بہو کو کراسن تیل سے جلاکر مارنے کے الزام میں ساس سمیت شوہر بھی گرفتار ، ملزمین کو سخت سزا کا مطالبہ

ہگلی30/ستمبر ( محمد شبیب عالم )  بہو کے جسم پر کراسن تیل چھڑک کر ساس نے جلاکر ماردی ۔  یہ واردات ہگلی ضلع کے موگرا تھانہ کے تحت سکانتو پلی کے علاقے میں پیش آیا ۔ آگ سے جھلس کر مرنے والی خاتون کانام نوپر ساہا عمر 36 سال بتایا گیا ۔   مقامی زرائع سے ملی اطلاع کے مطابق گیارہ سال قبل دونوں پریوار کی آپسی رضا مندی سے نوپر ساہا کی شادی موگرا کے جئے پور علاقے کا رہنے والا باشندہ سنتوش ساہا کا اکلوتا بیٹا تاپس ساہا کے ساتھ شادی ہوئی ۔ نوپر اپنے دو بھائی بہنوں میں سب سے چھوٹی تھی ۔  تاپس گاڑی ڈرائیور ہے ۔  شادی کے بعد سے ہی نوپر کی ساس نوپر پر ظلم و زیادتی کرتی تھی ۔ اکثر لڑائی جھگڑے ہونے کی خبر پاس پڑوسی سنتے تھے ۔   بروز منگل شام کو 6 بجے کے قریب نوپر اپنے بیٹے کو پڑھا رہی تھی ۔ اسی دوران اسکی ساس نوپر کو کچھ کھانے کا سامان دی ۔ گھر والوں کا الزام ہےکہ کھانے میں کچھ ملایا گیا تھا ۔  نوپر کھاتے ہی بےہوش ہوگئی ۔  اسکے بعد ساس بیلا رانی ساہا کراسن تیل اپنی بہو نوپر کے جسم پر ڈال کر آگ لگا دی ۔  یہ الزام نوپر کے بھائی نے لگایا ۔ ساتھ ہی اس نے یہ بھی کہا کہ اس واردات کے وقت دوسرے کمرے میں نوپر کا شوہر جلنے کی بو پاکر دوڑتے ہوئے آیا اور دیکھتا ہے کہ اسکی بیوی جل رہی ہے ۔ اس نے افراتفری میں اسکی جسم پر پانی ڈال کر آگ کو بجھایا ۔ اسکے بعد فوری طور پر موگرا گرامین اسپتال میں لے گیا ۔ جہاں ڈاکٹروں نے ابتدائی علاج کے بعد حالات بےقابو دیکھتے ہوئے چنسورہ امام باڑہ صدر اسپتال منتقل کردیا ۔  جہاں بدھ کی صبح چار بجے کے قریب نوپر زخمیوں کی تاب نہ لاسکی اور اسکی موت ہوگئی ۔  موت سے قبل نوپر نے اپنے گھر والوں کو تمام باتیں بتاچکی تھی جو اسکے ساتھ اسکی ساس سلوک کیا کرتی تھی ۔  نوپر کی موت کے بعد اسکے گھر والوں نے تھانے میں تحریری شکایت کی ۔ جسکی وجہ سے موگرا تھانے کی پولیس ساس بیلا رانی ساہا اور شوہر تاپس ساہا کو گرفتار کی ہے ۔  پورے علاقے میں غم و غصے کا ماحول ہے ۔   ادھر اس واردات کو لیکر گھر والوں کے ساتھ ساتھ پڑوسیوں نے بھی قصورواروں کے خلاف سخت سے سخت سزا کا مطالبہ کیا ہے ۔  نوپر کی بھائی پرینکا رائے کا مطالبہ ہےکہ ملزمین کو عمر قید کی سزا ملنی چاہئے ۔ تاکہ آئندہ کوئی اسطرح کی حرکت کرنے کی ہمت نہ کرسکے ۔

Comments

Popular posts from this blog

اپنا حق حاصل کرنے کے لئے احتجاج کا کوئی ایسا طریقہ اختیار نہ کریں جس سے عوام کا عوام سے سامنا ہونے کا اندیشہ ہو : مولانا حلیم اللہ قاسمیجمعیۃ علماء مہاراشٹر کا یکروزہ تربیتی اجلاس بحسن و خوبی اختتام پذیر

अग्रणी चिकित्सा शिक्षा और व्यापक देखभाल HOPECON'25 कोलकाता में तैयार

کلکتہ کے مٹیا برج گارڈن ریچ( میٹھا تلاب) میں 26 جنوری ریپلک ڈے کے موقع پر جےء ہند ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے  کینسر آورنیس ایجوکیشنل کانفرنس پروگرام منعقد کیا گیا