مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی طبیعت پھر بگڑی ، سانس لینے میں پریشانی کے بعد ایمس میں داخل

   

  مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کو ہفتہ کو دیر رات دہلی کے ایمس میں بھرتی کرایا گیا ہے ۔ ذرائع کے حوالے سے ملی خبر کے مطابق سانس لینے میں پریشانی ہونے کے بعد انہیں ایمس میں بھرتی کرایا گیا ہے ۔ بتادیں کہ امت شاہ کی جانچ رپورٹ گزشتہ دو اگست کو کورونا پازیٹیو آئی تھی ۔ اس کے بعد انہیں گروگرام کے میدانتا اسپتال میں بھرتی کرایا گیا تھا ۔میدانتا اسپتال میں علاج کے بعد ان کی جانچ رپورٹ نگیٹیو آگئی تھی اور پوری طرح شفایاب ہونے کے بعد انہیں 14 اگست کو اسپتال کو ڈسچارج کردیا گیا تھا ۔ حالانکہ 18 اگست کو انہیں تھکاوٹ اور جسم میں درد کی شکایت کے بعد ایک مرتبہ پھر ایمس میں بھرتی کرایا گیا تھا ، جہاں سے وہ 31 اگست کو صحت یاب ہوکر ڈسچارج ہوگئے تھے ۔ اب خبر آرہی ہے کہ انہیں سانس لینے میں پریشانی کے بعد ایک مرتبہ پھر ہفتہ کو دیر رات گیارہ بجے ایمس میں بھرتی کرایا گیا ہے ۔ ابھی تک ملی جانکاری کے مطابق ڈاکٹروں نے بتایا کہ وزیر داخلہ امت شاہ کو سانس لینے میں تھوڑی پریشانی آرہی تھی ، جس کی وجہ سے انہیں روٹین جانچ کا مشورہ دیا گیا تھا ۔ ڈاکٹروں کے مشورہ پر ہی امت شاہ کو ایمس میں بھرتی کرایا گیا ہے ۔

Comments

Popular posts from this blog

Former Chinsura Mogra Block President Debabrata Biswas's homecoming after leaving BJP and holding the Trinamool flag again was witnessed with enthusiasm and excitement among the fans

State Sub-Junior Boxing Championship Concludes in Shibpur; Bengal’s Rising Boxers Secure Tickets to National Championship in Jalandhar

Suraksha Clinic and Diagnostics Expands Its Presence in Kolkata With The Launch Of New Diagnostics Centre in Shyambazar; Councillor Dr. Minakshi Ganguly inaugurates the same