ہگلی داد پور میں دلدوز سڑک حادثے میں ریاست کی پہلی خاتون کمانڈنگ آفیسر سمیت تین افراد کی موت
- Get link
- X
- Other Apps
ہگلی11ستمبر ( محمد شبیب عالم ) ریاست میں ستمبر ماہ کا دوسرا لاک ڈاؤن کے دن صبح 6 بجکر 25 منٹ میں ہگلی ضلع کے داد پور درگاپور ایکسپریس ہائی وے پر دل کو دہلا دینے والا حادثہ پیش آیا ۔ جس میں جس میں ریاستی پولیس کی بارہ نمبر بٹالیین کی کمانڈنگ آفیسر دیبوشری چٹوپادھیا سمیت اور دو پولیس اہلکار کی موت ہوگئی ۔ ان میں ایک دیبوشری کا باڈیگارڈ تاپش برمن اور ایک انکا ڈرائیور منوج ساہا ہیں ۔ پولیس زرائع سے ملی اطلاع کے مطابق جمعہ کی صبح وہ کولکاتا جارہی تھیں ۔ گاڑی چلارہے تھے ڈرائیور منوج ساہا وہ درمیانے سیٹ پر بیٹھی ہوئی تھیں اور انکا باڈی گارڈ سامنے بیٹھا تھا ۔ صبح کے ساڑھے چھ بجے ہونگے کہ اسی درمیان انکی گاڑی توازن کھوتے ہونے راستے کنارے کھڑی بالو سے لدی ٹرک کی پشت سے جا ٹکرائی ۔ انکی گاڑی کا نصف حصہ ٹرک کے پچھلے حصے میں چلا گیا ۔ جسکی وجہ سے کسی کو بھی گاڑی سے نکلنے تک کی مہلت نہیں ملی ۔ ادھر حادثے کی آواز سنتے ہی مقامی لوگ دوڑے آئے اور ٹرک کو آگے بڑھاکر ان تینوں کو شدید طور پر زخمی حالت میں گاڑی سے نکال کر چنسورہ امام باڑہ صدر اسپتال لے گئے ۔ جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیا ۔ وہیں حادثے کی خبر پاتے ہی ہگلی ضلع گرامین پولیس کے ایس پی تتھاگتا باسو بھی اسپتال پہنچ گئے اور انکی موت پر شدید غم کا اظہار کیا ۔ حادثہ کیوں کیسے ہوا اس معاملے میں ابتدائی طور پر پولیس کی قیاس آرائی ہےکہ شاید ڈرائیور کی نیند کی وجہ سے آنکھ لگ گئی ہوگی ۔ اسی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا ہے ۔ پولیس معاملے کی تحقیق کررہی ہے ۔ ساتھ ہی مہلوکین کے اہلِ خانہ کو بھی اطلاع کردی گئی ہے ۔ اس معاملے میں ہگلی ضلع گرامین پولیس کے ایس پی تتھاگتا باسو نے کہا کہ ضلع کے داد پور تھانہ کے تحت ہلدا پور علاقے کے نزدیک ایک ٹرک کا پہیہ پنچر ہوجانے کی وجہ سے راستے سے بلکل کنارے کھڑی تھی ۔ حادثے کے متعلق انہیں نے کہا کہ ہو سکتا ہے ڈرائیور کو نیند آگئی ہو اور اس وجہ سے انکی آنکھ لگنے کے بعد انکی گاڑی توازن کھوکر راستے پر کھڑی ٹرک سے ٹکرا گئی ہو ؟ لیکن جب تک اسکی فارینسک جانچ نہیں ہوجاتی تب تک کچھ بھی کہنا جلد بازی ہوگا ۔ دیبوشری ڈیبراگرام میں پوسٹنگ تھیں ۔
- Get link
- X
- Other Apps
Comments
Post a Comment