے ریلوے ، ایئرپورٹ ، بینک اور دیگر تجارتی شعبوں کو غیرسرکاری ہاتھوں میں سونپنے میں لگی ہے ۔ صرف اتنا ہی نہیں چین سے جنگ اور دشمنی کے نام پر ملک کے عوام کو چائنیز ایپس کو بند کرنے اور پابندیاں لگاتی ہے ۔ مگر چینی بینک سے روپیہ لینا بند نہیں کرتے ہمارے وزیراعظم ۔ یہ کسطرح کی دشمنی ہے ؟ آخر کب تک ملک کے عوام کو گمراہ کرتے رہیں گے ۔ مودی جی آپکی اس گندی حرکت کو ملک کے عوام سمجھ چکےہیں ۔ آپ بنگال کی کرسی کا خواب دیکھنا بند کردیں ۔ اب وہ دن دور نہیں ہے الٹی گنتی شروع کردیں پورے ہندوستان سے بی جے پی کا صفایا ہونے جارہا ہے ۔ اسکے بعد ہگلی ضلع ترنمول کانگریس کے صدر دلیپ یادو نے اپنی تقریر کے دوران ممتابنرجی کی بین الاقوامی سطح پر انکے جانب سے بحال کی گئی اسکیموں پر ملنے والی حوصلہ افزائی کو بیان کیا ۔ ساتھ ہی ممتابنرجی کی عوامی خدمات کی تعریفیں کی ۔ دلیپ یادو نے اپنی تقریر کے دوران مقامی کانگریسی ایم ایل اے کا نام لئے بغیر انکے خلاف چاپدانی کے عوام کو نظر انداز کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ انہیں یہاں کے لوگوں کے لئے ایک منٹ تک کا سوچنے کا وقت کہاں ہے ۔ وہ تو بس چوبیس گھنٹے میں 23گھنٹے سوجن چکرورتی کے پیچھے پیچھے گھومتے رہتے ہیں انکے لئے ہی انکے پاس وقت ہے ۔ ادھر سریش مشرا سے ملی اطلاع کے مطابق جلسہ کے آخر میں بی جے پی کے سو سے زائد کارکنان و حامی ترنمول کانگریس میں شامل ہوئے ۔ انکے ہاتھوں میں ہگلی ضلع ترنمول کانگریس صدر دلیپ یادو نے ترنمول کا پرچم تھمایا ۔ ساتھ ہی کہا کہ یہ تمام لوگ مرکزی حکومت کی گمراہ کن پالیسیوں سے تنگ کر اور وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی عوامی خدمات سے متاثر ہوکر خود کو ترنمول میں شامل ہونے سے نہیں روک سکے ۔
- Get link
- X
- Other Apps
Comments
Post a Comment