سنگور ممتابنرجی کو اقتدار میں لایا تھا اور سنگور ہی انہیں مغربی بنگال کی حکمرانی سے اتارے گا : لاکٹ چٹرجی
ہگلی27/ستمبر ( محمد شبیب عالم ) گزشتہ دنوں مرکزی حکومت کی جانب سے کسان بل لانے کے بعد سے ملک بھر میں تمام سیاسی جماعتیں ساتھ ہی کسان اور انکی تنظیمیں بھی اس کسان مخالف بل کے خلاف راستے پر اتر چکےہیں ۔ آئے دن ملک کے کسی نہ کسی حصے میں اس بل کے خلاف مظاہرے ہورہے ہیں ۔ اس کسان مخالف بل کے خلاف ریاستی حکومت بھی کمر کس کر میدان میں اتر چکی ہے ۔ صدن سے لیکر ریاست اور اضلاع تک میں روز ہی احتجاجی مظاہرے کئے جارہے ہیں ۔ اس بوکھلاہٹ میں بی جے پی والے بھی کسان بل کسان حمایتی بل ہے ۔ بتانے کےلئے راستے پر اتر گئے ہیں ۔ ساتھ ہی عام لوگوں کو بھی بتانے اور سمجھانے میں لگے ہیں کہ یہ بل کسانوں کے حق میں ہے ۔ کسانوں کے مخالفت میں نہیں ہے اور نہ ہی کسانوں کا کوئی نقصان ہے ۔ آج اسی بات کو لیکر ہگلی لوک سبھا کی ایم پی لاکٹ چٹرجی اپنے دل بل کو لیکر سیدھے سنگور پہنچ گئیں اور وہاں ٹاٹا کارخانہ لگنے والی زمین سے لیکر گوپال نگر ہوتے ہوئے سنگور تھانے تک " کسان سورکشا پدیاترا " نام سے جلوس کی رہنمائی کی ۔ اس جلوس میں انکے علاوہ پرولیا کے بی جے پی ایم پی جوترموئے سنگھ مہتو ، ہگلی ضلع تنظیم کے صدر گوتم چٹرجی کے علاوہ سنگور علاقے کے کئی بے جے پی رہنماء و ہزاروں کی تعداد میں کارکنان و حامیوں نے شرکت کیا ۔ جلوس کا افتتاح دوپہر تین بجے ہوا اور شام پانچ بجے اختتام ہوا ۔ جلوس کے دوران بی جے پی لیڈران و حامیوں نے ریاستی حکومت کے خلاف خوب نعرے لگاتے دیکھائی دیئے ۔ ساتھ ہی آئندہ 2021 میں ترنمول کا خاتمہ یقینی بتاتے ہوئے کہا کہ بنگال میں بی جے پی کی حکومت قائم ہونے جارہی ہے ۔ جلوس کے اختتام پر لاکٹ چٹرجی نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے سب سے پہلے یہ الزام لگائی کہ کسان بل کیا ہے انہیں پتہ ہی نہیں ہے ۔ اصل میں مخالفت کرنے والے لوگ بل کو مکمل طور پر پڑھیں گے تب تو معلوم ہوگا ۔ مگر یہ بل کو پڑھنے کے بجائے عوام کو گمراہ کرنے میں لگے ہیں ۔ یہ لوگ صرف مخالفت کرنا جانتے ہیں ۔ انہوں نے اور کہا کہ ٹھیک ہے جسطرح سے آپ کسان بل کے مخالفت میں راستے پر اتریں ہیں تو ہم بھی کسان بل کے حمایت میں راستے پر اتر چکےہیں ۔ ہم لوگوں کو بتائیں گے کہ یہ کسان مخالف بل نہیں ۔ کسانوں کو آزاد کروانے کےلئے بل ہے ۔ کسانوں کے حقوق کا بل ہے ۔ کسانوں کے فائدے کےلئے وزیراعظم اس بل کو لائے ہیں ۔ یہ دلالوں کےلئے بل نہیں ہے ۔ لاکٹ اس دوران وزیر اعلیٰ پر لفظی وار کرتے ہوئے بولی کہ یہ بل ممتا بنرجی کے لوگوں کا بل نہیں ہے جو ریاست بھر میں بدعنوانی پھیلا کررکھے ہیں ۔ اس دوران ان سے پوچھا گیا کہ آئندہ اسمبلی انتخاب کے بارے میں کیا کہیں گی ؟ اس پر لاکٹ نے کہا کہ آئندہ 2021 میں ترنمول کا صفایا ہے ۔ ممتابنرجی سنگور معاملے سے ہی اقتدار میں آئی تھیں اور اب سنگور ہی انہیں حکمرانی کرسی سے دستبردار کریگا ۔ سنگور اور یہاں کے کسان ہی ممتا حکومت کی خاتمے کا وجہ بنیں گیں ۔ انہوں نے اور کہا کہ سنگور اور سنگور کی زمین کو لیکر گزشتہ ساڑھے نو برسوں سے سیاست ہورہی ہے ۔ ممتابنرجی سنگور کے لوگوں کو گمراہ کرکے رکھی ہیں ۔ یہاں نہ کارخانہ لگایا اور نہ ہی کاشتکاری کے لائق زمین ہی رہنے دیا ۔ لاکٹ نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ جسطرح سے گزشتہ ایم پی انتخاب میں یہاں کے لوگوں نے بی جے پی کو کامیاب بنایا ہے ۔ ہمیں امید اور یقین ہوگیا ہےکہ آئندہ اسبملی انتخاب میں بنگال میں بی جے پی کامیاب بنے گی اور یہاں بھی مودی کی حکومت ہوگی ۔ اس کے بعد سنگور کے عوام کسان یہاں جو چاہیں گے وہی ہوگا ۔ کھیتی باڑی کاشتکاری بھی ہوگی اور کل کارخانے بھی ہونگے ۔ لاکٹ نے آخر میں کہا کہ ہم آئندہ دنوں سنگور کے گاؤں گلی محلوں میں جائیں گے ۔ یہاں کے کسانوں کو کسان بل کے متعلق بتائیں گے اور یقین دلائیں گے کہ یہ بل کسان مخالف بل نہیں کسان حمایت بل ہے ۔
Comments
Post a Comment