بانسبیڑیا بوروپاڑہ ماسٹر ضیاالدین کے گھر میں لگی آگ تمام سامان جل کر ہوا خاک
- Get link
- X
- Other Apps
ہگلی29/اپریل ( محمد شبیب عالم ) آدی سپتوگرام پنچایت کے تحت بوروپاڑہ ڈنگل ہاٹ کے رہنے والے ماسٹر ضیاالدین کے گھر میں گزشتہ رات سحر سے عین قبل یعنی دو سے ڈھائی بجے اچانک سے انکے گھر میں آگ لگ گئی اور دیکھتے ہی دیکھتے تین کمرے خاک میں تبدیل ہوگئے ۔ حالانکہ کہ آگ کو بجھانے کےلئے مقامی لوگوں پڑوسیوں نے جی توڑ کوشش کی اور بہت حدتک کامیاب بھی ہوئے ۔ انکی کوششوں کے بدولت ہی دوسروں کے گھروں کو آگ چھونے سے بچ گئی ۔ اس آگ کی خبر شعبہ دم کل والوں کو ملی لیکن جب تک وہ آتے لوگوں نے آگ پر قابو پالیا تھا ۔ اس معاملے میں ضیاالدین نے تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ رات سحری کےلئے گھر کے سبھی افراد نید سے بیدار ہوچکے تھے ۔ اس وقت رات کے قریب دو سے ڈھائی بجے ہونگے کہ اچانک سے گھر کے ایک حصے میں الیکٹرک سارٹ سرکٹ کی وجہ سے چنگاری نکلی ماں جب تک شور مچاکر لوگوں کوبلانے لگی تب تک آگ بےقابو ہوگئی تھی ۔ ادھر آگ کی دھنک دیکھکر پاس پڑوس سے کافی تعداد میں لوگ آگئے اور اپنے طور پر آگ بجھانے میں بھرپور کوشش کئے کوئی کثر نہیں چھوڑا ۔ مگر بدقسمتی سے سب کچھ جل کر خاک ہوگیا ۔ جانی نقصان سے تو بال بال بچ گئے ۔ مگر مالی نقصان بہت ہوگیا ۔ گھر کے کھاٹ ، الماری ، ٹی وی ، فریج ، کپڑے ، کتابیں سب کچھ جل کر خاک میں تبدیل ہوگیا ۔ وہیں رات میں ہی آگ لگنے کی اطلاع پاکر پولیس موقعے پر پہنچ گئی تھی اور حالات کا جائزہ لیا ۔ ضیاالدین کے مطابق موگرا تھانے میں جنرل ڈائری بھی درج کروائی گئی ہے ۔ پولیس اس شعبہ دم کل کی ابتدائی جانچ کے مطابق آگ الیکٹرک سارٹ سرکٹ کی وجہ سے ہی لگی ہے ۔
Comments
Post a Comment