پولیس کے ساتھ بیداری مہم میں اترا تریوینی بیبسائی سمیتی و بانسبیڑیا میونسپلٹی ماسک پہننے کا سختی سے ہدایت کیا


 

  
ہگلی29/اپریل ( محمد شبیب عالم ) انتخاب کا دور ختم ہوگیا ۔ اب بس لوگوں کو کورونا سے بچانا ہے ۔ اسکے لئے  ضلع کے دوسرے شہروں کے علاوہ بانسبیڑیا میونسپلٹی کے علاقے میں بھی موگرا تھانے کی 

پولیس کے جانب سے لگاتار  شعور بیداری مہم چلائی جارہی ہے ۔ حکومت کی ہدایت کے مطابق پولیس بغیر ماسک کے لوگوں پر کاروائی بھی کررہی ہے ۔ پولیس راہ چلتے لوگوں کو سختی سے ماسک کا استعمال کرنے کی ہدایت کررہی ہے ۔  گزشتہ دنوں بانسبیڑیا مل بازار ( سبزی بازار ) میں بغیر ماسک پہلے بازار کرتے ہوئے درجنوں لوگوں کو گرفتار کی اور ان سے جرمانہ بھی اصول کیا گیا ۔  موگرا تھانے کی ہدایت پر بانسبیڑیا مل پھاڑی کے اے ایس آئی دلیپ مشرا ایک دفعہ پھر سے حرکت میں دیکھائی دیئے ۔ گزشتہ سال اسی طرح سے رمضان کے مہینے میں کورونا وباء کو پھیلنے سے روکنے کےلئے سخت کاروائی کرتے دیکھائی دیئے تھے ۔ اس مرتبہ بھی وہ خاصے سرگرم ہیں ۔ مگر انہوں نے ایک ملاقات کے دوران کہا کہ کیا کروں لوگوں کو سمجھانے کی کوشش کررہا ہوں ۔ مگر کچھ لوگ اس پر عمل نہیں کررہے ہیں ۔   اس شعور بیداری کےلئے  تریوینی بیبسائی سمیتی اور بانسبیڑیا میونسپلٹی پولیس کے ساتھ مشترکہ مہم چلاتے ہوئے تریوینی بازاروں میں دیکھائی دیئے ۔  جس میں بانسبیڑیا مل پھاڑی کے ایس آئی گوتم منڈل ، بانسبیڑیا میونسپلٹی کے سابق کونسلر امیت گھوش اور بازار کمیٹی انتظامیہ یہاں بازاروں میں جاکر لوگوں سے ماسک پہننے ، ہاتھوں کو سینیٹائز کرنے ساتھ ہی غیرضروری بھیڑ جمع کرنے سے بچنے کی ہدایت دیتے نظر آئے ۔ ساتھ ہی جن کے چہروں پر ماسک نہیں تھا ۔ انہیں ماسک اپنی ہاتھوں سے پہناتے نظر آئے ایس آئی گوتم منڈل ۔  اس دوران امیت گھوش نے بتایا کہ بانسبیڑیا میونسپلٹی کی جانب سے سپر مارکیٹ ، دوکت بازار کے علاوہ کئی بازاروں کو سینیٹائز کیا گیا ۔  اس دوران گوتم منڈل نے کہا کہ زیادہ ( پینک ) خوف و حراس کی ضرورت نہیں ہے ۔ لیکن لاپرواہی بھی نہیں برتنی ہے ۔ سرکاری ہدایت پر عمل کریں ۔ ماسک ضرور پہنیں معاشرتی فاصلے کا خیال رکھیں ۔ غیر ضروری بھیڑ نہ لگائیں ۔ بس کچھ ہی دنوں کی تو بات ہے ۔ گزشتہ سال جسطرح سے آپ لوگوں نے سرکاری ہدایت پر عمل کیا تھا تو راحت بھی محسوس کئے تھے ۔ اس سال بھی تھوڑی تکلیف ہی سہی مگر احتیاط برتنی ضروری ہے ۔ گزشتہ کی طرح اس سال بھی ہم سب کورونا کو شکست دینگے اور ہمیشہ کےلئے اسے صرف اپنے ہی علاقے سے نہیں بلکہ پورے ملک سے دربدر کریں گے ۔ وہیں بغیر ماسک کے بازاروں میں ٹہل رہے لوگوں ، سائیکل سواروں کو سزا دیتے ہوئے سائکل میں تالا لگایا اور ماسک نہیں پہننے کی وجہ بھی پوچھا ۔ بہتوں کو الٹے پاؤں گھر واپس بھی کیا ۔ 

Comments

Popular posts from this blog

اپنا حق حاصل کرنے کے لئے احتجاج کا کوئی ایسا طریقہ اختیار نہ کریں جس سے عوام کا عوام سے سامنا ہونے کا اندیشہ ہو : مولانا حلیم اللہ قاسمیجمعیۃ علماء مہاراشٹر کا یکروزہ تربیتی اجلاس بحسن و خوبی اختتام پذیر

अग्रणी चिकित्सा शिक्षा और व्यापक देखभाल HOPECON'25 कोलकाता में तैयार

کلکتہ کے مٹیا برج گارڈن ریچ( میٹھا تلاب) میں 26 جنوری ریپلک ڈے کے موقع پر جےء ہند ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے  کینسر آورنیس ایجوکیشنل کانفرنس پروگرام منعقد کیا گیا