پجاریوں کو بھیک نہیں چاہئے ساڑھے نو برسوں بعد بھتہ دیکر ہندوؤں کا دک نہیں جیتا جاسکتا : اگنی مترا

 ہگلی16/ستمبر ( محمد شبیب عالم )  آج ہگلی ضلع کے سیوڑاپھولی پھاڑی میں بی جے پی کے جانب سے ڈیپوٹیشن دینے کو لیکر پولیس اور بی جے پی حامیوں کے درمیان جمکر جھڑپ ہوگئی ۔  اس تقریب کی رہنمائی بی جے پی مہیلا مورچہ کی رہنماء اگنی مترا پال کررہی تھیں ۔  بتایا جاتا ہے کہ ڈیپوٹیشن دینے کےلئے جلوس کی شکل میں ہزاروں کی تعداد میں بی جے پی کارکنان و حامی شامل تھے ۔  اس دوران بی جے پی نے شکایت کیا کہ جلوس کو پولیس کی جانب سے روک دی گئی ۔ ساتھ ہی ڈیپوٹیشن بھی جمع نہیں لیا ۔ بس اسی بات کو لیکر شور شرابہ شروع ہوگیا ۔ تھوڑی ہی دیر میں حالات بےقابو ہوگیا ۔     بی جے پی پارٹی زرائع سے ملی اطلاع کے مطابق سیوڑا پھولی گھوش مارکیٹ جسے دو سو برس قدیم بتایا جارہا ہے ۔ اس بازار کو دوسری جگہ منتقل کرنے کے خلاف میں آج بی جے پی کے جانب سے اگنی مترا کی رہنمائی میں سیوڑاپھولی تھانے میں ڈیپوٹیشن دینا تھا ۔ بی جے پی کا مطالبہ تھا کہ سیوڑاپھولی بازار کو قائم رہنے دینا ہوگا ۔  لیکن جلوس کی شکل میں ڈیپوٹیشن دینے جاتے وقت پولیس نے انہیں روک دیا ۔   اس معاملے میں پولیس کے جانب سے کہا گیا کہ جلوس کی اجازت نہیں دینے کے باوجود بھی یہ لوگ جلوس کی شکل میں آئے تھے ۔ جسکی وجہ سے انہیں راستے پر ہی روک دیا گیا ۔    اس پر اگنی مترا پال پولیس کی کردار پر سوال کھڑا کرتے ہوئے ۔ غصے کا اظہار کی اور بوکھلاہٹ میں کہنے لگی کہ دوسری جماعتیں بڑی بڑی میٹنگ جلسہ جلوس کررہی ہیں ۔ انہیں تو کچھ نہیں کہا جاتا ہے اور اسی جگہ بی جے پی کے جانب سے کسی قسم کی تقریب جلسہ جلوس اور جائز مطالبات کرنے کے دوران انہیں روک دیا جاتا ہے ۔  یہ نہیں چلےگا ۔  یہ کہتے ہوئے بی جے پی والوں نے جی ٹی روڈ کی ناکہ بندی کردی ۔  پولیس انہیں جب راستے کی ناکہ بندی ہٹانے گئی ۔ بس پولیس اور بی جے پی کے درمیان جم کر جھڑپ ہوگئی ۔ حالات بےقابو دیکھ کافی تعداد میں پولیس آگئی ۔ اس دوران بی جے پی کے کل 25 کارکنوں کو گرفتار کیا ۔  پولیس کی اس کاروائی سے اگنی مترا کہنے لگی کہ مار کر غنڈہ گردی کرکے ڈرا کر دھمکیاں دے کر بی جے پی کو روکنا نا ممکن ہے ۔ آج سنامی کی شکل میں دوسری سیاسی جماعتوں کے رہنماء کارکنان و حامی بی جے پی میں شامل ہورہے ہیں ۔  انہوں نے اور کہا کہ مغربی بنگال کے عوام سمجھ چکے ہیں کہ انہیں گزشتہ ساڑھے 9 برسوں سے بیوقوف بنایا جارہا ہے ۔  آج جتنا ہم پر ظلم ہوگا اتنی ہی تیزی کے ساتھ مغربی بنگال کی اقتدار کی کرسی کی طرف ہم بڑھیں گے ۔ مغربی بنگال کی عوام بھی یہی چاہتی ہے ۔   صحافیوں نے اگنی مترا سے پوچھا کہ ریاستی حکومت پروہت پجاریوں کو بھی بھتہ دینے جارہی ہے ؟ اس پر اگنی مترا نے کہا کہ پجاریوں کو ممتا بنرجی کی بھیک نہیں چاہئے ۔  اسکے بعد انہوں نے کہا کہ اماموں کو ڈھائی ہزار اور موزن کو ایک ہزار روپئے اور پنڈتوں پجاریوں کو ہزار روپئے ؟  وہ بھی آج ساڑھے نو برسوں بعد انکی یاد آئی ۔ یہ ووٹ کی سیاست نہیں تو اور کیا ہے ۔ اور ہاں رہی بات پجاریوں کے بھتہ کی تو اس سے ہندوؤں کا دل نہیں جیت سکتی ہیں ۔    اس معاملے میں ہگلی ضلع ترنمول کانگریس کے صدر دلیپ یادو سے پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے زیادہ تر رہنماؤں میں سیاسی علم تجربات کی کمی ہے اور یہی وجہ ہے کہ انکی اس حرکت سے ریاست کے عوام کے سامنے مسائل کھڑے ہورہے ہیں ۔ پریشانیاں لاحق ہورہی ہیں ۔   دلیپ یادو نے نام لئے بغیر کہا کہ آج جو یہاں بی جے پی کی رہنمائی کررہی ہیں ۔ انہوں نے جو کام کیا ہے ۔ انہیں عمل ہونا چاہئے کہ حکومت عوامی سہولیات کےلئے ہی جو کچھ بھی کرتی ہے ۔ پولیس کے ساتھ جھڑپ ، راستے کی ناکہ بندی کرکے لوگوں کو پریشان کرنا ٹھیک نہیں ہے اور پولیس عوامی سہولیات کےلئے جو اقدام کی ہے ۔ میں سمجھتا ہوں انتظامیہ کا یہ فیصلہ درست ہے ۔

Comments

Popular posts from this blog

اپنا حق حاصل کرنے کے لئے احتجاج کا کوئی ایسا طریقہ اختیار نہ کریں جس سے عوام کا عوام سے سامنا ہونے کا اندیشہ ہو : مولانا حلیم اللہ قاسمیجمعیۃ علماء مہاراشٹر کا یکروزہ تربیتی اجلاس بحسن و خوبی اختتام پذیر

अग्रणी चिकित्सा शिक्षा और व्यापक देखभाल HOPECON'25 कोलकाता में तैयार

کلکتہ کے مٹیا برج گارڈن ریچ( میٹھا تلاب) میں 26 جنوری ریپلک ڈے کے موقع پر جےء ہند ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے  کینسر آورنیس ایجوکیشنل کانفرنس پروگرام منعقد کیا گیا