سپتو گرام کے امیدوار تیسری دفعہ کامیابی کے لئے خوب پسینہ بہارے ہیں لوگوں کا پیار بھی مل رہا ہے ۔


 

ہگلی یکم/اپریل ( محمد شبیب عالم ) سپتوگرام اسمبلی حلقہ سے ترنمول امیدوار تپن داس گپتا جو ممتا حکومت میں وزیر زراعت مملکت بھی رہ چکےہیں ۔ تیسری دفعہ سپتو گرام سے انتخاب لڑرہے ہیں اور ایک طرف جہاں کانٹے کی ٹکر بتائی جارہی ہے وہیں تپن داس گپتا اپنی محبت و لگن سے خود کے مقابلے کو بلکل آسان بنا دیئے ہیں یہ انکا دعویٰ ہے ۔  تپن داس گپتا جہاں بھی ریلی جلسہ جلوس کررہے ہیں وہاں سیکڑوں کی تعداد میں ٹوٹو پر سوار لوگ انکی انتخابی مہم میں شامل ہورہے ہیں ۔ گزشتہ کل شام بانسبیڑیا میونسپلٹی کے تحت پندرہ اور سترہ نمبر وارڈ میں ایک ریلی کے دوران سیکڑوں ٹوٹو پر سوار مرد عورت ترنمول کارکن و حامیوں کو دیکھا گیا ۔ اس علاقے میں رات تک وہ گھومتے رہے اور آشرواد لیتے رہے ۔ وہیں آج موگرا کے علاقے میں صبح سے ہی خوب پسینہ بہاتے دیکھائی دیئے ۔ آج بھی نظارہ بلکل ویسا ہی تھا ۔ وہ آگے گاڑی پر سوار دھوپ میں ایک چھتری لگائے ووٹ مانگتے دیکھائی دیئے اور انکے پیچھے سیکڑوں حامی ٹوٹو پر سوار پیچھے پیچھے کھیلا ہوبے کے گانوں پر جھومتے دیکھائی دے رہے تھے اور نعرہ لگارہے تھے " اور ایک بار دی دی کی سرکار "  ۔  اس دوران تپن داس گپتا نے کہا کہ سپتو گرام میں بی جے پی کا دور دور تک پتہ نہیں ہے ۔ ممتا بنرجی کی ترقیاتی کاموں سے متاثر ہوکر یہاں کے عوام پھر سے مجھے کامیاب بنائیں گےاور ممتا بنرجی کو تیسری دفعہ وزیر اعلیٰ بنائیں گے ۔ 

Comments

Popular posts from this blog

اپنا حق حاصل کرنے کے لئے احتجاج کا کوئی ایسا طریقہ اختیار نہ کریں جس سے عوام کا عوام سے سامنا ہونے کا اندیشہ ہو : مولانا حلیم اللہ قاسمیجمعیۃ علماء مہاراشٹر کا یکروزہ تربیتی اجلاس بحسن و خوبی اختتام پذیر

अग्रणी चिकित्सा शिक्षा और व्यापक देखभाल HOPECON'25 कोलकाता में तैयार

کلکتہ کے مٹیا برج گارڈن ریچ( میٹھا تلاب) میں 26 جنوری ریپلک ڈے کے موقع پر جےء ہند ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے  کینسر آورنیس ایجوکیشنل کانفرنس پروگرام منعقد کیا گیا