بکرے کا گوشت لاکر نہیں دینے پر بیوی نے شوہر پر گرم ماڑ پھینک کر جلائی تھانے میں شکایت درج بیوی فرار

 ہگلی7/ستمبر ( محمد شبیب عالم ) شوہر کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ اسکے انکار کی سزا اسکی بیوی کچھ اسطرح سے دیگی ۔ بیوی کا مطالبہ تھا بکرے کا گوشت لاؤ ۔ شوہر نے کہا آج نہیں دوسرے دن لادونگا ۔ اسی بات کو لیکر دونوں کے درمیان جھڑپ شروع ہوگئی ۔ اتنے میں بیوی نے گرم ماڑ پھینک کر شوہر کو چھلنی کردی ۔   یہ واقعہ ہے پنڈوا تھانہ کے تحت بینچی گرام پیرتلہ علاقے کا شوہر وکاس چھترپال پنڈورا تھانے میں بیوی کے خلاف شکایت درج کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ بدھ کے روز دوپہر کے وقت اسکی بیوی کھانا بنا رہی تھی  ۔ وکاس نے پوچھا کیا بنایا ہے ۔ اسکی بیوی نے کہا کہ سبزی ۔ شوہر نے کہا کہ تھوڑی سی مچھلی بھاجا ( تل ) بنادو ۔ اس پر بیوی بولی کہ نہیں بکرے کا گوشت لادو ۔ شوہر بولا آج نہیں کل ۔ اس بات پر بیوی بگڑ گئی ۔ تب شوہر نےکہا کہ تم اپنے باپ کو فون کرکے روپیہ منگالو ۔ بس اسی بات پر بیوی گالی گلوچ کرنے لگی ۔ مجھ سے برداشت نہیں ہوا اسے دو طمانچہ لگادیا ۔ وہ اٹھ کر گھر میں گئی اور بیٹی کو پیٹنے لگی ۔ اس پر شوہر اور غصے میں اکر پھر دو تھپڑ رشید کردیا ۔ اسکے بعد اسکی بیوی چولہے کے پاس آئی اور چاول پک چکا تھا اس نے ماڑ نکال کر برتن میں رکھ لی اور اچانک سے شوہر پر پھینک دی ۔      وکاس نےاور بتایا کہ اس وقت میں چہرہ چھپا لیا ورنہ پتہ نہیں کیا ہوتا ۔  اس وقت وہ زمین پر گرگیا اور تڑپنے لگا ۔ یہ دیکھکر بیوی فرار ہوگئی ۔     وکاس کی ماں اسپتال گئی تھی کسی نے اسے بلایا ۔ وہ دوڑی آئی اور ٹوٹو پر بیٹھا کر پنڈوا گرامین اسپتال میں بھرتی کروائی ۔      وکاس کی ماں پاروتی چھترپال سے پوچھنے پر انہوں نے کہا کہ اکثر کسی نہ کسی بات کو لیکر انکے درمیان جھگڑے ہوتے تھے ۔ لیکن وہ ایسا قدم اٹھائے گی میں سوچ نہیں سکتی ۔  پاروتی نے بہوں کے خلاف تھانے میں شکایت کردی ۔ مگر اس نے بہوں کے والد پر الزام لگائی کہ وہ لوگ داماد کا علاج کرانے کے بجائے اب گرم پانی سے جلانے کی دھمکی دے رہے ہیں ۔   ادھر وکاس سے پہلے بھی جگھڑنے کی بات پوچھنے پر اس نے کہا کہ ہاں وہ اکثر لڑتی جھگڑتی تھی ۔ وہ کھیتی باڑی کے وقت سینچائی کے وقت دھان کاٹنے کے وقت میکے چلی جاتی تھی ہم یہاں پریشان ہوجاتے تھے اور جب یہاں کام ختم ہوجاتا تب وہ تین چار ماہ بعد پھر سے چلی آتی اور طرح طرح کا مطالبات کرتی رہتی ۔

Comments

Popular posts from this blog

اپنا حق حاصل کرنے کے لئے احتجاج کا کوئی ایسا طریقہ اختیار نہ کریں جس سے عوام کا عوام سے سامنا ہونے کا اندیشہ ہو : مولانا حلیم اللہ قاسمیجمعیۃ علماء مہاراشٹر کا یکروزہ تربیتی اجلاس بحسن و خوبی اختتام پذیر

अग्रणी चिकित्सा शिक्षा और व्यापक देखभाल HOPECON'25 कोलकाता में तैयार

کلکتہ کے مٹیا برج گارڈن ریچ( میٹھا تلاب) میں 26 جنوری ریپلک ڈے کے موقع پر جےء ہند ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے  کینسر آورنیس ایجوکیشنل کانفرنس پروگرام منعقد کیا گیا