آج میر جعفر زندہ رہتا تو ان میر جعفروں کو دیکھ کر خودکشی کرلیا ہوتا : تپن داس گپتا
- Get link
- X
- Other Apps
ہگلی6/اپریل ( محمد شبیب عالم ) بانسبیڑیا میونسپلٹی کے تحت پانچ نمبر وارڈ میں اپنے نئے دفتر میں ایک پریس میٹ کے دوران سپتوگرام اسمبلی حلقہ کے ترنمول امیدوار تپن داس گپتا نے ترنمول چھوڑ کر بی جے پی میں جانے والوں کے خلاف یہ باتیں کہا ۔ انہوں نے نام لیئے بغیر کہا کہ یہاں بھی ایک شخص بی جے پی میں کھڑا ہے ۔ مگر میں انکا نام لیکر انہیں ہیرو بنانا نہیں چاہتا ۔ ساتھ ہی انہوں نے سبھیندو ادھیکاری اور انکے فیملی کا نام لیتے ہوئے کہا کہ ترنمول میں رہ کر لوٹ پاٹ کیا اور اب زیادہ لوٹ پاٹ کےلئے بی جے پی میں چلا گیا ۔ ایسے غداروں کو تاریخ گواہ ہے کوئی معاف نہیں کرتا ہے ۔ یہ لوگ میر جعفر کو بھی شرما دینگے ۔ آج میر جعفر زندہ ہوتا تو انکی حرکت دیکھ کر خودکشی کرلیا ہوتا کہ یہ تو ہم سے بھی بڑے میر جعفر نکلے ۔ تپن داس گپتا اس پریس میٹ کے دوران گزشتہ دس برسوں میں اپنی کی گئی کارکردگی کو گنوایا ۔ ساتھ ہی کہا کہ میں بچپن میں سنا تھا کہ بنگال کو سنوارنے والے بدھان چندر رائے تھے ۔ مگر آج یہ بھی کہونگا کہ ان دس برسوں میں بنگال کو نئے سرے سے سنوارنے والے کا نام ممتا بنرجی ہے ۔ مغربی بنگال میں ترقیاتی کام ممتا بنرجی کے بغیر ممکن نہیں ہے ۔ تپن داس گپتا نے صحافیوں کے زریعے اپنے ووٹروں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ جسطرح سے پہلے دو دفعہ مجھے کامیاب بنائیں ہیں اس دفعہ بھی اپنے قیمتی ووٹوں سے کامیاب بنائیں اور آئندہ پانچ برس پھر سے خدمت کرنے کا موقع دیں ۔ تپن داس گپتا نے اور کہا کہ جب تک جسم میں جان باقی ہے ۔ آپ سبھوں کا احسان نہیں بھولونگا ۔ ہاں اگر مجھ سے یا میری پارٹی سے جانے انجانے میں کوئی بھول غلطی ہوگئی ہوتو مجھے معاف کرتے ہوئے غلطیاں سدھارنے کا موقع دیں ۔ میں آپ ہی کا بیٹا بھائی ہوں ۔ انہوں نے اور کہا کہ میں کبھی کوئی رنگ جماعت مذہب نہیں دیکھتا ہر کسی کے لئے کام کیا ہوں ۔ بہتوں کو روزگار دلایا ہوں میری کوشش ہمیشہ سے یہی رہی ہےکہ میرے حلقے میں کوئی بےکار بےروزگار نہ رہے ۔ آخر میں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں بانسبیڑیا گنجس جوٹ مل کے مزدوروں سے خصوصی وعدہ کرتا ہوں کہ انتخاب کے بعد کارخانے میں لگاتار آٹھ گھنٹے کام کی سسٹم کو ختم کروا دونگا اور پہلے کے ہی طرح پانچ گھنٹے اور تین گھنٹے کی شفٹنگ سے آپ لوگ کام کریں گے ۔
Comments
Post a Comment