عمرخالد ‏کی ‏گرفتاری ‏پر ‏سنئیر ‏وکیل ‏پرشانت ‏بھوشن کا ردعمل ‏کہا ‏لوگوں ‏کو ‏پھنسانے ‏کی ‏سازش ‏ہورہی ‏ہے ‏۔ ‏

نئی دہلی۔ دہلی فسادات   کی مبینہ طور پر سازش رچنے کے معاملے میں جے این یو   کے سابق طالب علم عمر خالد   کو دہلی پولیس کی اسپیشل سیل نے اتوار کی دیر رات گرفتار کر لیا ہے۔ عمر خالد کی گرفتاری کو لے کر سینئر وکیل پرشانت بھوشن  نے سوال کھڑے کئے ہیں۔ انہوں نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس کی طرف سے جانچ کی آڑ میں پرامن کارکنان کو پھنسانے کی یہ سازش ہے۔ پرشانت بھوشن کی طرح ہی سوراج انڈیا  کے صدر یوگیندر یادو   نے بھی عمر خالد کی گرفتاری پر اپنی مخالفت درج کرائی ہے ۔ بتا دیں کہ عمر خالد کا نام دہلی فسادات کی تقریبا ہر چارج شیٹ میں ہے۔ عمر خالد کی گرفتاری غیر قانونی سرگرمیوں (روک تھام) ایکٹ  کے تحت کی گئی ہے۔ دلی پولیس کی طرف سے کی گئی اس کارروائی کی مخالفت میں پرشانت بھوشن نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ یچوری، یوگیندر یادو، جیتی گھوش اور اپوروا نند کا نام لینے کے بعد اب عمر خالد کی گرفتاری سے دلی فسادات کی جانچ کر رہی دلی پولیس کے بدنیتی پر مبنی نظریہ کو سمجھنے میں کوئی شک وشبہ نہیں بچا ہے۔ یہ پولیس کے ذریعہ جانچ کی آڑ میں پر امن کارکنان کو پھنسانے کی سازش ہے ۔  عمر خالد کی گرفتاری پر سوراج انڈیا کے صدر یوگیندر یادو نے سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ میں یہ خبر سن کر حیران ہوں کہ انسداد دہشت گردی قانون یو اے پی اے کا استعمال ایک نوجوان اور اصول پرست عمر خالد کو گرفتار کرنے کے لئے کیا گیا۔ جنہوں نے ہمیشہ ہی کسی نہ کسی طور پر تشدد اور فرقہ واریت کی مخالفت کی ہے۔ وہ بلاشبہ ان رہنماوں میں سے ہیں جو ہندستان کے حق دار ہیں۔ دہلی پولیس ہندستان کے مستقبل کو طویل عرصے تک حراست میں نہیں رکھ سکتی ۔

Comments

Popular posts from this blog

اپنا حق حاصل کرنے کے لئے احتجاج کا کوئی ایسا طریقہ اختیار نہ کریں جس سے عوام کا عوام سے سامنا ہونے کا اندیشہ ہو : مولانا حلیم اللہ قاسمیجمعیۃ علماء مہاراشٹر کا یکروزہ تربیتی اجلاس بحسن و خوبی اختتام پذیر

अग्रणी चिकित्सा शिक्षा और व्यापक देखभाल HOPECON'25 कोलकाता में तैयार

کلکتہ کے مٹیا برج گارڈن ریچ( میٹھا تلاب) میں 26 جنوری ریپلک ڈے کے موقع پر جےء ہند ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے  کینسر آورنیس ایجوکیشنل کانفرنس پروگرام منعقد کیا گیا