" آپکے پاس پانچ سو روپئے کا کیش بیک آفر ہے " بینک اے ٹی ایم نیٹ بینکنگ کے بعد اب فون پے کے جال میں پھنسا ایک شخص

ہگلی3/نومبر ( محمد شبیب عالم ) پہلے چور چوری کرتا تھا ۔ جیبیں کاٹتا تھا اور لوگوں کو پتہ نہیں چلتا تھا اس لئے کہ وہ چوری چھپے کرتا تھا ۔ مگر آج اس انٹرنیٹ وائی فائی کے زمانے میں پڑھے لکھے چوروں کی تعداد بڑھ گئی ہے ۔ خوبی تو انکی یہ ہے کہ آپ سے بات بھی کرتے ہیں اور اپنی باتوں کے درمیان آپکی رقم بھی آپکے اکاؤنٹ سے اڑا لیتے ہیں اور آپ کچھ بھی نہیں کرپاتے ہیں ۔  ہم آپ اکثر بینک فراڈ ، اے ٹی ایم فراڈ کے بارے میں سنتے رہتے ہیں ۔ لیکن اب تعلیم یافتہ چور اپنے چوری کرنے کے انداز میں تبدیلی کرلئے ہیں ۔ اس بار بینک فراڈ نہیں بلکہ PHONEPE فون پے دھوکہ دہی ہوا ہے ۔  کچھ اسطرح کے آفر کال آتا ہے کہ " آپکے پاس پانچ سو روپئے کا کیش بیک آفر ہے "     "اگر آج یہ پیشکش قبول جلدی سے نہیں کرتے ہیں تو یہ رقم واپس ہوجائے گا " ۔   بس اس بات کو فون پر سنتے ہی بھدریشور کے شیکھر سرکار اتاؤلے ہوگئے اور کہا کہ اس آفر کو لینے کے لئے کیا کرنا ہوگا ؟  یہ سوال سنتے ہی دوسری  جانب سے جواب آتی ہے کہ " ہم نوٹیفیکیشن بھیجتے ہیں ۔ آپکو پانچ ہزار روپئے کا کیش بیک ملےگا ۔ لیکن اس سے پہلے آپ اس ایپ کو ڈاؤن لوڈ کریں ۔   شیکھر سرکار انکی باتوں پر عمل کرتے ہوئے ابھی فون رکھتے ہی ہیں کہ ایک میسج آتا ہے چار ہزار نو سو نناوے روپئے کا ۔ ان سے کہا جاتا ہے کہ اب آپ اس پر کلک کریں یہ رقم آپکے اکاؤنٹ میں جمع ہوجائے گی ۔ یہ سن کر جیسے ہی اس پر کلک کرتے ہیں رقم انکے کھاتے میں جمع ہونے کے بجائے اتنی ہی رقم اکاؤنٹ سے انکی کٹ جاتی ہے ۔      یہ آپ بیتی شیکھر سرکار خود ہی سنا رہے ہیں ۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ میں تھانے میں بھی شکایت کیا ۔ لیکن رقم نہیں ملی ۔ آخر میں میڈیا صحافیوں کے سامنے اپنی باتیں اس لئے رکھ رہا ہوں کہ میری طرح کوئی دوسرا اسکا شکار نہ ہوجائے ۔    بحرحال جب انکے اکاؤنٹ سے انکے روپئے کٹ گئے تو یہ انہیں فون کئے اور کہنے لگے کہ ایسا ہوا ہے ۔ اس پر ادھر سے جواب آیا نہیں بلکل ایسا نہیں ہوتا ہے شاید کوئی تکنیکی خرابی ہوگی ۔ ٹھیک ہے ایک اور نوٹیفکیشن دیا جارہا ہے آپ اس پر کلک کریں رقم واپس آپکے اکاؤنٹ میں آجائے گی ۔  یہ شخص پھر بھی نہیں سمجھا اور دوبارہ کلک کردیا کلک کرتے ہی پھر سے ایک بار چار ہزار نو سو ننانوے روپئے اڑ گئے ۔   جب دوسری دفعہ ایسا ہوا تب مجھے سمجھ آئی کہ میرے ساتھ دھوکہ دہی ہورہا ہے ۔ جب انہیں فون کیا نہیں آٹھا دوسرے دفعہ بھی نہیں اٹھایا اور اسکے بعد انکے فون کا سوچ آف ہوگیا ۔    اس کی تحریری شکایت بھدریشور تھانے میں کیا ۔   اس دوران انہوں نے کہا کہ آج جو میرے ساتھ ہوا کل کسی اور کے ساتھ بھی ہوسکتا ہے اور اگر پولیس چوکسی دکھاتی ہےتو اسطرح کی دھوکہ دھڑی پر لگام لگائی جاسکتی ہے ۔   اس معاملے میں شیکھر کی  بیوی نے کہا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے ایسے ہی لوگ مشکلات میں پھنسے ہوئے ہیں ۔ کام دھندا بھی بند ہے اور اسی میں اسطرح کی دھوکہ دھڑی لوگ کھائیں گے کیا ۔  ادھر چندن نگر سائیبر سیل کے مطابق کارروائی شروع کردی گئی ہے ۔

Comments

Popular posts from this blog

اپنا حق حاصل کرنے کے لئے احتجاج کا کوئی ایسا طریقہ اختیار نہ کریں جس سے عوام کا عوام سے سامنا ہونے کا اندیشہ ہو : مولانا حلیم اللہ قاسمیجمعیۃ علماء مہاراشٹر کا یکروزہ تربیتی اجلاس بحسن و خوبی اختتام پذیر

अग्रणी चिकित्सा शिक्षा और व्यापक देखभाल HOPECON'25 कोलकाता में तैयार

کلکتہ کے مٹیا برج گارڈن ریچ( میٹھا تلاب) میں 26 جنوری ریپلک ڈے کے موقع پر جےء ہند ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے  کینسر آورنیس ایجوکیشنل کانفرنس پروگرام منعقد کیا گیا