بنڈیل  میں ایک ٹرک موٹرسائیکل سوار کو کچلتے ہوئے سیلون سے جا ٹکرائی ایک زخمی ڈرائیور کھلاسی فرار


 

  
ہگلی18/اپریل ( محمد شبیب عالم ) ہگلی ضلع کے بنڈیل اسٹیشن روڈ موڑ پر دلدوز حادثہ پیش آیا ۔ ایک ٹرک پہلے موٹرسائیکل سوار کو دھکا ماری اسکے بعد توازن کھوکر دوسرے جانب ایک سیلون دکان سے جا ٹکرائی ۔  پولیس اور مقامی لوگوں سے ملی اطلاع کے مطابق جب ٹرک موٹر سائیکل سے ٹکرائی تو موٹرسائیکل سوار دوسری جانب گرپڑا اور موٹر سائیکل گاڑی کے نیچے آگئی ۔ 

اس وجہ سے موٹر سائیکل سوار بال بال بچ گیا ۔ مگر وہ شدید طور پر زخمی ہوگیا ۔ جسے چنسورہ امام باڑہ صدر اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔  وہیں ٹرک ڈرائیور موٹر سائیکل سوار کو دھکا مارنے کے بعد ایک بار یھر اپنا توازن کھو بیٹھا اور ٹرک سیلون دکان سے ٹکڑا گئی ۔ اس حادثے کے بعد ڈرائیور اور کھلاسی موقع دیکھکر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔  ادھر اس حادثے کی اطلاع ملتے ہی بینڈیل پی پی ( پولیس پوسٹ ) کی پولیس موقعے پر پہچ گئی ۔  اس دوران لوگوں نے بتایا کہ سیلون میں دو لوگ تھے کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے ۔ مگر سیلون دکان کا باہری اوپری حصہ ٹوٹ گیا ہے ۔ ٹرک پولیس کے قبضے میں ہے ۔ موٹر سائیکل سوار کہاں کس علاقے کا رہنے والا ہےاور اسکا نام کیا ہے ۔ پولیس معلوم کرنے میں لگی ہوئی ہے ۔

Comments

Popular posts from this blog

اسلام پاڑہ حالٹ پر نہ جانے کب مزید ٹریں ٹھہریں گی ، ایم پی ، ایم ایل اے کی کارکردگی بھی ناقص ، لوگوں میں ناراضگی کہا جواب ووٹ سے دینگے

اپنا حق حاصل کرنے کے لئے احتجاج کا کوئی ایسا طریقہ اختیار نہ کریں جس سے عوام کا عوام سے سامنا ہونے کا اندیشہ ہو : مولانا حلیم اللہ قاسمیجمعیۃ علماء مہاراشٹر کا یکروزہ تربیتی اجلاس بحسن و خوبی اختتام پذیر

अग्रणी चिकित्सा शिक्षा और व्यापक देखभाल HOPECON'25 कोलकाता में तैयार